١١اگست ملک میں بسنے والی تما م اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا دن
قائد اعظم کے تصورات کے مطابق 11اگست کے دن کو ملک میں بسنے والی تما م اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے منا یا جانا خوش آئند ہے۔ اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ملک میں بسنے والی اکثریت کی طرح سے پاکستان کے برابر کے شہری ہیں اور ان کے بھی برابر کے حقوق ہیں۔ بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کے قیام کے بعد اپنی تقریر میں واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ پاکستان کا آئین تمام اقلیتوں کو اس بات کی مکمل اجازت دیتا ہے کہ وہ ملک میں آزادی سے رہتے ہوئے اپنی اپنی عبادت گاہوں میں جاکر عبادت کرسکتے ہیں ۔قیام پاکستان کے بعد سے آج تک پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں نے نہ صرف ملک کے منتخب ایوانوں میں ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے اہم رول ادا کیا ہے ان کی حب الوطنی کسی بھی شک و شبہ سے بالاتر ہے ۔مذہب کے نام پر اقلیت سے تعلق رکھنے والے افراد کودہشت گردی کا نشانہ بنانے والے قیام پاکستان کی مثبت سوچ اور آئین پاکستان کے مخالف ہیں جن کو بین مذاہب ہم آہنگی اور باہمی اتحاد سے ہی شکست دی جاسکتی ہے ۔ پاکستان کی ترقی کے لئے لازمی ہے کہ ملک میں بسنے والے تمام افراد مذہب، فرقہ، رنگ نسل ، زبان و قومیت سے بالا تر ہوکر ملک کی بقا اورسلامتیکے لئے متحد ہو جائیں۔
(ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے دن کے موقع پر پیغام )
http://www.mqm.org/urdunews/3409
“Minorities in Pakistan have exactly the same rights and responsibilities as other citizens,” said member Punjab Assembly and minorities leader Ms. Najmi Saleem. IMAGE: Screengrab from footage of Express News.
It was on August 11, 1947 when the Quaid-e-Azam in his opening speech to the constituent Assembly said: “You are free to go to your temples; you are free to go to your mosques or to any other place of worship in this state of Pakistan. You may belong to any caste or creed – that has nothing to do with the business of the state”.
He also referred to Article 20 of the constitution which reads “Every citizen shall have the right to profess, practice and propagate his religion”.
The government had declared August 11 as minorities’ day in 2009 by the efforts of then minorities minister Shahbaz Bhatti who was shot dead in the country’s capital in 2011.