طالبان صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں – از حق گو

Pic army killed

آج کل یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اس میں ظاہر ہونے والی دونوں شخصیت کا تعلق تحریک انصاف سے ہے ایک خلیل خان صاحب ہیں جو تحریک انصاف باجوڑ کے صدر ہیں اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان صاحب –

Not our war? from Imran Khan on Vimeo.

ویڈیو میں غور طلب بات یہ ہے کہ تحریک انصاف باجوڑ کے صدر خلیل خان جو دو ہزار آٹھ میں حامد میر کے پروگرام میں فاٹا سے پاکستانی فوج کو نکلنے کی بات کر رہے تھے اب باجوڑ سے طالبان کے صفاۓ کے بعد بہت خوش اور مطمئن ہیں اور انہوں نے آرمی آپرشن کے نتیجے میں ہونے والی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے لیکن دوسری طرف اسی پارٹی کے چیئرمین عمران خان صاحب ہیں جو ابھی تک بضد ہیں کہ طالبان کے خلاف آپرشن کو روکنے پر زور دے رہے ہیں اور ان سے مذاکرات کرنے کا کہہ رہے ہیں جب کے تاریخ شاہد ہے کے طالبان نے کبھی بھی سچی نیت کے ساتھ مذاکرات نہیں کیے ، ہمیشہ وقت لینے اور طاقت حاصل کرنے کے لئے مذاکرات کا ڈھونگ رچایا ہے جو علاقے بھی طالبان کے قبضے سے آزاد کرواے گیے ہیں وہ بزور طاقت ہی آزاد کڑوے گیے ہیں
چاہے وہ سوات ہو باجوڑ ، جنوبی وزیر ستان یا تیراہ سب علاقے بزور طاقت آزاد کرواے گے ہیں – امید ہے عمران خان صاحب اپنے موقف پر نظر ثانی کریں گے اور حقیقت کو تسلیم کر کے طالبان اور ان کی دہشت گردی جیسی لعنت پر قابو پانے میں پاکستان فوج اور عوام کا ساتھ دینگے

Comments

comments

Latest Comments
  1. asli kafir
    -