لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے خلاف صرف بلوچستان میں کاروائی کا کوئی فائدہ نہیں – میر حاصل بزنجو
بلوچستان میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے بارے میں نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو کہتے ہیں کہ جب تک ملک کے تمام صوبوں میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی بلوچستان میں کارروائی کرنے سے فائدہ نہیں ہو گا۔
یہ بات انھوں نے بی بی سی اردو سروس کے ریڈیو پروگرام سیربین میں ثقلین امام سے ایک انٹرویو میں کہی۔
طالبان اور کویٹہ شوریٰ کے بارے میں پوچھے گیے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہتا تھا کہ طالبان ہو یا کویٹہ شوریٰ ، لشکر جھنگوی ہو یا کوئی اور تکفیری دیوبندی گروہ یہ سب ایک ہی ہیں – سب کا کام اور نظریات ایک ہیں – سب دہشت گرد ہیں او سب خود کش حملہ اوروں کا استعمال کرتے ہیں اس لئے ان میں کوئی تفریق نہیں ہونی چاہے –
بلوچستان بھر میں جب فرقہ وارانہ دہشت گردی کے حوالے سے ان سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا ہ کہ بلوچستان میں صرف دو علاقوں میں ابھی تک تکفیری دہشت گردوں کی موجودگی خطرے کی گھنٹی ہے جن میں مستونگ سر فہرست ہے کیوں کہ مستونگ سے گزر کر ایران کی طرف زائرین کو لے جانے والا راستہ سات سو کلو میٹر لمبا ہے اور بنجر و ویران ہے جہاں تکفیری دیوبندی دہشت گردوں کے مدرسے اور پنا گاہیں ہیں – جب کہ کویٹہ میں تکفیری دیوبندی دہشت گردوں کی آمد و رفت اور کاروائیوں پر کاری نظر رکھی اور اسے روکنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھاۓ جا رہے ہیں
لشکر جھنگوی سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی بابت حاضل بزنجو کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن ملک بھر میں ہونا چاہیے کیوں کہ کسی ایک علاقے میں آپریشن ہونے سے کوئی خاص فایدہ نہیں – یہ دہشت گرد مختلف علاقوں میں پھیل جاتے ہیں جس سے آپریشن سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوتے – ان دہشت گردوں کے خلاف پنجاب اور سندھ میں بھی کروائی ہونی چاہیے اور سختی سے ان کا قلع قمع کرنا چاہیے
Source :
http://www.bbc.co.uk/urdu/multimedia/2014/01/140124_hasil_interview_fz.shtml
Comments
Tags: Al-Qaeda, Balochistan, Good Taliban and Bad Taliban, Hasil Bizenjo, Religious extremism & fundamentalism & radicalism, Sectarianism, Shia Genocide & Persecution, Shia Hazaras, Sipah-e-Sahaba Pakistan (SSP) & Lashkar-e-Jhangvi (LeJ) & Ahle Sunnat Wal Jamaat (ASWJ), Takfiri Deobandis & Wahhabi Salafis & Khawarij, Taliban & TTP, Terrorism