شیعہ کے قتل کی مذمت تو احمد لدھیانوی بھی کرتا ہے، آپ نے کونسا تیر مار لیا؟

takf

Related post: Kufa is not a city but the name of a silent nation – Imam Zain al-Abideen – See more at: https://lubpak.com/archives/306713

جب آپ فقط شیعہ کے قتل کی مذمت کرتے ہیں لیکن شیعہ کو قتل کرنے والے تکفیری دیوبندی فتنے کا نام نہیں لیتے (جو مختلف ناموں جیسا کہ سپاہ صحابہ، جنداللہ، لشکر جھنگوی، طالبان، جیش العدل وغیرہ) کی شکل میں نہ صرف شیعوں بلکہ سنی بریلویوں کی بھی نسل کشی کر رہا ہے تو آپ کا طرز عمل کوفہ کے ان بزدل شیعوں اور بزدل سنیوں سے مختلف نہیں جنہوں نے امام حسین کو تنہا چھوڑ دیا تھا اور خاموشی اختیار کر لی تھی – آج کے دور میں بھی ایسے سلفی اور دیوبندی موجود ہیں جو حسین کی تو تعریف کرتے ہیں لیکن یزید کی واضح مذمت کرنے سے انکاری ہیں

lud

آپ شیعہ کے قتل کی مذمت کرتے ہیں؟ مذمت تو سپاہ صحابہ کا سربراہ احمد لدھیانوی دیوبندی بھی کرتا ہے – لدھیانوی نے لکھا: پروفیسر تقی ہادی نقوی کا دن دیہاڑے قتل انتہائی قابل مذمت ہے

آپ کی پوری کوشش ہے کہ غیر واضح الفاظ استعمال کریں کبھی تکفیری کہتے ہیں (لدھیانوی آپ کو تکفیری کہتا ہے)، کبھی یزیدی کہتے ہیں (ملک اسحاق آپکو یزید کہتا ہے)، کبھی وہابی کہتے ہیں (جو صریح جھوٹ ہے، پاکستانی سلفی یا وہابی آپ کو قتل نہیں کر رہے)، سب کچھ کہتے ہیں دیوبندی نہیں کہتے، آخر کوفہ والوں کے وارث جو ہوۓ

جب تک آپ سعودی سلفی فتنے کے مقامی مزدور گروہ دیوبندیوں کی نام لے کر مذمت نہیں کریں گے، سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی، طالبان، جنداللہ، جیش محمد وغیرہ کی ٹرک کی بتی کے پیچھے بھاگتے رہیں گے اور آپ کا قتل عام ہوتا رہے گا

اگر کہ سکتے ہو تو کہو، قاتل قاتل دیوبندی قاتل، ورنہ شیعہ نسل کشی پر ٹسوے بہانے بند کرو، شیعہ کے نام پر کھولی ہوئی اپنی دوکان بند کرو اور کوفہ کا رخ کرو

امام زین العابدین علیہ السلام نے فرمایا کوفہ ایک جگہ نہیں بلکہ ایک خاموش گروہ کا نام ہے، وہ یزید کے ظلم پر خاموش تھے، تم لوگ دیوبندی دہشت گردی پر خاموش ہو

Comments

comments

Latest Comments
  1. naeem
    -
  2. sajid
    -
    • BALOCH KHAN DEOBANDI
      -
      • Captain Clematis
        -
      • Syed Ali Raza
        -
  3. BALOCH KHAN DEOBANDI
    -
    • Captain Clematis
      -
  4. Akmal Hussain
    -
  5. Muhammad Hasnain
    -
  6. Sarah Khan
    -