بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر جان قربان کر دی مگر نواز شریف کو کرسی عزیز – از عمار کاظمی

images

بے نظیر بھٹو نے جمہوریت اور عوام کی خاطر اپنی زندگی قربان کر دی کیا میاں صاحب جمہوریت کے تسلسل کی خاطر اقتدار کی قربانی نہیں دے سکتے؟ میاں صاحب کے لیے بہترین اور مخلص ترین مشورہ یہی ہے کہ وہ باوقار طریقے سے اپنی کرسی چھوڑیں یا اسمبلی تحلیل کر کے خود قومی حکومت کا حصہ بن جاءیں۔ اور مختصر ترین مدت میں اعلی عدلیہ اور الیکشن کمیشن میں اصلاحات لانے کی مخلص کوشش کریں۔

پاکستان میں چپڑاسی سے لے کر چیف سیکرٹری تک، ڈاکٹر انجنیر سے لے کر مزدور تک، زمیندار سے لے کر کسان تک، سیاستدان سے لے کر پولیس فوج اور عدلیہ تک سب کہیں نہ کہیں بدعنوانی میں مبتلا ہیں، سب کو اصلاح کی ضرورت ہے۔ پینسٹھ سال پرانی فرسودہ بنیادوں کو ختم کر کے نءی بنیادیں استوار کرنے میں اپنا قردار ادا کریں۔

قادری اور عمران خان کے لانگ مارچ اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ عمارت فرسودہ، شکستہ، بنیادوں پر زیادہ دیر قاءم نہیں رہ سکتی۔ فرقہ واریت، مذہبی انتہاپسندی اور نسل پرستی کی بدبودار تجارت ختم کرنے کا بہترین وقت ہے۔ آپ کرسی کی ضد چھوڑیں اور خود تبدیلی کا حصہ بنیں۔ آپ بڑے لیڈر ہیں آگے بڑھیں اور پاکستان کی نءی نسل کو ایک نیا عمرانی معاہدہ فراہم کریں۔

آگ نے گھر کو گھیر رکھا ہے
دیواروں میں جلے جسموں کی بُو ہے
سب دیواریں گرادو
پنچھی گھونسلوں میں جل رہے ہیں
مر رہے ہیں
ایک نءی صبح کی خوشبو سے
نیا آشیانہ بنا دو
لگی آگ بجھا دو
پنچھی بچا لو

Comments

comments