حکیم اللہ محسود جہنمی اور جماعت اسلامی کی منافقت

Certificate of Shahdat

1 2 3 4 5 6 7 8 9

منور حسن کا کہناہے کہ حکیم اللہ محسود کو شہید سمجھتا ہوں۔ یاد رہے یہ وہ ہی جماعت اسلامی ہے جو نہ صرف طالبانئزیشن کی حامی رہی ہے بلکہ ان کو پناہ تک دیتی رہی ہے ۔ جس کی واضح مثال پنجاب یونیورسٹی کی ہوسٹل میں جماعت اسلامی کے ذمہ دار کے کمرے سے القائدہ کے دہشتگرد کی موجودگی ہے.جماعت اسلامی کی منافقت روز روز کھل کر سامنے آتی ہے جب کچھہ ماہ قبل جامعہ پنجاب میں القاعدہ کا کارکن جمعیت کے زیر قبضہ کمرے سے بر آمد ہوا تو جماعتی بیان دیتے نظر آئے کہ ہم تو ایسی سرگرمیوں پر یقین نہیں رکھتے جو خفیہ ہوں یا دہشتگردانہ. مطلب القاعدہ/طالبان کی نفی.حکیم الله محسود اور اس کے طالبان اور سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے پاکستانی فوج اور پولیس کے ہزاروں جوانوں کو شہید کیا تھا اس کے علاوہ ان لوگوں نے ہزاروں سنی بریلوی، شیعہ، احمدی، مسیحی اور ہندو پاکستانی بھی شہید کیے اور اب جب کہ وہ ایک ڈرون حملہ میں مارا گیا توامیر جماعت اسلامی منور حسن اسے شہید کہہ رہے ہیں

تین نومبر2009کوایک اشتہار شائع کیا گیا تھاجس میں حکیم اللہ محسود فسادیوں میں سرفہرست تھے.پاکستانی حکومت نے اس کے سر کی قیمت پانچ کروڑ روپے رکھی تھی۔ وہ ڈرون حملے میں مارا گیا ہے تو آج وہ ہیرواور شہید ہے.۔جماعت المنافقین کے سربراہ منورحسن شاہزیب خانزادہ کے پروگرام میں حکیم اللہ محسود کے وجود سے انکاری تھے اور آج اس کو شہید کہہ رہے ہیں.منور حسن جو چند مہینوں پہلے تک یہ کہتے پائے جاتے تھے کہ انہوں نے کبھی حکیم اللہ کا نام بھی نہیں سنا اب اسے شہید کہنے پر کیوں مصر ہیں؟جماعت اسلامی کا ھیرو حکیم اللہ محسود جو پچاس ہزار پاکستانیوں اور دو ہزار سے زائد پاک فوج کے جوانوں کا قاتل ہے. پاکستان کابچہ بچہ جانتاہے کہ پاکستانی مسلح افواج اورپولیس کے سات ہزار کلمہ گو افسران و اہلکار اورپچاس ہزارسے زائد معصوم وبے گناہ پاکستانی شہری طالبان کے ہاتھو ں شہیدہوچکے ہیں جن میں جید علمائے کرام اورمذہبی اسکالرزبھی شامل ہیں۔ اسکے علاوہ سینکڑوں مساجد، امام بارگاہیں، گرجا گھر ، بزرگان دین کے مزارات، لڑکیوں کے اسکول اورمسلح افواج کی تنصیبات طالبان کی دہشت گردی کا نشانہ بن چکی ہیں۔ اب جماعت اسلامی کی منطق دیکھیں۔ چونکہ اُسے امریکہ نے مارا ہے اور امریکہ ہمارا سرکاری دشمن ہے ، اس لئے وہ ہمارا ہیرو ہے اس لئے وہ شہید ہے۔ ملالہ کو چونکہ طالبان نے مارا تھا اور امریکہ اس کو ہیرو مان رہا ہے ، اس لئے ملالہ ولن ہے.عافیہ چونکہ امریکہ کی قید میں ہے ، اس لئے وہ ہماری ہیرو ہے.منور حسن کو دنیا کا سب سے بڑا منافق ، جھوٹا اور غدار وطن کہا جائے تو بالکل ٹھیک ہوگا.اس منافق کو مصر کے مسلمان تو مرتے ہوۓنظرآتے ہیں.مگر پچاس ہزار پاکستانیوں کے  قتل پر یہ بالکل خاموسش رہا اور اور جب ان پچاس ہزار پاکستانیوں کا قاتل واصل جہنم ہوا تو اس کو  اتنا غم ہوا کہ اس کو شہید کہہ ڈالامنور حسن ایسے شخص کو شہید کہہ رہا ہے جو ہمارے فوجی بھائیوں کے گلے کاٹتا   تھا.جو مساجد، امام بارگاہوں، بزرگان دین کے مزارات اور دیگرمذاہب کی عبادتگاہوںاور بازاروں پر خودکش حملہ کرکے بیگناہ انسانوں کو قتل کرتا تھا.منور حسن کیا یہ بتا سکتے ہیں کہ حکیم اللہ محسود تو اپنی ایک ویڈیو میں قاضی حسین احمد کو کافر قراردیں چکے ہیں کیا ان کا کہنا صحیح تھا؟منور حسن قوم کو بتائے کہ حکیم اللہ مسعود پاکستان کے میجر جنرل ثنا اللہ اور پاکستان کے فوجیوں کا قاتل تھا یا نہیں؟ اورمیجر ثنا اللہ شہید ہے کہ یانہیں.اگر میجر ثنا اللہ شہید ہے تو حکیم اللہ محسود بھی شہید ہے تو یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ قاتل بھی شہید اور مقتول بھی شہید

 منور حسن کے بیان پر سب سے شدید ردعمل الطاف حسین کا آیا انہوں نےمفتیانِ کرام، جید علمائے دین اوراہل قلم ودانش سے سوال کیا کہ کیا پاکستان کے مسلح افواج اور پولیس کے افسران واہلکاروں،علمائے کرام اور ہزاروں معصوم وبے گناہ شہریوں کے سفاک قاتل کوشہیدقراردیاجاسکتاہے؟کیا مساجد، امام بارگاہوں، بزرگان دین کے مزارات اور دیگرمذاہب کی عبادتگاہوں پر خودکش حملے کرنے والوں کوشہید قراردیا جاسکتا ہے؟ کیا مساجد اور امام بارگاہوں میں اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مصروف کلمہ گومسلمانوں کودہشت گردی کانشانہ بنانے والوں کوشہید قرار دیا جاسکتا ہے؟ کیا نماز جمعہ، نماز تراویح ، نماز عیدین، حتیٰ کہ نمازجنازہ تک کوبموں سے اڑانے والوں کو شہید قرار دیا جاسکتا ہے؟انہوں نے سوال کیاکہ اگرہزاروں معصوم وبے گناہ افرادکے قاتلوں کوشہیدقراردیا جاسکتاہے توان کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے پچاس ہزار سے زائدمسلح افواج اورپولیس کے افسران و اہلکاروں ، علمائے کرام اورعام شہریوں کوکیا قراردیا جائے گا؟

منور حسن ان سوالات پر اور تلملا گئے اور الٹا الطاف حسین کو اسلامی تعلیمات سےبےبہرہ قرار دے دیا.مجھے سمجھہ نہیں آتی کہ ریاست اور ریاست کے آئین کے غدار اورایک دہشتگرد کوجس کے سر کی قیمت امریکہ نے پچاس لاکھ ڈالر اور پاکستان نے پانچ کروڑ روپے رکھی تھی شہید کیسے کہا جاسکتا ہے.پشاور کے چرچ پر حملہ بقول حکیم اللہ محسود کےشریعت کے عین مطابق تھا۔.تو ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ڈرون حملہ بھی شریعت کے عین مطابق تھا۔حکیم اللہ کی موت پر منور حسن  کیا اعتراضات اٹھا رہے ہیں۔کہ امریکہ نےمذاکرات کو سبوتاژ کر دیا ہے۔۔لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے۔۔جو چیز شروع ہی نہیں ہوئی اسے سبو تاژ کیسے کیا جا سکتا ہے۔ اور پھر اس کو بھی یاد رکھنا چاہئے۔2004 2005 میں طالبان کے ساتھ امن معاہدوں کا حشر کیا ہوا تھا ؟ کیا آپ ساٹھ سے زیادہ تنظیموں سے مذاکرات کرنے جارہے ہیں۔۔جن کی کوئی ایک قیادت ہی نہیں ہے۔۔جو دہشت گردوں اور لٹیروں کے مختلف ٹولے ہیں۔ جو پاکستانی آئین کو منسوخ کرکے اپنی مرضی کی شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں.ان سے مذاکرات کیسے کئے جاسکتے ہیں.عمران خان .منور حسن اور فضل الرحمن پچاس ہزار پاکستانیوں کے قتل پر تو نہ طالبان کی مذمت کرتے ہیں اور نہ نفرت کا اظھار  کرتے ہیں مگر جیسے ہی ان پچاس ہزار  پاکستانیوں کا قاتل مارا جاتا ہے ویسے ہی یہ چیخنا شروع کردیتے ہیں یہاںتک کےبات  نیٹو سپلائی کی بندش تک پہنچ جاتی ہے

 کیا منورحسن یہ بتا سکتے ہیں کہ کرنل امام کا قاتل شہید تھا یا کرنل امام شہید ہیں؟کیامنورحسن یہ بتا سکتے ہیں کہ پاکستان میںدنیا بھر سے ہر قسم کا دہشت گرددنیا بھر سے دہشت گرد آکر وزیرستان میں  رہتا ہے اور اپنی مرضی کے ٹارگٹ پر حملہ کرتا ہے کیا  اس سے ہماری خودمختاری پر کوئی حرف نہیں آتا۔۔ہاں اگر امریکہ ڈرون پھینک دے۔تو ہماری خودمختاری پر حملہ ہو جاتا ہے؟ دراصل  منور حسن کا وجود  مسلمانوں کے لئے آستین کے سانپ جیساہے. یہ وہ  عفریت ہے جس نے ملک کا اتنا نقصان کیا ہے جتنا کسی اور نے نہیں کیا ہوگا؟ 

اب بات ہوتی ہے مولانا فضل الرحمن کی جو ذرا اداس ہوتے ہیں تو فورًا امریکی سفارت خانے پہنچ جاتے ہیں وہ اب فرما رہے ہیں کہ امریکہ کے ہاتھوں مرنے والا کُتّا ہی سہی مگر وہ شہید ہی کہلائے گا.یہ ابھی تک واضع نہیں کہ اس سے کتوں کی توقیر مقصود ہے یا شہید کی بے حرمتی مقصود تھی؟

حکیم اللہ محسود اورطالبان چاہے وہ سینکڑوں ہزارہ کو ایک ہی دن میں شہید کردیں، مسجدوں اور درباروں بازاروں میں بم دھماکے کریں۔ یا بااثر لوگوں کو تاوان کے لیۓ اغوا کریں اور جیلوں پر حملے کرکے اپنے ساتھی رہا کروایں یاجی ایچ کیو پر حملہ کرکے یا مہران بیس اور چکلالہ بیس پر حملہ کریں اگر وہ ماریں جائیں تو تو وہ منور حسن اور فضل الرحمن کے نزدیک شہید کہلاۓ گے اور اگر عام شہری دہشت گردی کا .نشانہ بن جائے تو وہ ان کے نزدیک ڈرون حملوں کا ردعمل کہلاۓ گا
گزشتہ جمعہ کو ہونے والے ڈرون حملے میں مذاکرات نہیں، بلکہ عمران خان اور جماعت اسلامی کا نام نہاد اسلامی انقلاب کا خواب دفن ہوا ہے۔ یہ دونوں گروہ چونکہ درپردہ طالبان کے حمایتی ہیں اور انہی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، اس لئے مذاکرات کی راہ ہموار ہو جانے سے انہیں امید ہو چلی تھی کہ طالبان کے کندھوں پر سوار ہو کر اب یہ اپنے دیرینہ خواب کو حقیقت بنتے دیکھیں گے۔ لیکن ایک ڈرون نے سب کچھ خاک میں ملا دیا۔

منور حسن اور فضل الرحمن کی منافقت کو دیکھہ کر ایسا لگتا ہے اگر یہ ہٹلر کے زمانے میں ہوتے تو ہٹلرگوئبلز کی جگہ ان کو جھوٹےپروپیگنڈا کے لئے رکھتا کیوں کہ جھوٹ اور منافقت میں جماعت اسلامی اور منور حسن کے سامنےگوئبلز بھی شرمندہ ہوجاتا یا خودکشی کرلیتا.ایسا لگتا ہے ہٹلر کے قبیلے سے کچھہ لوگوںنے بعد میں جماعت اسلامی اور طالبان بنائی تھی جنکی منافقت ، جھوٹ,درندگی اورمظالم دیکھہ کر آج ہٹلر بھی شرما کر ان کی شاگردی میں آجاتا

جماعت المنافقین کے سربراہ منورحسن شاہزیب خانزادہ کے پروگرام میں حکیم اللہ محسود کے وجود سے انکاری تھے اور آج اس کو شہید کہہ رہے ہیں.نیچے اس ویڈیو کا لنک ملاحظہ کیجیے

h2>1460204_595509923819244_879963929_n

ttp1 ttp2ttp3ttp5ttp-

 

Comments

comments

Latest Comments
  1. Usman R. Farooqi
    -
  2. Bajwa
    -
  3. Akmal Zaidi
    -
  4. Aliza Khan
    -
  5. hakeem
    -
  6. Ali Imran Rizvi
    -
  7. Amir Nawaz Khan
    -
  8. Mens New Balance 574
    -
  9. Air Jordan 6 (VI)
    -
  10. Retro Jordan Shoes 23
    -
  11. Nike LunarGlide 4
    -
  12. New Balance 1600
    -
  13. Air Jordan CP3.VI
    -
  14. Air Jordan 9 Retro
    -
  15. Ed Hardy Short Falda
    -
  16. Pantyhose / Stockings
    -
  17. Hermes
    -
  18. ∟Bottines
    -
  19. Burberry
    -
  20. Alexander Mcqueen Bags (16)
    -
  21. Bag Care
    -
  22. Monogram EPI
    -
  23. Giuseppe Zanotti
    -
  24. MBT Chaussures Homme
    -
  25. Spectacles case
    -
  26. Burberry Hats
    -
  27. Gafas
    -
  28. Survetement NBA
    -
  29. Abrigo D&G Hombre
    -
  30. louboutin talon compensé Soldes
    -
  31. Sacs AAA
    -
  32. Alma?Bag
    -
  33. Air Jordan Fusion 5
    -
  34. Nike?Air?Max?LTD?Men
    -
  35. Short?Wallets
    -
  36. Air Jordan 15
    -
  37. New Balance 850
    -
  38. Mens Nike Free 5.0 V5
    -