پا کستانی مسلمانوں کا کاروباری مہینہ ختم
By Javeria Siddique
پا کستانی مسلمانوں کا کاروباری مہینہ ختم اورمذہب فروشی،ذخیرہاندوزی ،بے ایمانی کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گے۔
مداری علماء کا روپ دھار کر ٹی وی سکرین پر وضع دیتے رہے زرق برق لباس لہک لہک کر گانوں کی طرز پر نعتیں اور درود، لوگوں کی مجبوریوں کا تماشہ کڑوڑوں ناظرین کو دیکھانے کے بعد ان کو چند ہزار روپے کا چیک پکڑنا کہ اب صدقہ کرنے والے کہتے ہیں ہمارا نام ٹی وی پر ایے تو ہم صدقہ کریں اور صدقہ لینے والے سوچتے ہیں چاہے ہماری خودی اور عزت یہ اینکرز چاہے اپنے پیروں تلے روند دیں لیکن ہمیں معقول صدقہ تو مل جاے گا ورنہ سڑکوں پہ تو لوگ پانچ روبے کا سکہ ھاتھ میں تھما کر اللہ کے دربار میں سرخرو ہو جاتے ہیں۔اس لے انسانیت کے دکھ اور مجبوریاں سارا رمضان ٹی وی چینلز پر کڑوڑوں روپے کی بک گیں۔
دین کہتا ہے وقت زندگی ہے لیکن میڈیا کہ لے وقت پیسہ ہے- ایک طرف تو ایک صاحب عین افطاری کے وقت نیلام گھر کھیلتے نظر ایے تو دوسری طرف صرف ریٹنگ کی خاطر ایک چینل کےمیزبانون نے اقلیتوں کے غریب لوگوں کو زبردستی مسلمان کرکے اپنے لیے موٹی رقم چینل سے اینٹھ لی دوسری جناب ایک اسی خاتون بھی مذہب فروشی کرتی رہیں جو جسم فروشی سے گزر بسر کرتی رہیں۔رمضان کی روح تو مسغ ہو کہ رہ گی اور مذہب فروشی کرکے ان تمام اینکرز،چینل انتظامیہ نے رمضان میں ریکارڈ توڑ منافع کمایا
صرف میڈیا ہی کیوں سیاستدان ،کاروباری حضرات،دیشتگرد بھی کسی طور پر پیچھے نہیں رہے اور مذہب کے نام پر نوٹ اپنی جیب پیں بھرتے رہے عوام کے پیسے سے پرتعیش افطاریوں کا اہتمام کرکے اپنا الو سیدھا کیا گیا ۔کاروباری حضرات نے ذخیرہ اندوزی کرکے اربوں روپے کا منافع کمایا اور روزہ داروں کی مجبوریوں کی پیش نظر دس روپے کی چیز کو سو روپے میں فروخت کیا۔دہشت گرد بھی مذہب کے نام پر ہم وطنوں کا گلا کاٹتے رہے کہ جو ان کے عقاید کو نہیں ماتنا اس کو جینے کا بھی حق نہیں اس کے عوض ان دہشت گردوں نے وطن دشمنوں سے ڈالرز کماے۔
اب وطن عزیز میں مذہب فروشی کا کاروبا مسلسل رہے گا ہاں عید کے تین دن ارام رہے گے اس کے بعد مداری پھر سے تازہ دم ہوکر ڈگڈگی بجایں گے اور عوام کو اس کی دھن پر نچا کر تیجوریاں بھری جاییں گی
Source: Reporters Diary
Aamir Liaquat, Maya Khan, Shahid Masood aur doosray munafiqon say Yaum-e-Nijat
Assalam O Aelikum,
Yes i agree with u,
Allah bless our country,
Well Written…
blkul tik hai