بی بی سی اردو دیوبندی دھشت گردوں کو سنّی شدت پسند کہہ صحافتی اخلاقیات کو پامال کررہا ہے

مین سٹریم میڈیا دیوبندی تحریک طالبان پاکستان جیسی تنظیموں کی دھشت گردی کو شیعہ-سنّی تنازعہ دکھانے کی کوشش کرتا ہے اور ان جیسی تنظیموں کی جانب سے دھشت گردی کے واقعات کی رپورٹنگ کرتے ہوئے ان تنظیموں کی دیوبندی-وہابی شناخت کو چھپاکر ان کو سنّی شدت پسند،عسکریت پسند یا مجاہدین لکھتا ہے

اس معاملے میں بی بی سی اردو بھی کسی سے کم نہیں ہے ،یہ جب بھی پاکستان کی سرحد سے ملحقہ ایرانی علاقوں میں دیوبندی-وہابی دھشت گرد تنظیموں کی ایرانی سرحدی محافظوں اور ایرانی عوام کے خلاف دھشت گرد کاروائیوں کی رپورٹ شایع کرتا ہے تو ان کاروائیوں کو “سنّی شدت پسند” گروپوں کی کاروائی لکھتا ہے اور ان کی دیوبندی-وہابی شناخت کو کبھی ظاہر نہیں کرتا

گذشتہ دنوں تحریک طالبان پاکستان جوکہ دیوبندی دھشت گرد تنظیم ہے اور ایران کے پاکستان سے ملحقہ علاقوں میں ان دنوں جیش العدل کے نام سے کاروائیاں کررہی ہے نے 6-ایرانی سرحدی محافظوں کو اغواء کیا اور پھر آسانی سے پاکستان منتقل کرڈالا-اس واقعے پر ایرانی پولیس کے چیف نے کہا کہ ان کے مغویوں کی پاکستان منتقلی پر ایرانی حکومت پاکستان سے ناخوش ہے –اس واقعے کو رپورٹ کرتے ہوئے بی بی سی اردو نے اغواء کی کاروائی کرنے والے دیوبندی دھشت گردوں کو “سنّی شدت پسند” لکھا

http://www.bbc.co.uk/urdu/regional/2014/02/140209_iran_protest_pakistan_kidnap_guards_zs.shtml

جبکہ یہی بی بی سی اردو کراچی میں بلدیہ ٹاؤن 12 میں سنّی بریلوی آستانہ بابا مہربان شاہ جیلانی پر فائرنگ اور ہینڈ گرینڈ حملے کے واقعے کی رپورٹ شایع کرتے ہوئے ان دھشت گردوں کی دیوبندی شناخت کو پھر سے ظاہر نہیں کرتا کیونکہ یہ شناخت اگر لکھی جائے تو پھر دھشت گردی کی ان کاروائیوں کو “سنّی شدت پسندوں” کی کاروائی لکھنا ممکن نہیں رہے گا اور ایسی صورت میں اسے “شیعہ-سنّی”تنازعہ دکھانا بھی مشکل ہوگا

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/02/140209_karachi_mazar_astaana_attack_rh.shtml

اصل میں پاکستان میں کام کرنے والا مین سٹریم میڈیا اسٹبلشمنٹ میں بیٹھے سعودی سلفی ایجنٹوں کے دباؤ میں یا سعودی عرب کے ریالوں کی چمک کے اثر میں ایک طرف تو غلط طور پر تحریک طالبان پاکستان (اور اس کے جملہ اتحادی دھشت گردوں)کو “سنّی شدت پسند” ظاہر کرتا ہے اور اس طرح سے ان کی دیوبندی-سلفی شناخت کو چھپاکر پاکستان میں شیعہ،سنّی بریلوی نسل کشی کے نہ ختم ہونے والے پروسس کی نفی کرنے کی کوشش کرتا ہے

Comments

comments