طارق ملک کو نکالنے کے بعد مسلم لیگ نواز کو نادرا سے بہتر نتیجے ملنے لگے ہیں۔ – از عمار کاظمی

election1

 

طارق ملک کو نکالنے کے بعد مسلم لیگ نواز کو نادرا سے بہتر نتیجے ملنے لگے ہیں۔ طارق ملک کے وقت میں یہ سنا تھا کہ نادرا کے پاس ایسا سسٹم آ چکا ہے جس سے دو ہفتے میں پاکستان کے تمام حلقوں میں ووٹوں کی گنتی اور تصدیق کا کام مکمل کیا جا سکتا ہے۔ اب نادرا والے کہہ رہے ہیں کہ پورے پاکستان کے تمام حلقوں کی گنتی مکمل کرنے کے لیے انھیں دس سال لگ سکتے ہیں۔ “جن پتوں پہ کیا تھا تکیہ وہی پتے ہوا دینے لگے”۔

لگتا ہے نادرا کے مالکوں کا ذہن بدل گیا ہے۔ یہاں کوئی بھی انقلاب یا حقیقی تبدیلی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ سے لڑے بغیر نہیں آ سکتی۔ پاک فوج زندہ پاد کی بجاے غریب عوام زندہ باد کے نعرے لگاو۔ یہی فیشن ہے اور یہی حقیقت ہے۔ بھٹو کے خلاف سرمایہ دار تھے تو مزاکرات کامیاب ہونے کے باوجود اسے اقتدار سے الگ کر کے پھانسی دے دی گیی یہاں سرمایہ دار ساتھ ہیں تو مزاکرات کے بار بار ناکام ہونے کے باوجود کوئی نہیں آیا۔

ماڈل ٹاون میں لوگ مرے، عدالتی کمیشن نے پنجاب حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا، نہ وزیراعلی کا استعفی آیا اور نہ کاروای کی گیی
اور اب سن رہے ہیں کہ جسٹس باقر نجفی کے خلاف ریفرنس تیار ہو رہا ہے۔ پی ٹی وی پر قبضہ ہوا، لوگ مارے گیے مگر وہ نہ آے۔ وہ کیوں آیں  گے؟ وہ اس ملک کے عوام کی خاطر آتے ہی کب ہیں؟ کراچی میں روزانہ کی بنیادوں پر فرقہ وارانہ دہشت گردی ہو رہی ہے مگر فوجی آپریشن کامیابی سے صرف وزیرستان میں جاری ہے۔ جنوبی پنجاب سے امن کے بیغمبر نکل کر جو ملک کے طول و عرض میں پر امن جدو جہد کر رہے ہیں وہ سب کو نظر آ رہی ہے لیکن اگر کسی کو نظر نہیں آتی تو وہ پاکستان کی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ ہے۔

خان صاحب آپ کے ساتھ ساتواں بہری بیڑا آے گا اور نہ ہی ساتویں بہری بیڑے کا انتظار کرنے والے۔ تاہم جب وہ آنا چاہیں گے تو انھیں شاید آپ کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔ پھر اگلے مہینے پانچ جرنیل ریٹائرہوں یا چھ میاں صاحب کے لیے کوءی ضیاء الدین بٹ نہیں نہیں ٹھہرے گا۔ یہاں عبور کرنے کے لیے کوئی دریا ہیں لہذا اپنا سارا زور آدھے سوکھے راوی پر صرف مت کرو۔ ابھی تو سرماے سے بھرپور دو ندیاں آپ کے اپنے دائیں بائیں بھی کھڑی ہوتی ہیں۔ ان میں کسی بھی وقت تغیانی آ سکتی ہے۔ ان سے بھی خود کو محفوظ رکھنا۔ جنگ لڑنی ہے تو اس سرمایہ دار نظام اور اس کے محافظ جرنیلوں سے لڑو۔

Comments

comments