پنجاب حکومت کالعدم دیوبندی دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ اور القاعدہ کی سرپرست ہے – صاحبزادہ حامد رضا
مفتی منیب الرحمن اور دیگر سے جواب طلب کیا ہے کہ وہ کیوں کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعتوں کے حلیف دیوبندی علما کے ساتھ مل کر اکیسویں ترمیم اور فوجی عدالتوں کی مخالفت کر رہے ہیں، جو دیوبندی مدارس دہشت گردی میں ملوث ہیں ان کے خلاف کاروائی کی مخالفت کا کوئی جواز نہیں – صاحبزادہ حامد رضا، سنی اتحاد
پنجاب حکومت کالعدم دیوبندی دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ اور القاعدہ کی سرپرست ہے، وزیر اعلی شہباز شریف رات کے اندھیرے میں احمد لدھیانوی سے کیوں ملتے ہیں – کالعدم سپاہ صحابہ کو نام بدل کر کام کرنے کی اجازت دینا پاکستانی قانون کی خلاف ورزی ہے – دہشت گرد گروہ کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے بے گناہ سنی صوفی اور شیعہ مسلمانوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، ہمارے جوانوں کے صبر لبریز ہو رہا ہے – صاحبزادہ حامد رضا، سربراہ سنی اتحاد کونسل