فضل الرحمان دیوبندی اور احمد لدھیانوی دیوبندی ، دیوبندی دہشت گردوں کو بچانے کے لئے متحد

10339699_1033719099978257_5132719310404163690_n

یہ ہے تمہارا اعتدال پسند دیوبندی؟ جو بد نام زمانہ تکفیری دیوبندی دہشت گرد کے ساتھ مل کر طالبان اور سپاہ صحابہ کے تکفیری خوارج اور ان کی دیوبندی مدرسہ نرسریوں کے خلاف فوجی آپریشن کی مذمت کر رہا ہے

مولانا فضل الرحمان سے علامہ محمد احمد لدھیانوی کی ملاقات

جنگ، January 31, 2015

اسلام آباد.مولانا فضل الرحمان اور علامہ محمد احمد لدھیانوی نے مذہبی طبقے کے خلاف ملک بھر میں جاری کریک ڈاؤن اور امتیازی سلوک پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ دونوں رہ نماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ پاکستان کے اسلامی امیج کی بقاکے لیے متحد ہوکر کام کریں گے۔ ترجمان کے مطابق اہل سنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے مذہبی طبقے کے ساتھ امتیازی سلوک پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جب زیادتیاں بڑھتی ہیں تو بدامنی جنم لیتی ہے، پاکستان کے اسلامی امیج پر آنچ نہیں آنے دیں گے اورجلد مجلس علماءاسلام کا اجلاس بلایا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مذہبی طبقے کو بلاجوازنشانہ بنایا جارہا ہے اور علماء کو نظربند کیا جارہا ہے جوغیر آئینی ہے۔ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ اصل دہشت گردوں کونامعلوم قرار دے کرآزاد چھوڑا دی گیا ہے لیکن پرامن طبقے کونشانہ بنایا جارہا ہے

Comments

comments