قیصر حسین طوری کی رہائی کے لئے کون آواز اٹھائے گا؟ – از گلفام حسین

qt

یہ نہ تو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلا نی کا بیٹا ہے اور نہ ہی پنجاب کے شہید گورنر سلمان تاثیر کا بیٹا جن کے لیے میڈیا یا پھر کوئی سیاستدان آواز اٹھائے – یہ بیچارہ تو پاراچنار کے ایک غریب زمیںدارشبیر حسین کا بیٹا ہے جس کو دیوبندی گروہ المعروف طالبان و سپاہ صحابہ نے پچیس مارچ دو ہزار گیارہ کو لوئر کرّم کے علاقے بگن سے تیس ساتھیوں سمیت اغوا کیا تھا جن میں سے سات جوانوں کو مزاحمت کرنے پر موقع پر ہی شہید کر دیا گیا جبکہ باقی افراد کو بھاری تاوان کے بد لے رہا کیا گیا مگر قیصر بد نصیب ان میں شامل نہیں تھا کچھ دنو ں کے بعد طالبان نے قیصر کی رہائی کے بد لے بھاری تا وان کا مطالبہ کیا مگر غریب خاندان کے اس واحد کفیل کے بدلے اتنا تا وان کون ادا کرتا؟

قیصرحسین طوری (عمر 22 سال، ایم ایس سی فزکس) کو دیوبندی گروہ طالبان و سپاہ صحابہ نے پچیس مارچ دو ہزار گیارہ کو پشاور سے پارا چنار جاتے ہوئے لوئر کرم ایجنسی سے اغوا کیا تھا

قیصر حسین کے بدقسمت باپ نے انتہائی غربت کی حالت میں اپنے بیٹے کو لکھا یا پڑھایا – اپنی تعلیمی قابلیت کی بدولت قیصر نے فزکس میں ماسٹر کر لیا اور پشاور کی ایک نجی یونیورسٹی میں لیکچرر کے حیثیت سے زندگی کا آغاز کیا مگر تھوڑے ہی عرصے بعد اس چراغ کو طالبان نے جکڑ لیا . نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا اور پاکستان کے عسکری، سیاسی اور مذہبی رہنماؤں سی ہماری درخواست ہے کہ اب جب طالبان سے مزاکرات ہو رہے ہے جن میں قیدیوں کے تبادلے اور شہباز تاثیر، علی حیدر گیلانی اور اجمل خان صاحب کی رہائی بھی زیر غور ہے تو ایسے حالات میں ایک غریب، مظلوم شیعہ پشتون قیصر حسین طوری کی رہائی کے لیے بھی آواز اٹھائی جائے

خاص طور پر پشتون قوم پرست رہنماؤں اور دانشوروں سے میری گزارش ہے کہ خیبر پختنونخوا میں سپاہ صحابہ، جو کہ طالبان کا ہی ایک نام ہے، کے ہاتھوں ظلم و ستم کا شکار ہونے والے سنی بریلوی اور شیعہ مسلمانوں کی مظلومیت کو اجاگر کریں اور ان پر مذہبی بنیادوں پر تشدد کرنے والے تکفیری دیوبندی گروہ کی تنظیمی شناخت یعنی سپاہ صحابہ و طالبان اور نظریاتی شناخت یعنی تکفیری دیوبندی کو ہرگز نہ چھپائیں

قیصر کے 65 سالہ ضعیف والد شبیر حسین ابھی تک اس آس پر جی رہے ہیں کہ انشاءاللہ ایک دن قیصر زندہ ان سے آ ملے گا – مرکزی اور خیبر پختونخوا حکومت کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اس ملک کے ایک شہری کو کہ جس نے دورافتادہ قبائلی علاقے کا باشندہ ہونے کے باوجود اپنی قابلیت سے ایم ایس سی تک تعلیم حاصل کی اور تعلیم کے شعبے میں وطن کی خدمت کر رہا تھا، اس کی رہائی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کارلائیں – ہم تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں اور رہنماؤں سے بھی درخوست کرتے ہیں کہ قیصر حسین طوری کی رہائی کے لیے حکومت اور طالبان پر دباؤ ڈالیں

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -
  2. Rahail
    -
  3. Haider Kazmi
    -