تبلیغی اجتماع یا اجتماعی فرار – از وسیم الطاف

TJ Saifullah

راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پہ واقع کیرج فیکٹری کے قریب ایک کھلی جگہ پہ آج تبلیغی جماعت کا سہ روزہ اجتماع آخری دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں امت مسلمہ کی سربلندی اور یہود و نصاریٰ کی تباہی اور بربادی کی دعائیں مانگی گیں -یہ اجتمائی دعائیں اور بد دعائیں کرنے والوں کا اپنا تعلق ایک خاص عقیدے سے ہے -آیے ایک تقابلی جائزہ لیتے ہیں ان کا جنہوں نے دعائیں یا بد دعائیں مانگیں اور ان کا جن کو مطعون کیا گیا . دعائیں مانگنے والوں کی اکثریت کا عمومی حلیہ اور احوال کچھ یوں تھا :-
لمبی بے ہنگم داڑھیاں ،غلیظ اور مکروہ چہرے ،پسینے اور غلاظت سے اٹے ہوے لباس چہروں پہ لکھی ہوئی جہالت و پسماندگی ،دھویں اور جوؤں سے بھرے بال – بیوی بچوں ، گھر بار اور تمام معاشرتی ذمہ داریوں سے بھاگے ہوے ایسے افراد جن کی اکثریت کا معاشرے میں کوئی مثبت کردار ہے اور نہ ہی یہ اس کو ضروری سمجھتے ہیں بلکہ دنیاوی زندگی کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور ان کی پوری تبلیغ کا مرکز شراب طہور،72 حوریں ،غلمان اور دیگر عیش و عشرت کے فقط وعدے ہیں جن کی بنیاد صرف ایمان بالغیب پہ قائم ہے اور آج تک اسکی کوئی عینی شہادت دستیاب نہیں ہوئی .
آج جب یہ اجتماع ختم ہوا تو ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے بھڑوں کے چھتے میں کسی نے پتھر مار دیا ہو اور ہر طرف بھڑیں بھن بھناتی پھررہی ہوں – جڑواں شہروں کی ٹریفک گھنٹوں بند رہی دفتروں، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میں جانے والے مرد ،خواتین اور بچے یکسر محصورہو گئے اور پورا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا – اب ہم ان اقوام کا ذکر کر لیتے ہیں جن کی تباہی کی دعائیں مانگی گیں –

Raiwind-480x238

طاقت فوجی ہو یا معاشی یہ قومیں دنیاپہ راج کر رہی ہیں ،نہ ملاوٹ ہے نہ جھوٹ ،نہ بے ایمانی ہے نہ دغا بازی ،صحت و صفائی کی مثالیں دی جاتی ہیں- انسانوں حتہ کہ جانوروں کے بھی حقوق ہیں ،ہر ایک کی عزت نفس کا خیال رکھا جاتا ہے -قوانین کی حتہ الواسع پابندی کی جاتی ہے اور معاشرتی ذمہ داریوں کو بطریق احسن نبھایا جاتا ہے- الغرض ان اقوام نے اس دنیا کو ہی جنت نظیر بنا دیا ہے جن کا مسلمان سے صرف وعدہ ہے .
کاش ہم ان تبلیغیوں کے شر سے محفوظ رہیں اور یہود و نصاریٰ کے نقش قدم پہ چل کے فلاح پا سکیں اور اس دنیا میں سرخرو ہوں .

Comments

comments

Latest Comments
  1. Waqar
    -
  2. Ahsan
    -
  3. Ibrar ahmed
    -
  4. gujjer ibrar
    -
  5. Dr.Tahir
    -
  6. Abdullah AlFaisal
    -
  7. imran shah
    -
    • Asli Kafir
      -
  8. Sadia Nawaz
    -
  9. Tuseef Ch
    -
    • Abdullah AlFaisal
      -