عراق کی مظلوم یزدی اقلیت پر داعش کے سلفی وہابی خلیفہ ابوبکر کے مظالم – فہمیدہ ریاض
عراق میں شدت پسند گروہ داعش (نام نہاد اسلامی ریاست جس کا خلیفہ ابو بکر سلفی بغدادی ہے) کی غارت گری میں ایک ایسی کمیونٹی کے قتال کا بھی زکر حال ہی میں آیا جن کا نام “یزیدی ” لکھا تھا ۔ میں بھںوچکی رہ گئی ۔ یا خدا ۔ کیا واقعی کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنا نام یزیدی رکھ چھوڑا ہے ؟
معلومات کیں تو پتہ چلا کہ نام یزدی ہے ۔۔ یعنی یزدان سے ۔۔ یزیدی نہیں ہے ۔۔ لیکن یہ شیطان کی پرستش کرتے ہیں اگرچہ ان کا تصور شیطان، مسلمانوں اور مسیحیوں کے تصور سے مختلف ہے ۔۔ مزید چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ ایک مور کی پرستش کرتے ہیں ۔۔ اس کا نام ملک طاوس ہے اس کی ایک ہزار آنکھیں ہوتی ہیں ۔۔ اور سمجھیئے کہ یہ حسن و بصیرت کا پیکر ہے
نظریہ تخلیق کاینات پر یقین کرتے ہیں زبان جو قدیم کردی ، قدیم ایرانی عربی اور شاید اردو کا مکسچر ہے اور بھی حیران کن ہے ۔ بے حد قدیم کمیونٹی ہے ۔ زرتشتیوں سے پہلے کی ۔۔ عقیدوں میں سورج کی پرستش بھی اعتقاد میں شامل ہے ۔۔ یہودی اسلامی عیسای ہندو زرتشتی ۔۔۔ آپ ان میں گویا مذاہب کی تاریخ دیکھ لیں ۔۔ آگ کو مقدس سمجھتے ہیں ، قبل عیسایئت رو من سن ورشپ پر بھی یقین کرتے ہیں ۔۔ تخلیق کاینات کا نظریہ وہی جو ہمارا ہے ، مگر سٹوری میں ایک پیچ ہے ۔۔ ان کا کہنا ہے کہ خدا نے پہلے ملک طاوس کو بنایا اور اس سے کہا تم میرے سوا کسی کو سجدہ نہ کرنا ۔ پھر فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو ۔ تو انہون نے کیا لیکن ملک طاوس نے خدا کا اولین حکم مانا ۔ خدا اس سے بہت خوش ہوا اور اسے زمین پر اپنا نایب بنا دیا اور کہا کہ اولاد آدم کے لیئے تو ہی پرستش کے لایق ہے اور اسے زمین پر اپنا نایب بنا دیا ۔۔ اس طرح سامی عقاید کے مطابق تو وہ شیطان کی پرستش کر رہے ہیں
ان میں ہندوؤں جیسا سخت کاسٹ سسٹم ہے ۔ نچلی کاسٹ کے کئی جنم لینے پر بھی یقین کرتے ہیں
دوستو مذھب بنے ہی اس طرح ہیں ایک دوسرے سے کچھ لے دے کر ۔۔ ان کی جڑیں ملی ہوی ہیں ۔۔ صوفی لوگ بات صحیح سمجھے تھے ۔۔ نکتہ پکڑ لیا تھا انہوں نے ۔
گزشتہ ایک ڈیڑھ برس سے جو میں ناول لکھ رہی ہوں مزدک کی زندگی پر تو کافی رسرچ میں کرتی رہی ہوں ۔۔ یزدیوں جیسی معلومات مجھے تھیں جن کو میں اپنی ناول کے کلیئے استعمال کر رہی تھی لیکن مجھے یہ نہیں پتہ تھا کہ اس طرح کی کوی کمیونٹی اب بھی موجود ہے ۔
جو بات مجھے صوفیاے کرام کی پسند ہے ، رومی سے ہمارے پیارے بھٹائ تک ۔ وہ یہ کہ یہ بڑے انکلیوزو لوگ ہیں ۔۔ جب ہمارے شاعر کہتے ہیں
ہابیل قابیل پٹ آدم دے آدم ساڈا جایا
تو وہ ہبوط آدم کی کہانی کو مسترد کرتے ہین لیکن خدا کو نہیں ۔ نہ خدا کے تقدس کو ۔۔ ایسا تقدس وہ انسان کے امکانات میں دیکھتے ہیں ۔۔
صوفی یا بھگت مذاہب کی توہین نہیں کرتے ۔ ان میں انسانیت محبت اور شرافت کا رنگ بھرتے ہیں ۔ بھلے لوگ تھے
اور سنیئے یزدیوں کا کہ دن میں پانچ بار عبادت کرتے ہیں ۔ نماز سورج کی طرف منہ کرکے پڑھتے ہیں ۔سال میں سات دن کا روزہ رکھتے ہین ۔۔ایک پلگریمیج بھی ہوتا ہے جو اپنے ہی کسی بڑے کی مزار کا کرتے ہیں ۔ سات دن کا میلہ ہوتا ہے ۔۔ سات دن کیون ؟ ارے بھء ئ خدا نے دنیا سات دن میں جو بنائ تھی ۔
یہ کوی من گھڑت لوگ نہیں ۔۔ یہ تو ہیں ۔۔ آج بھی ۔۔ ان میں کافی لوگ جرمنی ہجرت کر کے گئے ۔۔ ایک تو جرمن پارلیمنٹ میں الیکٹ بھی ہوا ۔
انت بحر دی کل نہ کائ رنگ ی رنگ بنایا
دوستو یہ بہت ہی قدیم مذہب ہے ۔ جیسا میں نے پہلے لکھا زرتشتیوں سے پہلے کا ۔۔ یہ ہندوستان مین آے ۔۔ یہ جو بعض سبزیاں گوبھی وغیرہ نہیں کھاتے یہی جین مت میں بھی ہوتا ہے ۔۔ جین مت بدھ مت سے قدیم ہے ۔بلکہ کوی جانتا نہیں کہ کب شروع ہوی تھی ۔ بہر حال آریہ بعد میں آے ۔ ہو سکتا ہے کہ انہوں نے دراوڑی پریکٹسز اپنائ ہوں ۔ کاسٹ سسٹم تو ایرانی اینتھرو پولوجسٹ کا خیال ہے کہ پاپولر بلیف کے مظابق ایک نیم دیو مالئ بادشاہ جمشید نے انٹروڈیوس کی تھی ۔ وہی جس کے نام سے جام جم منسوب ہے جو پتھر کا ایک بہت بڑا پیالہ تھا ۔ ویسے یہ بادشاہ حقیقت مین بھی تھا ۔ اس کے زمانے کے کھنڈر ایران مین اب بھی موجود ہیں ۔ انڈیا میں کاسٹ کو ورن سسٹم بنا کر بہت سختی سے لاگو کیا گیا ۔ ہندومت کا تو انحصار ہی کاسٹ سسٹم پر کر دیا گیا ۔ پہلے اس کو جین مت نے اور پھر بدھ مت نے توڑا ، جینیون میں بھی کاسٹ نہین ہوتی ۔ لیکن دونوں نکلے ہندو مت سے لیکن جینیوں مین وہ علم بھی نظر آتا ہے جو دراوڑ اپنے ساتھ ٘مڈل ایسٹ سے لاے ۔ ہندوستان میں وہ ہندو علوم کے ساتھ مل کر مزید بڑھا
دوستو یہ ترکی کے انگریزی اخبار حریت سے آپ کے لیئے لای ہوں ۔ آپ ان بچارے یزدیوں کو دیکھیں جو شکل سے پاکستانی معلوم ہو رہے ہین ۔۔ بچارے ایک مور کی پرستش کرتے ہین ۔ بہت قدیم کمیونٹی ہے ۔ ہم نے تو لا اکراہ فیالدین سنا تھا ۔ بد بخت آی ایس نے عراق میں اسلام کا ایسا منہ کالا کیا ہے کہ باقی کی دنیا مین مسلمانون کو دیکھ کر لوگوں کی آنکھوں مین خون اتر رہا ہے کہ یہ ایسے ہین ۔۔ ہمارے مولوی کچھ منہ سے کیوں نہیں پھوٹ رہے ہیں ؟ کنڈیم کریں ۔۔ یہ کس اسلام میں لکھا ہے کہ سب غیر مسلموں کو قتل کر دو ؟
http://www.hurriyetdailynews.com/Default.aspx?pageID=238&nID=70149&NewsCatID=341
عراق کے سارے یزدی ایک پہاڑی پر بھوکے پیاسے بیٹھے ہیں ۔ ان کے سامنے خلیفہ نے یہ راستے رکھے ہیں کہ یا مسلمان ہوجایں یا واپس آکر قتل ہوجایں یا پیاسے مرجاین ۔۔ پہاڑ پر ان کے پاس پانی بھی نہیں ہے ۔۔ بدبخت یزید کی اولاد تو یہ خلیفی (تکفیری سلفی و دیوبندی) ہیں جو خلق خدا کو پیاسا مار رہے ہیں ۔۔ لخ لعنت تھک تھئ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک نظم
یزدی بچہ
اندھیارے نے اوپر نیچے اپنی چادر تانی
اچھی نانی مجھے سنادو میٹھی کوی کہانی
نانی
دیکھو دور ستارا کیسے ٹم ٹم کرتا جایے
بہت بڑا اک باغ وہاں ہے جنت جو کہلاے
کنج تھے پھول بھرے پیڑون کے گھاس کے تھے قالین
دودھ اور شہد کی نہرین بہتی تھین بے حد شیریں
بچہ
شہد وہاں تھا تب تو وہان پر چھتے بھی ہونگے
گھومتی پھرتی ہون گی گاین دودھ کے دینے کو
نانی
گاے بھی ہے پر اور دھرم کی ہے وہ ایک کہانی
بیچ میں تم مت بولو ورنہ روٹھ جاے گی نانی
ہان تو کہان تک پہنچے تھے ہم باغ میں تھا اک مور
گھاس میں سانپ بھی لہراتا تھا بنا مچاے شور
وہین پہ رہتا تھا حوا اور آدم کا اک جوڑا
اک دوجے سے پیار تھا انکو جانے بہت یا تھوڑا
پیار کی لیکن وجہ نہین تھی ، تھے بالکل نادان
منع تھا وہ پھل کھانا جس سے بن جاتے انسان
بچہ
اچھی نانی کیا جنت میں بارش ہوتی تھی ؟
چھم چھم مور ناچتا تھا جب دمکتی تھی بجلی ؟
نانی
شش ! کیا کہتے ہو جنت میں بارش کہان سے آئ
دیکھا بھولی مجھے کہانی بڑوں نے جو بتلاءئ
آدھی رات بتائ میں نے نیند نہ تجھ کو آئ
اب سوجاو میرے چندا یہ لو تکیہ اپنا
ان پیارے نینوں مین سماے گا اک سندر سپنا
***************************************************************************
ضمیمہ: بی بی سی اردو – یزیدی کون ہیں؟
مشرق وسطیٰ میں دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کی پیش قدمی کے متاثرین میں اقلیتی یزیدی برادری کے 50 ہزار افراد بھی شامل ہیں۔
یہ افراد کے عراق کے شمال مشرقی پہاڑی سلسلے میں خوراک اور پانی کے بغیر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
مصنفہ ڈائنا ڈاک نے اس پراسرار اقلیتی فرقے کے عقائد اور ان کی روزمرہ زندگی کے بارے میں جاننے کی کوشش کی ہے۔
اپنی مشکلات کے سبب اچانک خبروں میں آنے کے بعد بھی یزیدی بین الاقوامی توجہ نہیں چاہتے۔
ان کے غیرمعمولی عقیدے کی وجہ سے اکثر اوقات اس فرقے کو بے جا شیطان کی عبادت کرنے والا گروہ کہا جاتا ہے۔
یہ فرقہ ترکی کے جنوب مشرقی، اور شام اور عراق کے شمالی مغربی علاقوں میں روایتی طور پر چھوٹی چھوٹی آبادیوں میں رہائش پذیر ہیں۔
ان کی کل تعداد کے بارے میں بتانا مشکل ہے تاہم کچھ اندازوں کے مطابق ان کی تعداد 70 ہزار سے پانچ لاکھ کے درمیان ہے اور گذشتہ صدی کے دوران ان کی تعداد میں غیرمعمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
اس خطے کے دیگر اقلیتی برادریوں، مثلاً علوی اور دروز کی طرح کوئی شخص یزیدی برادری میں باہر سے شامل نہیں ہو سکتا۔
عراقی شہر موصل کے مغرب میں واقع یزیدی برادری کے مرکزی خطے کوہ سنجار میں اس برادری کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کے بارے میں کچھ غلط فہمیاں بھی پائی جاتی ہیں۔ دولت اسلامیہ کے سلفی وہابی اور دیوبندی شدت پسندوں کے خیال میں اس برادری کا تعلق امیہ شاہی خاندان کے حکمران یزید ان معاویہ سے ہے۔
جدید تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ اس فرقے کا یزید ابن معاویہ یا ایران کے شہر یزد کوئی تعلق نہیں ہے۔ تاہم جدید فارسی لفظ ایزد سے ہے جس کا مطلب خدا۔ ایزدیز نام کا عام مطلب خدا کے عبادت کرنے والے ہیں اور یزیدی بھی اپنے فرقے کا نام اسی طرح سے بیان کرتے ہیں۔
یزیدی قرآن اور بائبل کا احترام کرتے ہیں لیکن ان کی اپنی روایات زبانی ہی ہیں۔ رازداری کی وجہ سے یزیدی فرقے کے بارے میں غلط فہمیاں بھی پائی جاتی ہیں کہ اس فرقے کا تعلق پارسی مذہب سے ہے، جس میں یہ روشنی اور تاریکی کے علاوہ سورج تک کی پوجا کرتے ہیں۔
موجودہ تحقیق کے مطابق اگرچہ ان کے عبادت خانے سورج کی تصاویر سے سجائے جاتے ہیں اور ان کی قبروں کا رخ مشرق کی جانب سے طلوع آفتاب کی طرف ہوتا ہے، تاہم ان کے عقیدے میں اسلام اور عیسائیت کے کئی جز شامل ہیں۔
یزیدی فرقے کا مقدس ترین مقام عراقی دارالحکومت بغداد سے 430 کلومیٹر دور لیشن میں واقع ہے
شادی کی تقریب میں یزیدی راہب روٹی دو حصوں میں تقسیم کر کے ایک حصہ دلھا اور ایک حصہ دلھن کو دیتا ہے۔ شادی کی تقریب میں دلھن سرخ لباس پہنتی ہے اور چرچ جاتی ہے۔ دسمبر میں یزیدی راہب سے سرخ شراب پینے کے بعد تین دن روزہ رکھتے ہیں۔ 15 سے 20 دسمبر کے دوران یہ موصل کے شمال میں واقع شیخ ادی کے مزار پر جاتے ہیں اور وہاں دریا میں مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں جس میں جانوروں کی قربانی بھی شامل ہے۔
اس فرقے کے خدا کو یزدان کہا جاتا ہے اور اس کا اتنا اعلیٰ مقام ہوتا ہے اس کی براہ راست عبادت نہیں کی جا سکتی۔ اسے غیر متحرک طاقت کے مالک سمجھا جاتا ہے، اور وہ زمین کا نگہبان نہیں بلکہ خالق سمجھا جاتا ہے۔
اور اس سے سات عظیم روحانی طاقتیں نکلی ہیں جن میں ایک مور فرشتہ ملک طاؤس ہے اور جو خداوندی احکامات پر عمل درآمد کراتا ہے۔ ملک طاؤس کو خدا کا ہمزاد تصور کیا جاتا ہے۔
یزیدی ملک طاؤس کی دن میں پانچ بار عبادت کرتے ہیں۔ یزیدیوں کے نزدیک ملک طاؤس کا دوسرا نام شیطان ہے، جو عربی میں ابلیس کو کہتے ہیں، اور اسی وجہ سے یزیدی فرقے کو شیطان کی عبادت کرنے والا کہا جاتا ہے۔
یزیدی عقائد کے مطابق روح ایک جسم سے دوسرے میں منتقل ہوتی ہے اور بار بار پیدائش کا عمل روح کو خالص بناتا ہے۔ کسی بھی یزیدی کی بدترین سزا اسے برادری سے خارج کیا جانا ہے اور اس کا مطلب ہوتا ہے اس کی روح کا خالص ہونے کا عمل روک جاتا ہے۔ اسی وجہ سے یزیدیوں کا کسی دوسرا مذہب اختیار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
ترکی، عراق اور شام کی سرحد سے متصل دور افتادہ دیہات جو ایک عرصے سے ویران پڑے تھے، اب یزیدیوں سے آباد ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ان لوگوں نے وہاں اپنی مدد آپ کے تحت مکانات کی تعمیر شروع کی ہے۔ جلا وطنی کی زندگی گزارنے والے متعدد یزیدیوں نے واپس آنا شروع کر دیا ہے کیونکہ ترکی کی حکومت نے ان کو تنگ کرنا بند کر دیا ہے۔ صدیوں سے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بننے کے باوجود یزیدی برادری نے اپنا عقیدہ ترک نہیں کیا۔ اگر عراق اور شام کے علاقوں سے دولت اسلامیہ کے سلفی وہابی و دیوبندی شدت پسندوں نے یزیدی برادری کو بے دخل کر دیا تو زیادہ امکان ہے کہ یہ جنوب مشرقی ترکی میں آباد ہو جائیں اور اپنے عقیدے کے مطابق زندگی گزاریں۔ اگرچہ ان کی تکالیف اور مظلومیت کا سلسلہ تھمنے کے کم ہی آثار ہیں
http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2014/08/140808_iraq_who_are_yazidi_zz.shtml
bohut hamdardi ha app ko iss se
bohut hamdardi ha app ko iss se
hahahaaha,,,,,,,inshaAllah ek bi mushrik zinda nahi rehy ga.. ye majosi shia ny jo shaam aur iraq main musalmano k sath zulm kiye , un ka badla inshaAllah lain gy musalmaan .. ISIS zindabad!!! Allah o Akbar!
Shame on you Khan. The Islam our Holly Prophet Muhammad (SAWW) brought to us, was spread through the respect and kindness to the humanity. Your so called Islam (Saudi+Amercian) Islam spread through the force. You ought to be shame on you and your ideology. Your Saudi Islam is most hated among all muslims along with throughout the world. Except, Israelis and American government.