پرائی شادی میں عبد الله دیوانہ – از راجہ قنبر

pm-saudi-king2

سعودی عرب کے دفاع کے لئے ہماری آرمی کی خدمات فراہم کی جائیں گئیں ( کچھ تو کہہ رہے ہیں کہ کی جا چکی ہیں) اس حوالے سے چند نکات غور طلب ہیں
٭کیا حوثی قبائل نے کسی بھی موقع پر یمن کو توسیع دینے کا اعلان کیا ہے ۔ یقینا نہیں تو پھر کیا سعودیہ جارحیت کا مرتکب نہیں ہو رہا؟
٭اگر سعودیہ جارح کا کردار ادا کر رہا ہے تو ہمیں کیوں اس جارحیت میں شامل ہونا چاہئے؟
٭اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر مہینونوں یلغار کل کی بات ہے اس وقت سعودیہ کو کیوں درد نہ ہوا؟ اورہمارا جذبہ ایمان وجہاد اس وقت کہاں تھا؟
٭حوثی قبائل زیدی المسلک ہیں جو کہ حنفیہ مسلک کے انتہائی قریب ہے تو پھر یہ شیعہ سنی جنگ کیسے؟اگر اس کی وجہ ایران کی حوثیوں کی حمایت ہے تو تمام عرب ممالک سے زیادہ فلسطین کی نہضت آزادی کا حامی ایران ہے پھر فلسطینی۔۔۔۔۔؟
٭بلیک ستمبر کا حادثہ کہ جس میں فلسطینیوں کو پاک آرمی نے قتل کیا تھا،پھر ہم نے افغانستان میں امریکی جہاد کیا اور اب سعودی جہاد۔۔۔۔کیا جو ہم امریکی جہاد کے ثمرات (60 ہزار سے زائد شہداء اور اربوں ڈالرز کے نقصانات) کیصورت میں ہوئے اور اس “سعودی جہاد” کے خدانخواستہ کتنے نقصانات برداشت کرنے پڑھیں گے۔۔۔۔۔؟
٭جنگ سعودیہ کر رہا ہے اور فرقہ واریت میں شدت پاکستان میں آرہی ہے اس کے نتائج سعودیہ نے تو نہیں بھگتنے۔۔۔۔؟
اللہ ہمارے حکمرانوں (خاکی وسول) کو ہدایت عطا فرمائے۔ آمین
ویسے اگر تعصب سے ہٹ کے دیکھیں تو کیا آصف زرداری اور پی پی حکومت نے شام کی جنگ میں غیر جانب دار رہنے کا فیصلہ درست نہ تھا؟ حالانکہ وہاں تو بغاوت تھی۔

Comments

comments