کالعدم تنظیموں کے فوج کی حمایت میں جلوس اور رانا ثنا اللہ کی منافقت

 

10336818_10202337744624786_8967484411091122701_n

ایک کالعدم تنظیم کے فوج کے حق میں مظاہرے اور ایک مشکوک شخص کی جانب سے فوج کا طرف دار بن جانا فوج کے ساتھ ہمدردی نہیں۔ یہ کتنی عجیب بات ہے کہ ایک کالعدم تنظیم فوج کے حق میں مظاہرہ کرے اور اسے پوری دنیا میں دیکھا جائے اور اسی طرح سے ایک ایسا شخص جس کا اپنا کردار انتہائی مشکوک ہے اور جو عوام میں نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے وہ فوج کا طرفدار بن کر احتجاج کرے تو یہ ساری چیزیں فوج کے ساتھ ہمدردی نہیں بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ فوج کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ ہمیں ان باتوں سے محتاط رہنا چاہیے – رانا ثنا اللہ

http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=145873

10001487_10202337744824791_5305081001586460438_n

صحیح فرمایا لیکن آپ کا خود اپنے بارے میں کیا خیال ہے رانا صاحب۔ آپ خود یہ جرم کئی بار کر چکے،بار بار کر چکے۔ کالعدم تکفیری خارجی دہشتگرد تنظیم انجمن سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ساتھ آپ کے تعلقات کوئی راز نہیں۔ آپ کی تصاویر جس میں آپ دہشتگرد گروہ کے سرغنہ کے ساتھ انتخابی مہم چلا رہے ہیں وہ بھی سب کےسامنے ہیں۔ آپ کے بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ منافقت کی کوئی حد نہیں

LeJ’s Malik received monthly stipend from Punjab govt

کسی شخص کو بغیر ثبوت کے گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اقوام متحدہ کے الزامات کے بعد حافظ سعید کو گرفتار کیا تھا لیکن ہائی کورٹ نے ثبوت نہ ہونے کی بنا کر انہیں رہا کر رہا کر دیا-رانا ثنا اللہ۔

 

جہاں ایک طرف رانا ثناء اللہ منافقت کی عظیم مثالیں قائم کرتے نظر آرہے ہیں وہاں ہی دوسری جانب ان کے چہیتے دوست ملا لدھیانوی دیوبندی بھلا کس طرح پیچھے رہ سکتے تھے اپنے سر پرستوں کے دفاع کے لئے وہ بھی میدان میں کود پڑے – ابھی کچھ دن پہلے تک موصوف حامد میر کے ساتھ بہت شد و مد سے اظہار یکجہتی کرنے میں مصروف نظر آتے تھے اب ایک قلابازی کھا کر کے جیو اور اس کی انتظامیہ پر الزام دھرتے نظر آتے ہیں – یاد رہے یہ وہی جیو اور حامد میر ہیں جو ملا لدھیانوی کو فرشتہ صفت ثابت کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھتے تھے –

موصوف کا کہنا ہے کہ

فوج اور آئی ایس آئی کی حمایت میں کالعدم دیوبندی دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ (نام نہاد اہلسنت والجماعت) کے بیانات اور جلوس پاکستانی فوجی استعمار اور دیوبندی دہشت گردوں میں گٹھ جوڑ کا راز آشکار کر رہے ہیں – اس کے ساتھ ساتھ جنگ گروپ/ جیو اور حامد میر کو بھی غور کرنا چاہیے کہ احمد لدھیانوی جیسوں کو اپنے پروگراموں میں بلا کر نہ تو انہوں نے عوام کی خدمت کی اور نہ ہی میڈیا کی –

اہلسنت والجماعت سپاہ صحابہ کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی دیوبندی کہتے ہیں جس قوت نے حامدمیرپرحملہ کیا اسی نے جیو پرآئی ایس آئی کیخلاف نشریات چلائیں،میرشکیل بتائیں وہ ابھی تک کیوں حامدمیرکی عیادت کونہیں گئے ہیں ایکسپریس نیوزسے بات کرتے ہوئے مولانا احمد لدھیانوی نے کہاحامدمیرحملہ کے فورابعد آئی ایس آئی کیخلاف بیان کیوں چلایا گیا,جیوکی فوج مخالف نشریات سے انڈیا میں جشن منایا گیا۔انہوں نے کہا فوج اورحساس ادارے کی کردارکشی قابل مذمت ہے دفاع پاکستان کونسل 4 مئی کو لاہورمیں پاک فوج کی حمایت میں بڑا پروگرام کریگی۔انہوں نے کہا یہ تاثر غلط ہے کہ دفاع پاکستان کونسل فوج نے بنائی ہے۔ہمارے کسی اقدام سے فوج کو فائدہ پہنچتا ہے تواس میں کسی کو کیا تکلیف ہے

10170860_862592727090896_5640676762436642473_n

اب دیکھنا یہ ہے کہ اس کالعدم دیوبندی تکفیری تنظیم کی جانب سے فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کالعدم تنظیموں کے اکٹھ دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے فوج کے حق میں نکالے جانے والے جلسے جلوسوں کو رانا ثنا اللہ کیا کہیں گے – آخر کو ان تمام تنظیموں کے سربراہ رانا ثنا اللہ کے قریبی دوستوں میں سے ہیں –

Comments

comments