صدائے اہلسنت کی جانب سے کراچی بس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

279126_35608864

صدائے اہلسنت کراچی میں صفورہ چورنگی کے نزدیک اسماعیلی کمیونٹی کی کالونی الازھر گاڑن کالونی سے اسماعیلی شیعہ جن میں بچے ، عورتیں اور مرد سوار تھے کو دیوبندی تکفیری دھشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنانے اور 50 سے زائد افراد کو ہلاک کرنے کے عمل کی شدید مذمت کرتا ہے صدائے اہل سنت سمجھتا ہے کہ اسماعیلی شیعہ کا یہ بہیمانہ قتل پاکستان کے اندر اہلسنت ، شیعہ اور دیگر مذھبی برادریوں کی جاری نسل کشی کا ہی ایک سلسلہ ہے جس میں دیوبندی تکفیری دھشت گرد ملوث ہیں اور یہ دھشت گرد شہروں میں موجود اپنے سہولت کاروں کی وجہ سے اس طرج کی درندگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں

صدائے اہلسنت اس سے پہلے بھی مطالبہ کرچکا ہے کہ شہروں میں دیوبندی تکفیری خوارج کے سب سے بڑی حامی تنظیم نام نہاد اہلسنت والجماعت پر لگی پابندی پر حقیقی طور پر عملدرآمد کروایا جائے ابھی حال ہی میں نام نہاد ” تحفظ حرمین شریفین ریلی ” جو کراچی میں کالعدم سپاہ صحابہ / اہلسنت والجماعت نے نکالی جس میں ایک فرقے کے خلاف انتہائی منافرت انگیز نعرے بازی کی گئی تھی جس کے اگلے دن ایک ڈی ایس پی اور ایک ڈاکٹر جو جامعہ بنوریہ کے پڑوس ميں کلینک بناکر رہ رہا تھا کو قتل کردیا گیا جن کا تعلق اسی فرقہ سے تھا جس کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی

اب یہ اسماعیلی شیعہ کو نشانہ بنایا گيا ، یہ انتہائی درندگی اور وحشیانہ اقدام ہے جو مذھب اور مسلک کے نام پر کیا گیا ہے پاکستان کے اندر اہلسنت سواد اعظم سمیت دیگر مسالک کی نسل کشی میں دیوبندی تکفیری خوارج کا ہی ہاتھ ہے اور آج تک اس سے ہٹ کر کوئی اور سراغ ملا بھی نہیں ہے دیوبندی تکفیری دھشت گردی پاکستان کی سلامتی اور یک جہتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے جس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے عزم کا پختہ ہونا ضروری ہے

Deobandi Takfiri terrorists 43 killed and 13 wounded as gunmen attack bus carrying members of Ismaili Shia community in Karachi .The bus belongs to the Al-Azhar Garden Colony, which is an Ismaili community housing project in Karachi. It was on its regular route headed from Safoora Chowk towards Federal B Area of Karachi.
An eye-witness said around eight men riding three to four motorcycles opened indiscriminate fire on a bus, wounding several passengers.
Voice of Sunnis strongly condemn this brutal act made by Deobandi Takfiri terrorists.

181182

دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان کی زیر صدارت اجلاس میں دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ ساتھ ان کے معاونین اور کارکنوں کے خلاف بھی آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے مطابق دہشت گردوں کے معاونین کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے گا صدائے اہلسنت یہ سمجھتا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے بیس نکات اور پھر ان بیس نکات پر عمل درآمد کے لئے بنی ہوئی ایپکس کمیٹیاں اس وقت سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہیں

اس نیشنل ایکشن پلان کی ایک شق یہ بھی ہے کہ کالعدم تنظیموں کو نئے نام سے کام کرنے نہیں دیا جائے گا لیکن ہمیں افسوس سے لکھنا پڑرہا ہے کہ تاحال اس شق پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا جس کا سب سے بڑا ثبوت اہلسنت والجماعت کے نام سے کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کا کام کرنا ہے اور اسی قومی ایکشن پلان کی ایک شق کفر اور نفرت انگیز فتوے روکے جانے اور ایسے لوگوں کو سزا دئے جانے کے متعلق ہے لیکن ہم نے دیکھا کہ اہلسنت والجماعت کی ریلی تحفط الحرمین کراچی میں ایک مخصوص مسلک کی تکفیر کے نعرے لگائے گئے جبکہ سوشل میڈیا پر جامعہ بنوریہ کے صدرالشریعہ مفتی نعیم کا ایک فتوی بھی گردش کررہا ہے جس میں اسماعیلی کمیونٹی کے بارے میں نفرت انگیز زبان استعمال کی گئی اور پھر ایک فتوے میں مفتی نعیم نے قائداعظم محمد علی جناح بانی پاکستان کے عقائد بارے غلط فہمی پھیلانے کی کوشش کی لیکن اس قسم کی واضح فرقہ وارانہ منافرت آمیز فتاوے اور بیانات جاری کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی

پاکستان کی جو برادریاں اس وقت دیوبندی تکفیری دہشت گردی کا شکار اور نشانہ بن رہی ہیں ان کے اندر یہ احساس طاقت پکڑ رہا ہے کہ شاید نفرت انگیز کفرساز فیکڑیوں کو بند کرنے سے اس ملک کے حکمران قاصر ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان کے بیس نکات پر ان کی روح کے مطابق عمل درآمد ہوگا اور پوری قوم کو دیوبندی تکفیری دہشت گردی سے نجات ملے گی

Comments

comments

Latest Comments
  1. kwxnsvhwo
    -
  2. nike air max pink
    -