صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے داعش کو عالم اسلام کےلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا

2014-11-25-13-20-4612364_L

 

جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے صدر ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر عالمی اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لئے ایران میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ایران کے شہر قم میں تکفیریت کے خلاف عالمی اسلامی کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے داعش کو عالم اسلام کےلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن طاغوتی قوتیں عالم اسلام میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کےلئے تکفیریت کی سرپرستی کررہی ہیں،  عالم کفر امریکہ اسرائیل بھارت اسلام کا راستہ روکنے کےلئے گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں،  شام اور عراق میں جس بیدردی سے مسلمانوں کو قتل  کیا جارہا ہے، انبیائے علیہ السلام اور صحابہ کرام کے مزرات مقدسہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور اسلام کا چہرہ مسخ کرنے کےلئے اسلام کا نام استعمال کیا جارہاہے اس کے خلاف اتحادبین المسلمین کی سخت ضرورت ہے، دنیا بھر کے مسلمانوں کو اتحادواتفاق اور رواداری کاعملی مظاہرہ کرتے ہوئے داعش جیسی دھشت گرد تنظیموں کے خلاف صف بندی کرنے کی ضرورت ہے۔

صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ ہمارے قائد علامہ شاہ احمد نورانی نے پاکستان کے تمام مسالک اور مکاتب فکر کے لوگوں کوملی یکجہتی کونسل کے پیلٹ فارم پر یکجا کیاجس سے پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازشوں کو ناکام بنادیا، آج بھی پاکستان کے مسلمان ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پرمتحد ہیں۔  انہوں نے کہا کہ  تکفیریت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کےلئے ضرورت اس امر کی ہے کی دنیا بھر کے مسلمان عالم کفر کے خلاف متحدہو جائیں۔

Source:

http://shianews.com.pk/index.php?option=com_k2&view=item&id=12364%3A2014-11-25-13-20-46&Itemid=346

Comments

comments