Home » Original Articles • Urdu Articles » جمعہ22 نومبر کو اہل سنت یوم امن منائیں، دیوبندی دہشت گرد تنظیموں کے مظاہروں میں شریک نہ ہوں – مولانا راغب نعیمی
جمعہ22 نومبر کو اہل سنت یوم امن منائیں، دیوبندی دہشت گرد تنظیموں کے مظاہروں میں شریک نہ ہوں – مولانا راغب نعیمی
posted by Aamir Hussaini | November 21, 2013 | In Original Articles, Urdu Articles12 ربیع الاول اور 10 محرم کے جلوسوں پر کسی صورت پابندی نہیں لگائی جاسکتی
جمعہ کو ہونیوالا احتجاج اہل سنت کا نہیں، کوئی سنی احتجاج میں شریک نہ ہو، علامہ راغب نعیمی
20 Nov 2013 12:40
اسلام ٹائمز: جامعہ نعیمہ کے ناظم اعلٰی نے تمام اہل سنت جماعتوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ 12ربیع الاول شریف اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی کسی صورت نہیں لگائی جاسکتی کیونکہ یہ دونوں جلوس صدیوں سے چلے آرہے ہیں جب کالعدم دیوبندی دہشت گرد تنظیمیں پیدا بھی نہیں ہوئی تھیں تب سے یہ جلوس نکالے جا رہے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ جمعہ کو ملک گیر سطح پر ہونے والے احتجاج سے اہل سنت بریلوی کا کوئی تعلق نہیں، کیونکہ اہل سنت ہمیشہ پرامن ہیں اور رہیں گے، راولپنڈی میں ہونے والا افسوس ناک واقعہ شیعہ دیوبندی لڑائی ہے، ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کسی احتجاج میں شریک نہ ہوں، بلکہ اس روز اہل سنت یوم امن کے طور پر منائے گی، جمعہ کو ملک گیر سطح پر ’’یوم امن‘‘ منایا جائے گا اور پاکستان بھر کی مساجد میں ’’خطبہ جمعہ میں امن‘‘ کے حوالے سے خطاب کریں گے اور لوگوں کو اسلام کا حقیقی پیغام محبت دیں گے، تاکہ لوگ پیار، محبت، اخوت اور ہر دوسرے فرد کو آزادی سے رہنے کا موقع دیں اور اس کے مذہبی عقائد کا احترام کریں، تاکہ پاکستانی معاشرہ میں برداشت کا کلچر عام کیا جاسکے۔ اس بات کا فیصلہ ناظم اعلٰی جامعہ نعیمیہ علامہ محمد راغب حسین نعیمی کی صدارت میں ہونیوالے اہل سنت کی تمام جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔
علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے کہا کہ پاکستان میں ہر مسلک دوسرے مسلک کو جینے کا حق دے اور دوسرے مسلک کی دل آزاری نہ کرے، تاکہ امن کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت کی بنیاد پر ہونے والے اختلافات آنے والے دنوں میں خطرناک شکل اختیار کر سکتے ہیں، لہذا تمام ایجنسیوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ ایسی تمام جماعتوں کی نشاندہی کریں جن میں انتہا پسندی پائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 12 ربیع الاول شریف اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی کسی صورت نہیں لگائی جاسکتی کیونکہ یہ دونوں جلوس صدیوں سے چلے آ رہے ہیں، جب کالعدم تنظیمیں پیدا بھی نہیں ہوئی تھیں تب سے یہ جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں پاکستان سنی تحریک کے ڈویژن امیر مولانا مجاہد عبدالرسول قادری، تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر علامہ رضائے مصطفٰی نقشبندی اور جنرل سیکرٹری مولانا محمد علی نقشبندی، تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے ناظم شعبہ امتحانات علامہ غلام محمد سیالوی، سنی اتحاد کونسل پاکستان لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری، محافظان ختم نبوت پاکستان کے امیر مولانا محمد اعظم نعیمی بھی شریک تھے۔
دیگر جماعتوں کے رہنماؤں میں انجمن اساتذہ پاکستان کے صدر علامہ پیر محمدا طہر القادری، نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری مفتی ابوبکر ایڈووکیٹ، جماعت اہل سنت پاکستان کے رہنما مفتی مسعود الرحمن، جماعت علماء اہل سنت کے مرکزی رہنما علامہ محمد قاسم علوی، نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی، شیخ الحدیث مفتی انوار القادری، شیخ الحدیث غلام نصیر الدین نصیر، علامہ محبوب احمد چشتی، ڈاکٹر سلمان قادری، مفتی محمد عمران حنفی، مفتی ابوبکر اعوان، مفتی محمد حسیب قادری، مفتی محمد ہاشم، مفتی عبدالستار سعیدی، مولانا فاروق احمد، حاجی محمد عمران، حافظ ارشد اقبال، علامہ محمد قاسم علوی، مفتی محمد ندیم، مفتی محمد قیصر، پروفیسر ظفر اقبال، مفتی محمد انتخاب احمد، علامہ محمد مشتاق احمد نوری، پروفیسر وارث علی شاہین، حافظ سفارش علی اور دیگر شامل تھے۔
خبرکا کوڈ: 322760
خبر کا ایڈریس:
http://www.islamtimes.org/vdcjm8etyuqe8az.3lfu.html
اسلام ٹائمز
Comments
Tags: Rawalpindi Ashura Violence 2013, Sipah-e-Sahaba Pakistan (SSP) & Lashkar-e-Jhangvi (LeJ) & Ahle Sunnat Wal Jamaat (ASWJ), Sunni Sufi & Barelvi
About The Author
Aamir
Latest Comments
دیوبندی دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان کا سنی مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں- ترجمان سنّی اتحاد کونسل – See more at: https://lubp.net/archives/292157
Deobandi terrorists of TTP-ASWJ planning major massacres in Pakistan on Friday, 22 November – See more at: https://lubp.net/archives/292261