طالبان خان کی اصطلاح کا خالق کون؟ – از عامر حسینی

10277026_10203974622354269_4549252663117983285_n

نجم سیٹهی اور جیو جنگ گروپ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو طالبان خان سب سے پہلے ایل یو بی پاک ویب سائٹ نے قرار دیا اس اعتبار سے ٹهیک ہے کہ ایل یو بی پاک میری نظر میں وہ پہلی ویب سائٹ ہے جس نے عمران خان کے اندر چهپے بیٹهے فار رائٹ دیوبندی کو دریافت کرڈالا اور اس کا طالبانی روپ بہت اچهی طرح سے شناخت کیا


میں نے پہلی مرتبہ طالبان خان کی term عمران خان کے لئے معروف صحافی عارف جمال کے قلم سے استعمال ہوتے دیکهی اور ایل یو بی پاک کے ایڈیٹر انچیف علی عباس تاج اور جب میں اس کا اردو سیکشن ایڈٹ کرتا تها تو میں نے عارف جمال کے انٹرو کو لکهتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ بهی کیا تها


ایل یو بی پاک ڈاٹ کام وہ پہلی سائٹ ہے جس نے اصل میں اربن چیٹرنگ کلاس کے رجعت پسندانہ اور طالبانی دیوبندی تکفیری رویوں سے محبت اور شغف کا سائنسی تجزیہ پیش کرنا شروع کیا اس سائٹ پر بلاگ لکهنے والوں کی پیشن گوئیاں بہت زیادہ accurate اور precise ثابت ہوئیں


عمران خان کے سونامی کو اربن چیٹرنگ کلاس کا ابال اور اس کے ترقی پسندی سے خالی ہونے کا دعوی جب ایل یو بی پاک نے کیا تو بہت سے لبرل اور برگر کلاس اس پر جز بز ہوئے شیعہ اور بریلوی کمیونٹیز اور لبرلز کو ایل یو بی پاک نے خبردار کیا کہ عمران خان کے پیچهے چهپے طالبان خان اور فسطائی کو پہچانیں تو وہ ایل یو بی پاک کی اس کوشش کو پروپیگنڈا وار سمجهے تهے لیکن آج ان کی اکثریت اس تجزیے کی صداقت کو مان رہی ہے


نجم سیٹهی اور جیو و نیوز گروپ بندر کی بلا طویلے کے سر والا کام کررہے ہیں اور یہ ایک تیر سے دو شکار کرنے کی کوشش ہے ایل یو بی پاک جیو جنگ نیوز گروپ کی پالیسیوں کا شیدید ناقد رہا ہے اور اس نے نجم سیٹهی شیری رحمان سمیت جعلی فیک لبرلز کی پول کهولنے میں کبهی کسی مصلحت سے کام نہیں لیا تو شاید وہ عمران خان کے حواریوں کا غصہ ایل یو بی پاک کی طرف موڑنے کے خواہاں ہیں


لیکن میرے خیال میں ایل یو بی پاک کی ٹیم کو اپنا کام جاری رکهنا چاہئیے علی عباس تاج ،عبدل نیشا پوری ،شہرام علی ،ملک الحجاجی اور اردو سیکشن کے ایڈیٹر محمد بن ابی بکر کافی زبردست کام کررہے ہیں اور ایل یو بی پاک دن بدن پاکستان کی رایے ساز اور رجحان ساز ویب سائٹ بنتی جارہی ہے جس کے ایک سروے کے مطابق دس لاکه وزیٹر ہیں ابهی حال ہی میں ایک سروے ہوا تو پاکستان میں یہ سائٹ وزٹ کے اعتبار سے انسیویں نمبر پر آئی


یہ ایک زبردست کامیابی ہے جو ایل یو بی پاک کے حصے میں آئی ہے مجهے حیرت اس بات پر ہے کہ اس سایٹ کی مانٹرنگ بهی زبردست ہے مجه سے اس سائٹ کے ایڈیٹر نے ایک مرتبہ میری فیس بک وال اور بلاگ سے پوسٹ مستعار لینے کی اجازت طلب کی اور تواتر سے ان پوسٹوں کو میں اس سائٹ پر دیکه رہا ہوں اور مجهے اس سائٹ سے متعارف کرانے میں علی ارقم بهائی کا بہت ہاته ہے اور میں نے خود بہت سی رائے اس سائٹ کی پوسٹوں سے قائم کی ہے

 

Comments

comments

Latest Comments
  1. malik
    -
  2. Akmal
    -