سندھ میں شیعہ نسل کشی: بلاول زرداری کے دہشت گردوں کے خلاف بیانات ہاتھی کے دانت لگتے ہیں – علامہ حسن ظفرنقوی

bbz

bbz2

مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کراچی میں گذشتہ دو دن میں ۵بے گناہ شیعہ وکلا ، ڈاکٹرز ، تاجروں اور عام شہریو ں کے بہیمانہ قتل عام پر غم و غصے کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے قائد بلاول بھٹو کے نعروں کی لاج رکھنے میں ناکام نظر آتی ہے، کراچی شہر خونین کا منظر پیش کر رہا ہے، پولیس اور رینجرز محض زبانی جمع خرچ پرہی گذارا کر رہی ہے، حکومت اگر دہشت گردی کے روک تھام کا فریضہ انجام نہیں دے سکتی ہو فوری مستعفی ہو جائے ، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے مذید لاشیں اٹھا نے کی سکت نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاوس کراچی سے جاری اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا ۔

ان کاکہنا تھا کہ کراچی میں ایک منظم سازش کے تحت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شیعہ اکابرین کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، حکومت ، عدلیہ، قانون نافذ کر نے والے ادارے کسی قسم دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں یکسر ناکام نظر آتے ہیں ، بیرونی امداد کے بل باتے پرکراچی سمیت پو رے ملک میں آگ و خون کا بازار گرم کیا جارہا ہے، شیعہ نسلک کشی پر میڈیا کی بر اسرار خاموشی بھی سوالیہ نشان ہے، بعض چینلز پر نا عاقبت اندیش اینکرز بیٹھ کر پاکستان میں پروکسی وار کا راگ الاپتے ہیں ، اگر پاکستان میں دو ملکوں کی پروکسی وار ہو تی تو حملے بھی دو طرفہ ہو تے ، دیوبندیوں کی بھی لاشیں گر رہی ہوتیں جو کہ نہیں ہیں ، یہ بات روز روشن کے طرح عیاں ہے کہ پاکستان میں کوئی فرقہ واریت نہیں بلکہ یک طرفہ دہشت گردی ہے جس کو ریاستی اور بین الاقوامی سرپرستی حاصل ہے۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے پچھلے دو دن میں دو ڈاکٹروں قاسم عباس، حیدر رضا ، ایک وکیل وقار شاہ اور جوان مظہر حسین اور علی بہار کے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کر تے ہیں ،کراچی میں چن چن کر شیعہ اکابرین کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، صوبائی حکومت کراچی میں جاری قتل وغارت گری کے اس کھیل کو ختم کر نے میں سنجیدہ کردار ادا کرے ، کراچی میں روزانہ ایک درجن سے زائد بے گناہ شہریوں کے قتل عام کے بعدپیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوکے دہشت گردوں کے خلاف بیانات ہاتھی کے دانت لگتے ہیں ، لہذٰا ہم مطالبہ کر تے ہیں وزیر اعلیٰ سندھ ، گورنر سندھ اور آئی جی سندھ سے کہ جاری میں جاری ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے تختہ دار پر لٹکایا جائے۔

http://www.urdu.shiitenews.com/index.php?option=com_content&view=article&id=10366:2014-04-11-13-27-58&catid=19:pakistan&Itemid=119

alos see: https://lubpak.com/archives/311563

shiagenocide

Comments

comments