دیوبندی مدارس کی حمایت کرنے پر پنجاب حکومت کا جامعہ المنتظر کو 80 لیپ ٹاپ کا تحفہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حکومت پنجاب نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے الحاق شدہ مدارس کے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کے لئے 80 لیپ ٹاپ فراہم کر دیئے جو جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور میں خصوصی تقریب کے دوران 26 طلبا اور 54 طالبات میں تقسیم کئے گئے۔ وفاق المدارس الشیعہ کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے حکومت کی طرف سے تمام وفاق المدارس کے ہونہار طلباء کو لیپ ٹاپ کی فراہمی کو سراہتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے لیپ ٹاپ فراہم کر کے دینی تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا ہے۔ اس موقع پر وفاق المدارش شیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ افضل حیدری نے کہا کہ کالجز اور یونیورسٹیز کے طرح دینی مدارس کے طلباء بھی کسی سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے دینی مدارس کے طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کرنا احسن اقدام ہے اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیئے تاکہ طلباء کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔
Source:
http://shianews.com.pk/index.php?option=com_k2&view=item&id=14215%3A80&Itemid=284