آؤ مذاکرات کریں ان سے کہ شیطان بھی جن سے شرما تا ہے

ہم نےخان صاحب سے پوچھا کہ دا تا صاحب کے مزار پر دھماکہ ہوا.خان صاحب نے جواب دیا چھوڑیں یہ بتائیں

طالبان سے مذاکرات کا کیا ہوا؟
عبدللہ شاہ غازی کے مزار پر دھماکہ ہوگیا خان صاحب نے جواب دیا چھوڑیں یہ بتائیں طالبان سے مذاکرات کا کیا ہوا؟

طالبان اسکولوں کو بم سے اڑا دیتے ہیں.خان صاحب نے جواب دیا توبہ کرو فوراً! طالبان ہمارے بھائی ہیں! وہ ہمارے لوگ ہیں سارا مسئلہ امریکا کی جنگ کا ہے


پاکستانی فوجی کا گلہ کاٹا گیا خان صاحب نے کہا چھوڑیں یہ بتائیں طالبان کا دفتر کب کھول رہے ہیں؟

امام بارگاہ میں دھماکہ ہوگیا خان صاحب نے جواب دیا چھوڑیں یہ بتائیں کہ طالبان کی سیاسی حیثت کب تسلیم کر رہے ہیں؟

طالبان نے پولیو کے قطرے پلانے والوں کو ماردیا خان صاحب نے جواب دیا  بس ایک دفعہ نیٹو سپلائی بند کر دیں پھر دیکھیں امریکا کیسے گھٹنے ٹیکتا ہے
مسجد میں بم دھماکہ ہوا خان صاحب نے کہا چھوڑیں یہ بتائیں کہ ڈرون حملے کب بند ہورہے ہیں؟میجر ثنا الله کو شہید کردیا گیا خان صاحب نے جواب دیا چھوڑیں یہ بتائیں.طالبان کے سربراہ حکیم الله محسود کو کتے کی موت کیوں شہید کیا گیا؟

چرچ میں دھماکہ ہوا خان صاحب نے کہا چھوڑیں یہ بتائیں کہ نیٹو سپلائی کب بند کریں گے؟

انچولی میں دھماکہ ہوا خان صاحب نے کہا چھوڑیں یہ بتائیں کہ ہنگو میں بیگناہ افغانیوں کو کیوں شہید کیا گیا؟

خان صاحب پہلے اپنے گھر میں طالبان کا نظام نافذ کر کے دکھائیں پھر ان سے مزاکرات کی بات کریںخان صاحب نے جواب دیا نہیں میرے بچے تو لندن میں پڑھتے ہیں وہ کیوں طالبان کا نظام قبول کریں گے؟

خان صاحب بم دھماکہ میں ہزاروں لوگ مرجاتے ہیں.خان صاحب نے کہا چھوڑو تم عباس ٹاؤن دھماکہ کی بات نہ کرو

تم کوئٹہ میں بم دھماکے میں شہید ہونے والے ہزارہ شیعوں کی بات نہ کرو

تم داتا دربار، عبداللہ شاہ غازی میں دھماکہ کی بات نہ کرو

تم پشاور چرچ حملہ میں مرنے والے مسیحیوں کی بات نہ کرو

تم طالبان کے ہاتھوں شہید ہونے والے شیعہ اور سنی کے قتل کی بات نہ کرو

تم مساجد اور امام بارگاہ میں دھماکہ کی بات نہ کرو

.تم صرف اور صرف ڈرون حملے میں مرنے والے حکیم اللہ محسود کی بات کرو .تم صرف ڈرون حملوں ، نیٹو سپلائی اور طالبان سے مذاکرات کی بات کرو.تم ان کے دفاتر کھولنے کی بات کرو

 چلو چھوڑو  اس بات کو آؤ مذاکرات کریں قاتلوں، وحشیوں اور درندوں کے ساتھ! اپنی سیاست /مفادات بچانے کے لئے اور ملک کو کھڈے لائن لگانے کے لئے

آؤ مذاکرات کریں ان سے جو پچاس ہزار پاکستانیوں کے قاتل ہیں

.آؤ مذاکرات کریں ان سے جو معصوم بچی کو کوڑے مارتے ہیں

.آؤ مذاکرات کریں ان سے جو نہتی ملالہ کو گولی مارتے ہیں

آؤ مذاکرات کریں ان سے جو پولیو کے قطرے پلانے والی معصوم عورتوں کے قاتل ہیں

.آؤ مذاکرات کریں ان سے جو معصوم کلیوں کے قاتل ہیں

.آؤ مذاکرات کریں ان سے جو پھول مسلتے ہیں اور کانٹے چھوڑدیتے ہیں

آؤ مذاکرات کریں ان سے جو سبزہ کو صحرا میں بدلتے ہیں

آؤ مذاکرات کریں ان سے کہ شیطان بھی جن سے شرما تا ہے

آؤ مذاکرات کریں ان سے خوشیوں کے قاتل ہیں جو ظلم کے بیوپاری ہیںجن کی وجہ سے جگہ جگہ ماتم برپا ہے

طالبان کھلے عام آئین کی مخالفت کریں کھلے عام آئین کو کافرانہ نظام کہیں تو ان سے مذاکرات کی بات کی جائے.مگر طالبان کی مخالفت کرنے پر مشرف کے خلاف آرٹیکل6کی بات کی جائے.ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن کیا جائے. فیصل رضا عابدی کو شوکاز نوٹس دیا جائے

طالبان درندوں نے ہمارے ملک کے ہزاروں بے گناہ لوگوں کو قتل کیا۔فوجیوں پولیس والوں کو شہید کیا۔ظالم درندوں نے سکول کے معصول بچوں اور عورتوں تک کو قتل کیا۔پھر بھی عمران ان کے خلاف کیوں نہیں بولتا۔امریکہ سے نفرت کی آڑ میں قوم کو بیوقوف بنانا چاہتا ہے۔ عمران خان ڈرون حملوں کے خلاف مظاہرے کرتے ہیں تو یہ کوئی انسانی حقوق کی جنگ نہیں لڑ رہے ہوتے.سیدھی بات یہ ہے کہ ڈرون طالبان کے  دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو چن چن کر نشانہ بنا رہا ہے اسی وجہ سے عمران خان  کے پیٹ میں درد اٹھتا ہے.ہمیں معلوم ہے کون ہمارا دشمن ہے۔کون دوست۔کون سکول بناتا ہے اور کون تباہ کرتا ہے۔کراچی سمیت پاکستان بھر میں طالبان موجود ہیں اور وہ جب چاہتے ہیں جہاں چاہتے ہیں دہشتگردی کرتے ہیں حکومتی رٹ کو چیلنج کرتے ہیں ۔
طالبان کہتے ہیں پاک فوج قبائلی علاقوں سے نکل جاۓ. اگر ہم یہ مان لیں تو کل کو وہ کہیںگے پاک فوج جی ایچ کیو سے بھی نکل جاۓ پھر ہم کیا کریںگے؟ کالعدم تحریک طالبان ایک انسان دشمن خارجی ٹولا ہے افواج پاکستان کی شرعی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان خوارج کو کچل ڈالے- اور جو جماعتیں ان دہشتگردوں کو شہید کہتی ہیں ان دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔

 

Comments

comments