شریفوں کی حکومت کا ایک اور کارنامہ – تمام بڑے شہر طویل لوڈ شیڈنگ کا شکار

روزنامہ ٹرائبیون نے اپنی آج کی اشاعت میں ایک رپورٹ شایع کی ہے جس کے مطابق تمام بڑے شہروں میں سردی میں بھی 8 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور لوڈ شیڈنگ میں کمی کے تمام تر دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں ،یاد رہے کہ روزنامہ ڈان میں دو روز پہلے خبر شایع ہوئی تھی کہ نہروں کی سالانہ بندش اور گیس ٹیکسٹائل سیکٹر کو دینے کے فیصلے کی وجہ سے پورے ملک میں شہروں میں دو گھنٹے اور دیہاتوں میں 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اس اعلانیہ لوڈ شیڈنگ دورانیہ پر عمل نہیں کیا گیا اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے

مسلم لیگ نواز کے پنجاب کے چیف منسٹر میاں محمد شہباز شریف نے اپنی وفاق میں حکومت آنے کے 6 ماہ کے اندر ہی لوڈشیڈنگ کےخاتمے کا دعوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ ایسا نہ کرسکے تو ان کا نام بدل دیا جائے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کل ہی بے نظیر بھٹو کی برسی پر کہا تھا کہ “ہم ان کا نام بدلنے کی سوچ رہے ہوتے ہیں کہ وہ ہر روز اپنے وعدوں سے مکر جاتے ہیں”

Comments

comments