پاکستان میں نام نہاد آزاد میڈیا کی تاریخ اتنی پرانی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اس میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ اور جانب دارانہ کردار کے حوالے سے عوام میں جلد ہی شعور اجاگر ہوگیا ، اس کی سب سے بری وجہ تھی پاکستان میں سوشل میڈیا کا ارتقا – جس نے پڑھے لکھے لوگوں میں سوشل میڈیا نے بہت جلدی مقبولیت حاصل کر
پاکستانی مین سٹریم میڈیا کے مشکوک کردار اور باز اوقات انتہائی حد تک غیر سنجیدہ رویہ کی وجہ سے نہ صرف مین سٹریم میڈیا کی کریڈیبلٹی میں بہت حد تک کمی آنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کا اس پر سے انحصار بھی کم ہوا ہے
لیکن اسی دوران سوشل میڈیا یعنی فیسبک اور ٹویٹر نے اپنی جگا تقریباً ہر گھر میں ہی بنا لی ہے ، فیسبک پر کروڑوں پاکستانی موجود ہیں اور ٹویٹر پر بھی یہ تعداد لاکھوں میں ہے
ایسے میں ہزاروں پیجز پر ہر وقت لاکھوں لوگوں کا موجود رہنا ایک یقینی بات ہے ، مگر ان میں سے بہت کم ایسے پیجز ہیں جو صحیح معنوں میں لوگوں کی اصلاح اور ان کو سچائی کی جانب متوجہ کرنے میں اپنی سی کوشش کر رہے ہیں
ایسا ہی ایک پیج تھا روشنی – اپنے نام کی طرح اس پیج بھی پاکستان میں روشنی پھیلا عوام کے اجتماعی شعور کو بیدار کرنے کی کوشش میں مصروف رہا ، ملا ہو یا فوج سیاست دان ہو یا پاکستانی قوم کی منافقت ہر ایک پر جائز تنقید اور طنز کے ذریے لوگوں کو صحیح اور غلط کا فرق سمجھانے میں دن رات مگن یہ پیج کسی محب وطن پاکستانی ملا یا کسی با عمل صالح مسلمان کی منافقت کا شکار ہو کر پاکستان میں بند ہو چکا ہے -جس کو روشنی کا تلخ سچ یا دکھاے جانے والے آئنے میں اپنا چیچک زدہ چہرہ برداشت نہ ہوا اور وہ شیشہ توڑنے کا فیصلہ کر بیٹھا
پاکستانی عوام میں سچ سننے کی صلاحیت تو ویسے ہی نہ ہونے کا برابر ہے تو ایسے میں روشنی کو برداشت کرنا کیسے ممکن تھا ؟؟
ویسے بھی جو ملک پینسٹھ سال سے جہالت اور مکرو فریب کے اندھیروں میں ڈوبا ہو اس کی آنکھیں روشنی سے نہ چندھیا جاہیں ایسا ہو ہی نہیں سکتا ، اور روشنی کا قصور بھی تو یہی تھا ، تانگ و تاریک کمروں میں ، جہاں جہالت کی مکڑی نے منافقت کے جالے بن رکھیں ہوں وہاں روشنی کا تصور بھی کیا کرنا ، اور فرض کریں آ بھی جائے تو کیا اس ماحول میں روشنی کو قبول کرنا کسی کے لیا آسان کام ہوگا؟ خاص طور پر گھٹن کے شکار اس معاشرے میں جہاں مولوی کی مرضی کے بغیر سانس لینا بھی حرام تصور کیا جاتا ہو ؟؟
روشنی کو بند کر سمجھا جا رہا ہے کہ یہ اندھیرے کبھی ختم نہیں ہوں گے ، یہ اندھیرے بھی ضرور ختم ہونگے
بےغیرت بریگیڈ کے جرنیلوں کو نشانہ بنانے ک بعد ان پر پابندی اور شیعہ کلنگ پر سعودی ریل خور ایجنسیوں کے پالتو کتے سپاہ صحابہ طالبان پر تنقید کرنے بعد لگنے والی پابندی بھی بہت سے سوالوں کو جنم دے رہی ہے
کیا یہ ملک ایسے ہی چلے گا؟ جہاں سچ بولنے کی سزا میں پہلے کوڑے لگتے تھے اور اب پابندیاں ؟؟