News & Views (Daily “Jang”) :By Khalid Wasti
(بحوالہ روزنامہ ” جنگ”)
= وزیر اعظم نے اعلی بیوروکریسی کی ترقی کے لیئے مسودہ تیار کرالیا – (ایک خبر)
سپریم کورٹ نے اسے مسترد کرنے کے لیئے بڑا بینچ تشکیل دے دیا –
= قوم نفاذ قانون میں ناکام ہوئی تو خونی انقلاب آئے گا – (حمید گل)
نفاذ قانون سے مراد نفاذ شریعت ہے – خونی انقلاب سے مراد سوات ، لاہور اور کراچی میں بہایا جانے والا خون ہے –
= وفاق کے وکیل کسی اور کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں – (قاضی انور)
حالا نکہ سپریم کورٹ کو بالا دست اور پارلیمینٹ کو زیر دست بنانے کے لیئے ان کو انہیں ہاتھوں میں کھیلنا چاہیئے جن ہاتھوں میں ہم کھیل رہے ہیں – (کیونکہ وہ آہنی ہاتھ ہیں) –
= اسلامی ممالک اسرائیل سے تعلقات منقطع کر لیں – (سیاسی و سماجی رہنما)
جب تک برادر عرب ممالک اسے ” باضابطہ طور پر” تسلیم نہیں کر لیتے –
= اٹھارویں ترمیم کیس – سپریم کورٹ نے وفاق کے اعتراضات مسترد کر دیئے – (ایک خبر)
اور کیا کرنا تھا ؟
= غیر قانونی سوالات پوچھنے پر چیف جسٹس کے خلاف صدر کو ریفرینس بھجواؤں گا – (ڈاکٹر عبدالباسط)
پھر کیا ہوجائے گا ؟ اس سے پہلے سپریم جوڈیشل کونسل میں بھجوائے جانے والے ریفرینس کا حشر معلوم نہیں ؟
= صدر کے دوست کا اغوا اور چوبیس گھنٹوں میں بازیابی ایک معمہ ہے – (ایک خبر) پلان کا ستیاناس ہوگیا -جسٹس نظام قتل کیس، مرتضے بھٹو قتل کیس ، بینظیر بھٹو قتل کیس کے بعد لال جی اغوا کیس سے زرداری بچ نکلا –