APC: Pakistan army-orchestrated response to USA – by Ayaz Amir
Related post: APC: civil façade of foreign policy — by Farhat Taj
Working the levers of patriotism
Ayaz Amir
Friday, September 30, 2011
No one can work the engines of patriotism better than the army and its ideological wing, the ISI. In actual combat their performance may invite questions. But in ideological combat their skill is unsurpassed.
In the annals of Pakistani democracy no fiction is more endearing than that of parliamentary sovereignty. The army and ISI set the score and music of national security. Civilian governments and politicians perform vigorously to this music and call it parliamentary sovereignty.
The corps commanders led the national outrage over the Kerry-Lugar bill, the jihadi media taking its cue from there. We know what deft hands first generated and then dissipated the hype over the Raymond Davis affair. Left to itself the federal government might have handled matters differently. But then the ISI wouldn’t have been the ISI if it had allowed this to happen.
When Sheikh Osama’s hideout was busted in Abbottabad, the first reaction of both President Zardari and Prime Minister Gilani was sensible. But they weren’t counting on the deep sense of humiliation felt in General Headquarters. Realising their error they changed tack and hurriedly joined the national chorus of patriotism which had begun belting out lines about wounded sovereignty.
Few people paused to ask whether the sharper blow to national pride was dealt by the Americans or the Sheikh who, with his computers and disk drives, had installed himself in Abbottabad for close on five years. Where lesser mortals might have directed their anger at Al-Qaeda we went blue in the face denouncing America.
No praise is too high for Lt Gen Ahmed Shuja Pasha, the ISI chief, for playing the subsequent in-camera session of parliament the way he did. Towards its end most of the parliamentarians seemed to be eating out of his hands, all speaking the same language of honour and national pride with which he had prefaced his briefing.
Now in the latest outbreak of patriotic fever in the wake of Admiral Mike Mullen’s excoriating remarks about the Haqqani group and its real or presumed linkages to the ISI, it is again the army and ISI orchestrating the national response, and the government and much of the political class following suit and reading from the script prepared by the supreme guardians.
The corps commanders met first and Prime Minister Gilani swung into action later, calling up the assorted characters who presume to speak on behalf of the Pakistani people, and inviting them for an all-parties conference (APC). If past experience is any guide, there are few activities more pointless than this gathering of the good and the not-so-great. It is safe to say – these lines being written before this momentous event – that the emphasis will be on verbosity and beating the drums of national honour. At the end will come the refrain, the nation stands united.
The Pakistani nation caught up in the throes of patriotism is usually a dangerous sight – mostly a prelude to something bizarre and foolish. What a mood of excitement we built up in 1965, closing our eyes to the reality that our rulers of the time, for no rhyme or reason, had started the whole blooming adventure. No one punished them but the country is still, in myriad ways, living the consequences.
In 1971 every vehicle in Lahore carried the sticker “Crush India”. We know who was crushed and who wasn’t in that conflict. The Afghan jihad, the conflict in Kargil, our predilection with managing the affairs of Afghanistan, when everything points to the conclusion that we are far from able to manage our own….the list of our militant follies is endless.
The US may be using too broad a brush and putting too thick a coat of paint on our warped strategic theories, but there is a growing body of opinion in Pakistan itself that the time for our strategic games is up. Mike Mullen did not say the ISI was attacking Kabul. We should read his testimony more dispassionately. He was saying the culprits were from the Haqqani group and that this group had strong links with the ISI.
Who the intrepid soul who would deny this last point? Don’t the Haqqanis have havens on this side of the border? The ISI doesn’t micro-manage them, it has no operational control over them. But in the name of all that is profane, don’t they have a presence there and here?
They are assets for the future, our strategic grandmasters will say. Haven’t we played enough of Afghan games and isn’t it time to let that unfortunate country be on its own? No one should wish more misfortunes upon the Afghan people but if they must fight their own internecine wars what drives us to the necessity of being a part of them, directly or indirectly?
Not only is it high time the army redrew its priorities, it is also time it stopped forcing its theories on hapless civilian governments. Every malevolent adjective in the world this government – indeed the entire political class – richly deserves. We have a set of ineffectual people at the helm, their capacity and competence no secret to anyone. But, I would venture to suggest, that even these clowns, if left to do their own bit, would manage relations with the US better than our brilliant army commanders.
There is no more difficult negotiating partner in the world than the MQM. He who can handle the MQM can deal with anyone, even the spirits of the dark and the deep. If we settled for cheap terms and low wages in 2001, broad-chested generals were in charge of national affairs not weak-kneed civilians. When the time was for negotiating something sensible and equitable with the Americans our army command blew it. Now when events have moved on and a new dynamic is in play, the army command just refuses to dismount from the high stallion of national honour and inviolable sovereignty.
What kind of a country are we? After India tested its nuclear bombs in 1998 Lal Kishan Advani only had to make a few threatening statements for Pakistan to go into panic mode and rush into its own tests. Israel hasn’t carried out any nuclear tests. Is its nuclear arsenal any less effective because of this? What, if exercising better judgment – admittedly, a tall order – we hadn’t tested in May 1998. Would our bombs have melted or just disappeared? And would Indian tanks have invaded Pakistan?
Here we are bedevilled by the wages of terrorism and a falling economy and yet we speak the language of Prussia at the height of its military power.
And now Mullen’s congressional testimony and some tough talk by the US secretary of defence Leon Panetta have thrown us into a panic in 2011. The corps commanders, forsaking their beloved golf, meet on a Sunday and the good and the patriotic get together for the Pakistani variant of that all-time farce called the APC.
Philip, Alexander the Great’s father, held out this threat to Sparta: “If I enter Laconia (Sparta’s other name), you shall be exterminated.” The reply was a single word, “If”. It’s too much to hope that Pakistan can emulate such brevity but at least our response to real or imagined challenges could be less windy and extended than they often tend to be.
Why should the Americans attack us when a few statements can so thoroughly unnerve us? We are already talking again – the Americans and us – and let no one say that American pressure, calculated or fortuitous, hasn’t worked. The corps commanders hurriedly called to meet and the pantomime of the APC are reminders less of a nation united than a nation easily jolted.
But more than semantics and the right tools of verbiage we have to put a rein on our strategic theories. The threat to us is from within, from the cumulative consequences of past follies. India is an elephant. Living cheek-by-jowl with an elephant is always a problem. But can we please get out of the calculus of India posing some kind of an existential threat to us? From the realm of dreams and fantasies, and imagined threats, isn’t it time we stepped into the real world?
Email: [email protected]
In an apparent paradigm shift in the country’s security policy, the nation’s top political and military leadership has decided to hold peace talks with all militant groups, apparently including the Tehreek-e-Taliban Pakistan (TTP).
The decision to initiate a dialogue process with ‘all stakeholders’ was approved on Thursday at an All Parties Conference, a nine-hour-long marathon meeting which had been convened by the government to demonstrate national unity in the face of what were perceived as threats by the United States (which has since sought to soften its criticism of Pakistan).
“Pakistan must initiate dialogue with a view to negotiate peace with our own people in the tribal areas and a proper mechanism for this be put in place,” said a 13-point joint declaration issued after the meeting chaired by Prime Minister Yousaf Raza Gilani.
(Read: APC concludes marathon session with joint resolution – Full text)
While the statement did not clarify, some of the participants of the meeting told The Express Tribune that the phrase “own people” was a reference to militant groups, including the TTP.
“Personally, I am against talking to terrorists but had to endorse it for the sake of national unity,” said Sahibzada Fazl Karim, the head of the Sunni Ittehad Council, an umbrella organisation for Pakistan’s Barelvi groups which are opposed to the Taliban, who are from the rival Deobandi sect.
A Pakhtun nationalist leader said the proposed dialogue would not be spearheaded either by the government or the military alone but a ‘national institutionalised mechanism’ might be developed for that. He said the new mechanism might be on the pattern of the High Peace Council Afghan President Hamid Karzai set up last year to reach out the insurgents in his country.
The wording of the joint declaration – which appears to inadvertently quote John Lennon of the Beatles – also appeared to endorse the assertion by the two politicians.
“The All Party Conference recognised that there has to be a new direction and policy with a focus on peace and reconciliation. ‘Give peace a chance’ must be the guiding central principle henceforth,” read one of the 13 points in the statement, which was backed by the leaders of close to 60 political parties, the government and the military’s top brass.
The conference had also decided to form a parliamentary committee to oversee the implementation on the declaration.
APC hints at talks with militants
By Zia Khan
Published: September 30, 2011
http://tribune.com.pk/story/263682/right-wing-vindicated-apc-hints-at-talks-with-militants/
a completely useless statement
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2011/09/110930_apc_resolution_zz.shtml
http://www.jang.com.pk/jang/oct2011-daily/01-10-2011/col1.htm
APC resolution & USA: woh baat sare fasane mein jis ka zikr na tha, woh baat un ko NAHIN nagawaar guzri hai
اے پی سی: آئی ایس آئی پر تنقید
اعجاز مہر
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
عمران خان نے اعلامیہ کے متن پر اعتراض کیا اور کہا کہ اپنے لوگوں سے بات چیت شروع کی جائے
پاکستان کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نےجو گزشتہ روز کل جماعتی کانفرنس بلائی اس میں محمود خان اچکزئی اور میاں نواز شریف نے فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے کردار پر کھل کر تنقید کی۔
اجلاس میں شریک بعض سیاسی رہنماؤں نے بی بی سی کو بتایا کہ بلوچستان کے پشتون قوم پرست رہنما محمود خان اچکزئی نے ایک موقع پر آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ساری خرابیوں کی ذمہ دار آئی ایس آئی ہے اور اگر یہ (جنرل پاشا) سچے ہوں تو ایک ماہ کے اندر افغانستان میں اگر امن قائم نہ ہو تو میرا نام بدل دیں۔
اسامہ بن لادن کاکول میں آرمی چیف کی رہائش گاہ کے چند سو گز پر کیسے مقیم تھا۔ اگر ہماری انٹیلیجنس ایجنساں اور فوج کو ان کے بارے میں پتہ نہیں تھا تو پھر یہ ادارے بیکار ہیں۔
محمود خان اچکزئی
محمود خان جو اپنی نشست پر سے بولنے کے بجائے روسٹرم پر آئے، انہوں نے فوج اور آئی ایس آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سب سے بڑی خرابی یہ ہے کہ پاکستان کی خارجہ اور داخلی پالیسیاں فوج اور آئی ایس آئی بناتی ہیں۔ ان کے بقول جب تک یہ پالیسیاں پارلیمان نہیں بنائے گی تب تک اس خطے میں امن قائم نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب پاکستان ٹوٹا تو کسی کو کچھ نہیں ہوا، بارہ مئی کو کراچی میں گولیاں برسائی گئیں پچاس سے زیادہ بے گناہ لوگ مارے گئے لیکن کسی کو ذمہ دار نہیں ٹہرایا گیا۔ اسامہ بن لادن کیسے یہاں آئے اور وہ کاکول اکیڈمی میں آرمی چیف کی رہائش گاہ کے چند سوگز پر کیسے مقیم تھے، کچھ پتہ نہیں۔ اگر ہماری انٹیلیجنس اور فوج کو ان کے بارے میں پتہ نہیں تھا تو پھر یہ ادارے بیکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق کانفرنس شروع ہونے سے قبل ہی ہال میں آئی ایس آئی کے چیف جنرل پاشا محمود خان اچکزئی سے باتیں کرتے رہے لیکن محمود خان نے انہیں کہا کہ وہ انہیں نہیں جانتے لیکن آج انہیں بہت کچھ سنائیں گے۔ جس پر جنرل پاشا مسکراتے رہے۔
قانون کے مطابق انٹیلیجنس ادارے وزیراعظم کے ماتحت ہیں لیکن عملی طور پر ایسا نہیں ہے۔
میاں نواز شریف
وزیراعظم کی تقریر کے بعد جب حنا ربانی کھر اور جنرل پاشا کی بریفنگ مکمل ہوئی تو وزیراعظم نے کہا کہ میاں نواز شریف بولنا چاہتے ہیں۔ جس پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ان کی طبیعت خراب ہے پہلے انہیں بولنے دیں۔ مولانا نے حکومت اور فوج سے شکوہ کیا کہ ان کی بات کوئی نہیں سنتا اور وہ پہلے دن سے امریکہ کے ساتھ تعاون کی پالیسی کے مخالف رہے ہیں۔
ان کے بعد وزیراعظم نے میاں نواز شریف کو بولنے کے لیے کہا تو محمود خان اچکزئی نے ہاتھ کھڑا کیا۔ وزیراعظم نے انہیں کہا کہ میاں صاحب پہلے بولیں گے۔ اچکزئی نے انہیں کہا کہ میاں صاحب بڑے لیڈر ہیں وہ بعد میں بولیں گے اور انہوں نے اپنی بات شروع کر دی۔
شرکاء کے بقول میاں نواز شریف کافی سنجیدہ رہے اور فوجیوں اور سیاستدانوں سے کافی احتیاط سے ملتے رہے۔ انہوں نے ٹھنڈے مزاج کے ساتھ فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے کردار پر تنقید کی اور کہا کہ قانون کے مطابق انٹیلیجنس ادارے وزیراعظم کے ماتحت ہیں لیکن عملی طور پر ایسا نہیں ہے۔
میرے اور بینظیر بھٹو دور میں انٹیلیجنس والے پہلے فیصلہ کرکےعمل کرلیتے تھے اور بعد میں بتاتے تھے کہ یہ ہوگیا۔
نواز شریف
انہوں نےکہا کہ ان کے دور حکومت یا بینظیر بھٹو کے دور میں انٹیلی جنس والے پہلے فیصلہ کرکے عمل کرلیتے اور بعد میں بتاتے تھے کہ یہ ہوگیا۔
میاں نواز شریف نے کہا کہ جب تک ایسا ہوتا رہے گا تو سیاستدان کیسے کردار ادا کرسکیں گے؟ انہوں نے کہا کہ وہ فوج یا انٹیلیجنس اداروں کے مخالف نہیں ہیں بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ سیاست میں ان کا کردار نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے ایک موقع پر جنرل کیانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم سن رہے ہیں کہ پرویز مشرف کے دور میں امریکہ سے کوئی خفیہ معاہدے ہوئے ہیں جس کے ہم پابند ہیں۔ ہمیں بتائیں۔جب معلومات نہیں ہوگی تو فیصلے کیا کریں گے۔‘
انٹیلیجنس والے پہلے فیصلہ کرکےعمل کرلیتے اور بعد میں بتاتے
جس پر جنرل کیانی جو کم گو شخص ہیں انہوں نے لمبی تمہید باندھی اور کہا کہ ’ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہے جس کے ہم پابند ہوں۔‘ جس پر میاں نواز شریف نے کہا کہ وہ قومی سلامتی کے خطرے کے پیش نظر یہاں اکٹھے ہوئے ہیں اور آنکھ بند کرکے کسی کے پیچھے نہیں چلیں گے۔
میر اسراراللہ زہری نے موضوع پر تو بات نہیں کی البتہ بلوچستان میں بدامنی، اغوا، لوٹ مار اور مار دھاڑ پر بات کی۔ انہوں نے مری اور مینگل سرداروں پر تنقید کی اور کہا کہ بلوچستان چور اور ڈاکو بن گیا ہے۔
عمران خان نے اعلامیہ کے متن پر اعتراض کیا اور کہا کہ اپنے لوگوں سے بات چیت شروع کی جائے اور یہ نکتہ اس میں شامل کریں۔
سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین اور جی ایم سید کے پوتے جلال محمود شاہ نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ خارجہ پالیسی ناکام ثابت ہوئی ہے اس لیے نئی پالیسی اسٹیبلشمینٹ کے بجائے پارلیمان بنائے۔
کانفرنس کے آغاز میں جب قومی ترانہ بجایا گیا تو تمام لوگ کھڑے ہوگئے۔ جب ترانہ ختم ہوا تو محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ شاد باد آباد بجا کر سب کو اٹھایا گیا کیا کسی کو یہ یاد بھی ہے۔ کوئی لکھ کر بتا سکتا ہے؟ جس پر متحدہ قومی موومنٹ کے حیدر عباس رضوی نے ہاتھ کھڑا کیا۔
وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے اپنی تقریر انگریزی میں شروع کی تو بعض مذہبی رہنماؤں نے اعتراض کیا کہ انہیں انگریزی سمجھ نہیں آتی۔ جس پر انہوں نے اردو اور انگریزی میں ملی جلی بات کی۔
پاکستان اور افغانستان مل کر امریکہ کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ترکی اور سعودی عرب کے ذریعے بھی امریکہ کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیر خارجہ حنا ربانی کھر
وزیر خارجہ نے بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار نہیں ہے۔ ان کے بقول ہیلری کلنٹن سے جب ملاقات ہوئی تو وہ ٹھیک تھیں لیکن اگلے روز ان کے لب و لہجہ میں تلخی آگئی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ چالیس ممالک کے سفیروں اور نمائندوں سے ملی ہیں اور انہیں اپنے موقف کے بارے میں حمایت کے لیے رضا مند کیا۔
حنا ربانی کھر نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان مل کر امریکہ کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ترکی اور سعودی عرب کے ذریعے بھی امریکہ کو سمجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پاکستان نے آج تک حقانی گروپ کو ایگ گولی یا ایک روپیہ بھی فراہم نہیں کیا۔ ان کا افغانستان میں کافی اثر و رسوخ ہے ۔
آئی ایس آئی سربراہ جنرل شجاع پاشا
کل جماعتی کانفرنس میں آئی ایس آئی کے سربراہ نے اپنی بریفنگ کا فوکس صرف حقانی نیٹ ورک پر رکھا۔ ان کے بقول مولانا جلال الدین حقانی افغانستان میں پیدا ہوئے لیکن تعلیم اکوڑہ خٹک میں جامعہ حقانیہ سے حاصل کی اور وہاں استاد بھی رہے۔ انہوں نے دو شادیاں کی ہیں اور ان کے بچوں کی تعداد کافی ہے۔ ان کے بقول مولانا حقانی کی ایک بیوی پشتون اور ایک عرب نژاد ہے۔ ان کے کچھ بچے شدت پسند نہیں ہیں اور پاکستان میں پر امن زندگی گزارتے ہیں اور ان سے پاکستان کا رابطہ رہتا ہے۔
جنرل شجاع پاشا کے بقول پاکستان نے آج تک حقانی گروپ کو ایگ گولی یا ایک روپیہ بھی فراہم نہیں کیا۔ ان کا افغانستان میں کافی اثر و رسوخ ہے اور وہ افغانستان میں ہیں۔ مولانا جلال الدین حقانی کافی ضعیف ہیں اور ان کے گروپ کے کمانڈر ان کے بیٹے مولانا سراج الدین حقانی ہیں اور میرانشاہ کے علاقے میں رہتے ہیں۔
جلال الدین حقانی امریکی صدر رونالڈ ریگن کے منظور نظر رہے ہیں اور ان سے امریکہ، سعودی عرب اور دیگر ممالک کے رابطے رہے ہیں اور پاکستان اکیلا نہیں ہے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2011/09/110930_apc_inside_ra.shtml
طالبان سے مذاکرات پر زور کیوں؟
ہارون رشید
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
موجودہ حکمراں پیپلز پارٹی پہلے دن سے پاکستان میں شدت پسندی کے خلاف ’تھری ڈی’ کی پالیسی پر گامزن رہی ہے۔
ترقی اور طاقت کے علاوہ تیسرا ’ڈی’ یعنی ڈائیلاگ یا مذاکرات تھا۔ اس پر کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی یہ ایک الگ موضوع ہے۔ لیکن ان مذاکرات کے لیے ایک شرط پر ہمیشہ حکومت اور فوج نے زور دیا کہ یہ مذاکرات صرف اسی وقت ہوں گے جب شدت پسند ہتھیار پھینک کر تشدد کو خیرباد کہنے کو تیار ہوں گے۔
امریکی بیانات کے تناظر میں کل جماعتی کانفرنس نے جو مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے اس میں اگر کچھ نیا ہے تو وہ یہی ہے کہ بات چیت کے لیے ہتھیار ڈالنے کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی ہے۔ بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تمام تر زور مذاکرات شروع کرنے پر ہے۔
ایک دہائی کی لڑائی نے ثابت کر دیا ہے کہ فوجی طاقت چاہیے جتنی اعلیٰ ہو حل کسی بھی مسئلے کا سیاسی طریقے سے ہی نکالنا ہوگا۔ لیکن مشکل یہ ہے کہ تین سال تک افغانستان میں مذاکرات اور مصالحت کے گیت گانے والے افغان اور امریکی کچھ حاصل نہ کر سکے حکومت پاکستان کیا کر پائے گی۔ اس کے پاس کون سا الٰہ دین کا چراغ ہے؟
دو پہلو ہیں جو افغانستان سے مختلف ہیں۔ یہ پاکستان کے حق میں جا سکتے ہیں۔ ایک تو پاکستان امریکہ کی طرح کوئی قابض فوج نہیں ہے۔ دوسرا یہ کہ افغانستان میں طالبان اتحادیوں کی کوششوں کے باوجود طاقتور ہیں۔ جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستان میں اس وقت پاکستانی طالبان کمزور ہیں اور زیر زمین جانے پر مجبور ہیں۔
ماضی کے ناکام امن معاہدے
جب سے قبائلی علاقوں میں شورش کا آغاز دو ہزار دو سے ہوا ہے اس وقت کی حکومت نے متعدد مرتبہ مختلف پاکستانی طالبان رہنماؤں کے ساتھ امن معاہدے کیے۔ ان میں ابتدا میں فوجیوں کا جنوبی وزیرستان کے نیک محمد سے بغلگیر ہونا اور بعد میں دو ہزار پانچ میں جنوبی وزیرستان کے ہی محسود علاقے میں بیت اللہ محسود کے ساتھ سراروغہ معاہدہ ہونا دو قابل ذکر اہم معاہدے تھے۔
اس کے علاوہ کئی معاہدے سوات سمیت دیگر علاقوں میں بھی ہوئے لیکن دیر پا کوئی بھی ثابت نہ ہوسکا۔ نیک محمد اور بیت اللہ محسود کو پاکستانیوں نے تو نہیں تاہم امریکی میزائلوں نے ہلاک کر دیا۔ اس مرتبہ بھی امن مذاکرات کی بات تو ہو رہی ہے لیکن اس کا دائرہ کیا ہوگا اور حکومت کس حد تک شدت پسندوں کو رعایت دینے کی مجاز ہوگی یہ واضح نہیں ہے۔ حکومت مذاکرات کے لیے کون سی حدیں متعین کرتی ہے، یہ انتہائی اہم پہلو ہوگا۔
طالبان کی رضامندی
اگر حکومت ان تک مذاکرات کے لیے پہنچتی ہے تو نہ ماضی میں اور نہ شاید اب وہ بات چیت سے انکار کریں گے۔ لیکن جو اصل مسئلہ درپیش آ سکتا ہے وہ یہ ہے کہ طالبان نے کبھی بھی مذاکرات چند پیشگی شرائط کے منظور ہونے کے بغیر نہیں کئے ہیں۔ ہر مرتبہ کی طرح اس مرتبہ بھی حکومت اُن کے پاس امن کی فاختہ لے کر جا رہی ہے وہ حکومت کے پاس بظاہر نہیں آ رہے ہیں۔
ہمیشہ کی طرح طالبان پاکستانی جیلوں میں قید اپنے سینکڑوں ساتھیوں کی رہائی اور سرحد پار افغانستان میں کارروائی پر روک ٹوک کے خاتمے کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ ماضی میں حکومت اس پر کسی حد تک رضامند ہوگئی تھی لیکن اس مرتبہ معلوم نہیں کہ ایسا کرنے سے اس پر امریکہ کا کس حد تک دباؤ آ سکتا ہے۔
’ اپنے لوگوں سے‘
اعلامیے میں ’اپنے لوگوں سے‘ مذاکرات کی بات کی گئی ہے۔ اس کا مقصد اندرون و بیرون ملک دباؤ اور میڈیا کی تنقید سے بچنا ہو سکتا ہے۔ اگر براہ راست طالبان سے مذاکرات کی بات کریں تو تنقید کا سامنا ہو سکتا ہے۔ یہ اس سے بچنے کی ایک کوشش ہے۔
دوسرا قبائلی علاقوں میں عام قبائلی تو کب کا اثر و رسوخ کھوچکے ہیں، اپنی آواز کھو چکے ہیں۔ سینکڑوں حکومت حامی ملک ہلاک کئے جا چکے ہیں۔ تو جس کا وہاں پر کنٹرول ہے بات انہیں سے کی جائے گی نہ کہ کسی بےاختیار شخص سے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2011/09/110930_ppp_militancy_ha.shtml
’اب طالبان سےنہیں، پاکستان سے مذاکرات ‘
افغان صدر نے کہا کہ امن مذاکرات کسی اور سے نہیں بلکہ پاکستان سے کرنے ہونگے
افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اب طالبان سے مذاکرات نہیں کرے گی۔
یہ بات انہوں نے دارالحکومت کابل میں مذہبی رہنماؤں کے ایک اجلاس سے خطاب میں کہی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سابق صدر برہان الدین ربانی کے قتل سے انہیں یقین ہوگیا ہے کہ اب اہم یہ ہے کہ پاکستان سے بات کی جائے۔
برہان الدین ربانی کو بیس ستمبر کو ایک خودکش بمبار نےکلِک ہلاک کیا تھا۔ اس شخص نے اپنے آپ کو طالبان کا امن ایلچی ظاہر کیا تھا۔
امن کے عمل میں دوسری طرف کون ہے؟ میرے پاس اس کا صرف یہ جواب ہے کہ امن مذاکرات میں دوسری طرف پاکستان ہی ہے
صدر کرزئی
صدر کرزئی نے کہا کہ طالبان کے رہنما ملا عمر کہیں سے مل ہی نہیں رہے ہے۔’وہ کہاں ہیں؟ ہمیں طالبان شوری نہیں مل رہی ہے۔ کہاں ہے وہ ۔ایک شخض اپنے آپ کو طالبان شوری کا رکن ظاہر کرتے ہوئے آتا ہے، کہتا ہے کہ وہ ان کی طرف سے ایک پیغام لے کر آیا ہے۔ لیکن پھر وہ نہ اس کی تردید کرتے ہیں اور نہ ہی تصدیق۔لہذا اب ہم سوائے پاکستان کے کسی اور سے بات نہیں کر سکتے۔‘
انہوں نے کہا ’امن کے عمل میں دوسری طرف کون ہے؟ میرے پاس اس کا صرف یہ جواب ہے کہ امن مذاکرات میں دوسری طرف پاکستان ہی ہے۔‘
اس اجلاس کے موقع پر افغانستان کے علمائے دین کی قومی کونسل نے ایک بیان جاری کیا جس میں برہان الدین ربانی کی امن کے لیے کوششوں کو سراحا گیا اور ان کے قتل کی شدید مزمت کی گئی۔
اس سے پہلے صدر کرزئی نے ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں کہا تھا کہ برہان الدین ربانی کے قتل کی ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ کلِک اس کا تعلق پاکستان کے شہر کوئٹہ کے کچھ افراد سے ہے۔
پچھلے ہفتے سے امریکہ پاکستان پر سخت دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ شدت پسند گروپ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرے اور امریکی فوجی سربراہ نے اس گروپ کو پاکستتانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کا ’بازہ‘ بھی قرار دیا۔ پاکستان ان الزامات سے انکار کرتے ہے
http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2011/09/110930_karzai_taleban_talks_no_uk.shtml
AbdulNishapuri Abdul Nishapuri
Instead of wasting time in dialogue with Taliban, Pakistan (govt) must consider having dialogue with ISI. That will be more direct & useful.
Previous tweet was inspired by this news item: http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2011/09/110930_karzai_taleban_talks_no_uk.shtml
————
APC resolution & USA: woh baat sare fasane mein jis ka zikr na tha, woh baat un ko NAHIN nagawaar guzri hai
statement for the sake of a statement. Yesterday Anjum Rasheed took the ghairtees on in Jang:
http://e.jang.com.pk/10-01-2011/Karachi/pic.asp?picname=1061.gif
Share
دھمکی آمیز مطالبہ…سویرے سویرے …نذیرناجی
ان لوگوں پر رحم آتا ہے جو دھاڑتے گرجتے ‘حقائق کو خاطر میں لائے بغیر ایک ہی رٹ لگائے رکھتے ہیں کہ ایسی تو کسی چیز کا وجود ہی نہیں‘ چاروں جانب سب اچھا ہے۔ یہی لوگ ہوتے ہیں جو معاشرے کو گمراہی میں رکھ کر‘ اجتماعی تباہی کے اسباب پیدا کرتے ہیں۔ آج مجھے ایسی تحریریں پڑھ کر تعجب ہوا جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ”وائٹ ہاؤس کے ہوش ٹھکانے آ گئے“ اور ”مولن کو اپنے الفاظ واپس لینا پڑے۔“ کیا یہ لوگ پاکستانی اخبار بھی نہیں پڑھتے؟ مولن نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ اپنے ایک ایک لفظ پر قائم ہے اور صدر اوباما نے دوٹوک الفاظ میں اپنی طے شدہ پالیسی دہرائی ہے کہ ”پاکستان سے Do More کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔“ ہمارے وزیراعظم کا یہ بیان یاد رکھیے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ”ہم Do More کا مطالبہ نہیں سنیں گے۔“ اوباما نے پھر سنا دیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستانی سیاست دانوں کی طرف سے کل جماعتی کانفرنس کے ذریعے قومی اتحاد کا جو پیغام دیا گیا تھا‘ اسے نظرانداز تو نہیں کیا گیا لیکن امریکیوں نے پرنالہ وہیں کا وہیں رکھا ہے اور عملی ثبوت دینے کے لئے کانفرنس کے تیسرے ہی روز نیا ڈرون حملہ کر کے القاعدہ کے ایک لیڈر کو ہلاک بھی کر ڈالا۔ امریکہ نے کولیشن سپورٹ فنڈ کی جو رقم روک رکھی ہے‘ وہ آج بھی رکی ہوئی ہے۔ امداد پر جو شرطیں لگائی گئی تھیں‘ وہ اسی طرح موجود ہیں۔ حقانی نیٹ ورک کو البتہ پہلے والی شدت کے ساتھ ہدف نہیں بنایا جا رہا۔ مگرمیں نے مختلف طریقوں سے یہ بات کئی بار لکھی کہ حقانی نیٹ ورک اصل مسئلہ ہی نہیں۔ مسئلہ مجموعی پالیسی کا ہے اور معاملات طے کرنے کے لئے جب بھی بات ہو گی‘ اس میں حقانی نیٹ ورک ایک جزوی عنصر ہو گا۔
مجھے اس پر بھی تعجب ہے کہ جو لوگ کانفرنس سے پہلے دھواں دار تقریریں کر کے امریکہ کے خلاف عوام کے جذبات ابھار رہے تھے اور ڈرون ڈرون کہتے ان کی زبان نہیں تھکتی تھی‘ کانفرنس کے اندر ان میں سے کوئی بھی نہ امریکہ کے خلاف بولا اور نہ ہی کسی نے ڈرون کا ذکر کیا۔ اگر یہ لوگ فوجی قیادت کے سامنے امریکہ اور ڈرون کی بات کرنا فضول سمجھتے ہیں‘ تو پھر عوام کا خون کس لئے گرماتے ہیں؟ اور وہ بے چارے لکھنے والے ‘جو ان کے بیانات پڑھ یا سن کر اپنی رائے قائم کرلیتے ہیں‘ ان کا کیا قصور ہے؟ اور حکومت کے وہ لوگ جو امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کے آہنی ارادوں کا اظہار کرتے رہتے ہیں‘ انہوں نے اے پی سی کی قرار داد کے مسودے میں یہ بات شامل کیوں نہیں کروائی؟ اپوزیشن کی ٹیم کیوں خاموش رہی؟ اور جو لیڈر صاحب ڈرون ڈرون اور امریکہ امریکہ کرتے کرتے اپنا گلا خراب کر بیٹھے‘ وہ کانفرنس کے دوران مہربلب کیوں رہے؟ چھت کی طرف گھورتے ہوئے اپنے بالوں میں باربار انگلیاں پھیر کے انہوں نے حاضرین کو کیا پیغام دیا؟ اور کہا تو صرف یہ کہا کہ اپنے لوگوں سے مذاکرات کریں۔ اس میں کونسی دلیرانہ بات تھی؟ ایسے مذاکرات تو ہوتے ہی رہتے ہیں۔
نوازشریف نے اصولی طور پر درست باتیں کہیں۔ خصوصاً ماضی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کے اور بے نظیرشہید کے دور میں آئی ایس آئی حکومت کی لاعلمی میں بیشتر اقدامات کرتی رہی ہے۔ یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔ اس پر جنرل کیانی نے کہا کہ ”ہم نے تو یہ سلسلہ ختم کر دیا ہے۔ آج بھی ہم آپ کے سامنے اپنی کارکردگی کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں۔ آپ سے رہنمائی مانگ رہے ہیں۔ آپ ہمیں بتایئے کہ ہم اس معاملے میں کیا طریقہ کار اختیار کریں؟“ جس پر نوازشریف نے جنرل کیانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے آپ سے کوئی شکایت نہیں بلکہ آپ سے محبت ہے۔ کیونکہ آپ نے جمہوری عمل کو معطل کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی بلکہ اسے برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔“ نوازشریف نے ابتدا میں آئی ایس آئی وغیرہ پر جو تنقید کی تھی‘ اس کے حوالے سے دلچسپ واقعہ بھی ہوا۔ وہ اپنی تقریر کے بعد کچھ لمحوں کے لئے باہر گئے تو جماعت اسلامی کے سید منور حسن کی باری آ گئی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہہ دیا کہ نوازشریف کو ایسی محفل میں اس طرح کی باتیں نہیں کہنا چاہئیں تھیں۔ محمود اچکزئی اس پر بھڑک اٹھے اور بولے ”کیوں نہیں کہنا چاہئیں تھیں؟ کیا یہاں احمق بیٹھے ہیں؟ کیا یہ باتیں بند کمرے میں کرتے؟ یہاں سب ذمہ دار لوگ بیٹھے ہیں۔ قومی اداروں کے بارے میں یہاں پر بحث نہیں ہو گی‘ تو کہاں ہو گی؟“ جیسے ہی نوازشریف ہال میں واپس آئے‘ تو انہیں دیکھ کر سید منور حسن نے ایک دم رخ بدلااور اس کے برعکس باتیں شروع کر دیں جو وہ پہلے کہہ چکے تھے۔ جس پر کانفرنس کے بیشتر شرکاء مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔ منیراورکزئی نے اپنی ایجنسی میں فوجی کارروائی پر رائے زنی کی‘ تو جنرل کیانی سے نہ رہا گیا۔ انہوں نے کہا ”آپ کیا سمجھتے ہیں کہ مجھے اپنے بیٹے شہید کرانے کا شوق ہے؟ میں کب چاہتا ہوں کہ اپنی ہی سرزمین پر فوجی کارروائی کروں؟ اگر وہاں حالات خراب نہ ہوتے‘ تو فوج کے 70 سے زیادہ جوانوں کو جام شہادت کیوں نوش کرنا پڑتا؟ اگر آپ کا یہی خیال ہے کہ وہاں فوج کے بغیر حالات نارمل ہو سکتے ہیں‘ تو میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ اپنی ایجنسی کا کنٹرول سنبھالیے۔ وہاں امن و امان کی ضمانت دیجئے۔ میں کل اپنے بیٹوں کو واپس بلا لیتا ہوں۔“اس کے بعد منیر اورکزئی کچھ نہیں بولے۔ اہم بات یہ ہے کہ امریکیوں کے اشتعال انگیز بیانات پر پاکستان میں جو غم و غصہ پیدا ہوا تھا‘ بظاہر یہ کانفرنس اسی حوالے سے منعقد ہوئی تھی۔ مگر جب قرارداد کا مسودہ تیار ہوا‘ تو اس میں امریکیوں کے اشتعال انگیز بیانات کا حوالہ تک نہیں آیا۔ صرف یہ لکھا گیا کہ اے پی سی پاکستان پر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتی ہے۔ یہ بیانات کس نے دیئے اور الزامات کس کی طرف سے لگائے گئے؟ نہ تو اس ملک کا نام آیا اور نہ ہی بیانات دینے والوں کا۔ جو لوگ اس کانفرنس کے حوالے سے یہ دعوے کرتے ہیں کہ ”ہم نے امریکیوں کے دانت کھٹے کر دیئے۔“ یا تو ان کے دانت ہی نہیں ہیں یا پھر انہیں علم نہیں کہ دانت کھٹے کرنا کسے کہتے ہیں؟“ اس پوری کانفرنس کے دوران جو کچھ بھی ہوا‘ وہ پاکستان کی خارجی اور دفاعی پالیسیوں پر ایک صحت مند بحث تھی‘ جو خالص داخلی حوالوں سے کی گئی۔ امریکہ کو نہ تو کوئی دھمکی دی گئی اور نہ ہی امریکی عہدیداروں کے بیانات کی مذمت میں ایک لفظ بھی قرارداد کے اندر شامل کیا گیا۔ پھر بھی اگر کھینچ تان کر ہم اس کانفرنس میں امریکہ کے خلاف کچھ ڈھونڈنا چاہیں‘ تو زیادہ سے زیادہ امریکیوں کے لئے جو سخت گیر پیغام بنایا جا سکتا ہے‘ وہ کچھ یوں ہو گا کہ ”آپ نے ہمارے خلاف جو زبان استعمال کی‘ اس میں بڑی بدتمیزی تھی۔ ہم اس بدتمیزی پر احتجاج کرتے ہیں۔ آئندہ بدتمیزی کرتے ہوئے‘ تمیز سے کام لیا کریں۔“ امریکیوں نے ہمارا یہ ”دھمکی آمیز“ مطالبہ مان لیا ہے۔ اب ان کے بیانات میں تمیز کے ساتھ بدتمیزی کی جا رہی ہے۔
حقائق اسی طرح ہیں‘ جیسے کانفرنس سے پہلے تھے۔ ہمیں افغانستان کے معاملات پر امریکیوں کی تشویش پر ان سے بات کرنا ہو گی۔ امریکیوں کو اپنے خدشات اور امکانی خطرات کی نوعیت سمجھانا پڑے گی۔ یہ بتانا پڑے گا کہ امریکی جس طرح اپنے حامیوں کو افغانستان کا کنٹرول دے کر جانا چاہتے ہیں‘ اس کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے۔ امریکہ کے حامی اپنا کنٹرول قائم نہیں کر پائیں گے۔ شمالی اتحاد‘ کرزئی گروپ کو قبول نہیں کرے گا۔ خونریزی اور خانہ جنگی شروع ہو جائے گی‘ جس میں علاقائی طاقتیں ملوث ہوں گی اور پھر افغانستان کی جنگ سرحدیں پار کرتی ہوئی چاروں طرف پھیلے گی اور دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔ یہی بات ہم امریکیوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=562415