اقلیتی امور کے سابق وزیر شہباز بھٹی شہید کے قتل میں سپاہ صحابہ کا دہشت گرد حماد عادل دیوبندی گرفتار

sbta

شہباز بھٹی کے قاتل گرفتار: اسلام آباد پولیس
منگل 17 ستمبر 2013

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اقلیتی امور کے سابق وزیر شہباز بھٹی شہید کے قاتل کو پیر کے روز پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے گرفتار ہونے والے ملزم حماد عادل دیوبندی عید الفطر کے موقع پر بارہ کہو کے علاقے میں ایک مسجد پر حملے میں بھی ملوث تھا۔

حماد عادل دیوبندی متعدد سنی بریلوی اور شیعہ مسلمانوں کے قتل میں ملوث ہے

خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق ملزم کا کہنا ہے کہ انہوں نے تنویر دیوبندی اور عمر عبداللہ دیوبندی نامی افراد کے ساتھ مل کر شہباز بھٹی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

یاد رہے کہ شہباز بھٹی کی شہادت سے چند ماہ قبل چند طالبان پرست دیوبندی علما جیسا کہ طاہر اشرفی اور احمد لدھیانوی دیوبندی نے ان کے خلاف نفرت انگیز تقریریں کی تھیں نجم سیٹھی اور رضا رومی کے دی فرائڈے ٹائمز نے طاہر اشرفی اور لدھیانوی کو خوب پروموٹ کیا تھا

ملزم نے بتایا کہ سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے تینوں افراد سابق وزیر کے گھر کے باہر صبح ساڑھے سات بجے سے کھڑے تھے اور جب ساڑھے آٹھ بجے شہباز بھٹی اپنے گھر سے روانہ ہوئے تو ان کا راشتہ روک کر انہیں شہید کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ اقلیتی امور کے سابق وزیر شہباز بھٹی کو دو مارچ دو ہزار گیارہ کو اسلام آباد میں ان کے گھر کے باہر اس وقت قتل کر دیا گیا تھا جب وہ اپنے دفتر کی جانب روانہ تھے۔

Comments

comments