عید میلاد النبی-پنجاب میں اکثر اضلاع میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے عدم تعاون کا مظاہرہ،اہل سنت بریلوی کا جلوس کے روٹس کی خود حفاظت کا اعلان

جیسے جیسے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دن قریب آرہا ہے تو ویسے ویسے پورے ملک میں آمد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں بازاروں ،محلوں اور گلیوں کو سجانے اور گھروں،دکانوں و دفاتر کو سجانے کا عمل شروع ہوچکا ہے

اہل سنت بریلوی کی جانب سے مساجد،مدارس،بازاروں اور محلوں میں محافل میلاد کا انعقاد کیا جارہا ہے ،جہاں علمائے کرام کے وعظ اور نعت خوانوں کے کلہائے عقیدت کی گونج سنائی دے رہی ہے

لیکن دوسری طرف سے تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے اہل سنت بریلوی کو جشن آمد رسول کی محافل سجانے اور جلوس نکالنے سے روکنے کے لیے دھمکیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے

انٹیلی جنس رپورٹوں کے مطابق دیوبندی تکفیری دھشت گردوں نے خودکش بمبار پنجاب،سندھ کے بڑے شہروں میں ربیع الاول کے جلوسوں ،وزراء ،پولیس افسران کو نشانہ بنانے کے لیے روانہ کئے ہیں

پنجاب کے سرائیکی ریجن،ڈیرہ غازی خان کی تحصیل سخی سرور میں بازاروں میں دیواروں پر تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ایسے اشتہارات چپساں کئے گئے ہیں جن میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس نکالنے والوں اور اس میں شرکت کرنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنے اور ان جلوسوں پر حملے کرنے کی دھمکی دی گئی ہے

پنجاب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کالعدم تنظیموں کی کاروائی کے خوف اور پنجاب حکومت کی دھشت گرد نوازی سے خائف مقامی انتظامیہ نے عید میلاد النبی کے جلوسوں کے روائتی روٹس کی مرمت اور راستوں سے روکاوٹیں ہٹانے سے انکار کردیا ہے

شجاع آباد جوکہ ضلع ملتان کی تحصیل ہے میں دعوت اسلامی،پاکستان سنّی تحریک سمیت سنّی تنظیموں نے شجاع آباد کی سرکاری امن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کرتے

 ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ مقامی انتظامیہ کا رویہ ان سے ٹھیک نہیں ہے اور ایک مخصوص فرقے کو خوش کرنے کے لیے جلوس کے روٹس کو ٹھیک نہیں کیا جارہا

تحریک طالبان پاکستان،لشکر جھنگوی سمیت دیوبندی تکفیری خارجی دھشت گرد تنظیموں نے عید میلاد النبی کے جلوسوں کو 12 ربیع الاول کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن معمار میں اہل سنت بریلوی کے معروف صوفی بزرگ حضرت ایوب شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کے تین مجاور اور تین زائرین کو تحریک طالبان پاکستان نے زبح کردیا تھا اور خبردار کیا تھا کہ مزارات کی زیارت کو غیر اسلامی عمل قرار دیتے ہوئے ایسی حرکت کرنے والوں کا ایسا ہی انجام کرنے کا دعوی کیا گیا تھا

تحریک طالبان پاکستان،لشکر جھنگوی القائدہ کی طرح مسلمانوں کے اندر قبور کی زیارات،عید میلاد النبی و عاشور کے جلوس وغیرہ کو غیر شرعی افعال اور ان کے مرتکبین کو واجب القتل خیال کرتے ہیں اور ان کو نشانہ بناتے ہیں

دو سال قبل لشکر جھنگوی نے نشترپارک کراچی میں 12 ربیع الاول  کو خودکش حملہ کرکے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ علامہ عباس قادری سمیت درجنوں اہل سنت کے افراد شہید کردئے تھے

پاکستان میں دیوبندی اور وہابی فرقے سے تعلق رکھنے والی دھشت گرد تنظیموں سے عید میلاد النبی کے جلوسوں کو سخت خطرات لاحق ہیں جبکہ پنجاب اور خیبر پختون میں طالبان کی حامی حکومتوں کی وجہ سے خطرات زیادہ بڑھ گئے ہیں

پولیس سی آئی ڈی آفیسر چودھری اسلم کو جس طرح کراچی میں کنٹرولڈ بم سے نشانہ بنایا گیا اور ان کے روٹ پر جس کامیابی کے ساتھ ان کو شہید کرنے کی واردات ہوئی اس سے محکمہ پولیس میں ٹی ٹی پی کے آدمی ہونے کے خدشات یقین میں بدل گئے ہیں اور عوام میں عدم تحفظ کا احساس شدید ہوگیا ہے

Comments

comments

Latest Comments
  1. rabnawaz
    -
    • Kamran Shah
      -
  2. Kamran Shah
    -