Governor Ghani: Pakistan doesn’t have any friend in the world except Allah !

*Governor NWFP has said World Powers want Pakistan’s division & if the world is ‘playing boxing with us’ then we don’t have any choice but to fight with them and answer them in same manner !
*According to him Pakistan doesn’t have any friend in this world, however Pakistan is not alone in the world as ‘Allah is our best friend’ !

Daily Express —- 21st April, 09

====================================================================

عالمی طاقتیں پاکستان توڑنا چاہتی ہیں

رفعت اللہ اورکزئی
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور

صوبہ سرحد کے گورنر اویس احمد غنی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک بڑی قوم کی تمام تر صلاحتیں موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے عالمی طاقتیں اس ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتی ہیں۔
پیر کوگورنر ہاؤس پشاور میں قبائلی صحافیوں کی تنظیم ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب اراکین کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ قبائلی علاقے اس وقت پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جس کی کئی وجوہات اور محرکات ہیں تاہم اس خطے کی تاریخ بتاتی ہے کہ یہاں کسی غیر طاقت کو اپنے قدم جمانے کا موقع نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چار بڑی اقوام پر مشتمل ہے جن میں ایک بڑی قوم کی تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں لیکن بین الاقوامی طاقتیں اس کو ایک مضبوط قوم کے طورپر دیکھنا نہیں چاہتی بلکہ وہ اس کو تقسیم کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔
اویس غنی نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ دنیا میں پاکستان کا کوئی دوست نہیں۔ ’ہمارا سب سے بڑا دوست اللہ تعالٰی کی ذات ہے اور اس کے علاوہ دنیا میں نہ کوئی دوستی ہوتی ہے نہ دشمنی بلکہ مفاد ہوتا ہے۔‘

گورنر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے اور یہ طاقت اس ملک نے عالمی طاقتوں کطرف سے شدید مخالفت کے باجود اپنے زور بازو سے حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں اقوام عالم کے شانہ بشانہ چلنے کے لیے ہمیں اقتصادی، سیاسی اور عسکری طاقت حاصل کرنا ہوں گی کیونکہ عزت اور وقار کی زندگی گزارنے کے لیے طاقتور ہونا ضروری ہے۔
’اگر دنیا پاکستان کے ساتھ باکسنگ کررہی ہے تو پھر ہمارے پاس بھی اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں رہے گا کہ ہم بھی ان کا مقابلہ کریں اور اس کا جواب دیں۔‘ انہوں نے کہا کہ جب کوئی کمزور بڑی طاقت کے سامنے پھنس جاتا ہے تو پھر کمزور کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی طریقہ نہیں ہوتا سوائے اس کے کہ کمزور طاقتور کے خلاف لڑنے نکل پڑے۔
انہوں نے کہا کہ بحثیت قوم اور اس ملک کے شہری ہونے کے ناطے ہمیں کسی اور کا نہیں بلکہ اپنے ملک کا ایجنڈا آگے لے کر چلنا چاہیے کیونکہ ہمیں اپنے ملکی مفاد کو دیکھنا چاہیے۔ گورنر نے مزید بتایا کہ خطے کے حالات کو دیکھتے ہوئے اردگرد تمام مسائل ہی مسائل ہیں لیکن ان مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا۔
اس سے قبل گورنر نے ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔ تقریب سے ٹی یو جے کے بانی رہنما سیلاب محسود اور نو منتخب صدر شیر خان آفریدی نے بھی خطاب کیا اور قبائلی صحافیوں کو درپش
مسائل پر روشنی ڈالی۔

Comments

comments

Latest Comments
  1. Aamir Mughal
    -
  2. Aamir Mughal
    -