Mir Shakil-ur-Rahman ki Cheel aur Chirya mey Jhagra – by Danial Lakhnavi
میر شکیل الرحمن کی چیل اور چڑیا میں جھگڑا
یوں لگتا ہے کہ میر شکیل الرحمان کی سیاسی قسمتیں لکھنے کی خواہش پورے مک میں ناکامی کا منہ دیکھنے کے بعد بالآخر پنجاب میں بارآور ہوگئی ہے اور ان کے ادارے کے مُشیر خاص نجم سیٹھی اپنی لابنگ اور چمچہ گیری کی بے پایاں صلاحیتوں کے باوصف بالآخر خادم اعلٰی پنجاب کی نشست عارضی طور نگراں دورانئے کے لئے حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ گو اس خبر سے میرشکیل الرحمان کے ادارے کی جیو ٹیلی وژن کو چھوڑ کر دوسرے چینلز پر فحاشی کے خلاف شمشیر بے نیام یعنی ننگی تلوار جناب انصار عبّاسی صاحب شدید ذہنی کرب کا شکار ہیں۔ اپنے ہمدم و ہم ساز ہ مہربان و مربّی میر شکیل کی کی کھلی ہوئی باچھیں دیکھ کر اُ ن کے سامنے اختلاف کرنے کے بجائے انہوں نے اس کرب کے اظہار کے لیئے سچ ٹی وی کی ویب سائٹ کو چنا ہے، اپنے خصوصی مضمون میں اس حادثہ فاجعہ پر اپنے خدشات کا اظہار انہوں نے کچھ یوں کیا ہے۔
انصار عبّاسی صاحب کو خواہ مخواہ کا خوف لاحق ہے، نجم سیٹھی جیسے لوگوں کا کوئی نظریاتی رجحان نہیں ہوتا وہ تو نظریات، افرادوشخصیات، تحریکات بلکہ تنازعات کو سیڑھی کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ ان کی استعمال کردہ حالیہ شخصیت مولانا احمد لدھیانوی صاحب نے شاید اسی رجحان سے سیکھ کر “سیڑھی” کو آئندہ انتخابات میں بطور انتخابی نشان چُنا ہے
Comments
Latest Comments
Sethi Bhai, now you are in a position to fix up Abbasi. Hurry, turn him to usa …. he is alqadea operative.