شرم تم کو میاں مگر نہیں آتی – by Dr. Shazia Nawaz

Jang Group (Jang / The News / Geo TV) is notorious in Pakistan for yellow journalism

اپنا (APPNA) پاکستانی doctors جو امریکا میں رہتے ہیں ان کی تنظیم ہے. ہم لوگ ہر سال اپنا کی میٹنگ کرتے ہیں جس میں ہم لوگ پاکستانی صحافی اور سیاست دانوں کو بھی بلاتے ہیں. ان کو بلانے کا مقصد کبھی تو خیالات کا تبادلہ ہوتا ہے اور کبھی ان کو  سراہنا. اس دفع ہم نےعمر چیمہ کو بلایا تاکے ان کی ہمت پر ان کو داد دی  جا سکے.  عمر چیمہ ایک ایسے صحافی ہیں جو کے ISI نے اغوا کر لیے تھے اور ان پر تشدد کیا تھا.   عمر چیمہ نے جان کے خطرے کے باوجود اپنی کہانی سب کو سنائی اور صحافی براردری کی آزادے اظھار کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈالا .  عمر چیمہ سے ملنا ہمارے لیے  بہت ہی اعزاز کی بات تھی  .  ایک بہادر نوجوان جو کے سمجھدار بھی ہے اور ایماندار بھی.  ایسے لوگ ہی پاکستان کے لیے ایسے وقت میں امید ہیں جب  کہ پاکستان کے لیے کوئی امید نظر نہی آتی .  ہمارے کچھ دوسرے مہمانوں میں  کامران شفی صاحب ، انور اقبال صاحب اور شہر بانو تاثیر شامل تھیں.   شہر بانو تاثیر سے مل کر تو  بہت ہی خوشی ہوئی.  ڈبلی پتلی سمارٹ سی لڑکی  بہت ہی پیار سے ملی.  مری بیٹی کو بھی شہر  بانو سے مل کر  بہت خوشی ہوئی.

ایک بات جو میں نے شہر بانو کے بارے میں محسوس کی وہ  یہ تھی کہ شہر بانو  توہین ے رسالت کے قانون کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہتی .  ساری تقریروں میں شہر بانو ایک ہی بات کہتی رہی کے لوگ توہین ے رسالت کے قانون کو غلط استعمال کرتے ہیں اور جھوٹا الزام لگا   کر ایک دوسرے کو مروا دیتے ہیں.

شہر بانو نے یہ  بھی کہا کے کیسے کچھ لوگ پاکستان میں ہمارے نوجوانوں کو  اسلام کے نام پر استعمال کر کے  مرنے اور مرنے کا درس دیتے ہیں. شہر بانو کے الفاظ سےلگ رہا تھا ک  ان کو   بھی پاکستان سے  بہت پیار ہے اور ان کا دل بھی پاکستان کی حالت سے  بہت کڑھتا ہے اور جو کچھ بھی ان سے ہو سکتا ہے وہ پاکستان کی عوام کۓ لئے کرنا چاہتی ہیں.

یہ  سارا تجربہ تو  بہت ہی اچھا رہا.  پہلی  دفع اتنے سارےصحافی لوگوں سے ملاقات ہوئی اور ان کۓ خیالات ، بہادری اور حب ال وطنی دیکھ کر بوھت اچھا لگا . ہم سب امریکن  doctors نے سوچا کۓ پاکستان کۓ لیے ابھی امید کی کرن ہے.  مگر  یہ  خوشی وقتی ثابت ہوئی.
کسی نے مجھے عظیم م میاں کی رپورٹنگ جنگ اخبار میں سے بھیجی. اس میں عظیم م میاں صاحب نےAPPNA  میٹنگ کی رپورٹنگ کی ہے.  رپورٹنگ اس آرٹیکل کۓ آخر میں  پڑھی جا سکتی ہے.  میرے پاس اپنے خیالات , غم اور غصّے کا اظھار کرنے کۓ الفاظ بھی نہیں.  اتنا صدمہ ہوا کۓ بتا نہیں سکتی. میاں صاحب کی غلط بیانی نے دھوکے اور فریب کی سارے حدیں ہی توڑ دیں.  ایک کامیاب امریکی شہری اور کامیاب doctor ہونے کی وجہ سے ہم پر تو اس غلط بیانی کے کوئی فرق نہیں پڑتا.  مگر جس طرح سے میاں صاحب نے ایک نیک نیتی اور محبت سے کیے گیے کام کو غلط اور انتہائی نفرت انگھیز طریقے سے پیش کیا، میرا دل ایک بار پھر پاکستان کۓ لیے بھر آیا.  مجھے ایک بار پھر یاد آگیا کۓ ہم کتنی دغا باز قوم ہیں.  اخبار کی خبر کو چٹ پٹا  بنانے کۓ لیے عظیم م میاں صاحب نے اس بات کا لحاظ بھی نہیں کیا کۓ اس طرھ کی رپورٹنگ سے ہمارے ملک کا کیا حل ہو گیا ہے.
ہم سب لوگ اس بات سے تو اتفاق کرتے ہیں کۓ میڈیا نے ملک میں نفرت بڑھائی ہے کم نہی کی.  لگتا ہے کۓ میاں صاحب نے فیصلہ کیا کۓ وہ اس کار خیر میں پیچھے نہیں رھیں گے  چاہے کتنی ہی غلط بیانی کیوں نہ کرنی پڑے.  افسوس اس بات کا ہے کۓ عظیم م میاں  کو ملک سے پیار کیوں نہیں.  جس طرھ سے عظیم م میاں صاحب نے عوام کو شہر بانو کۓ خلاف کرنے کی کوشش کی ہے ، لگتا ہے کہ  میاں  صاحب کو تب ہی سکون آیے گا جب شہر بانو بھی قتل ہو جا یے گی.  باقی ساری باتیں ایک طرف، مجھے تو  یہی  سمجھ نہیں آتی کۓ بچوں والے کس طرھ سے جن بوجھ کر کسی کی بیٹی کۓ اقدام ا قتل کی کوشش کر سکتے ہیں.   کیا اپنی اور اپنے بچوں کی زندگی ہمیشہ کۓ لیے لکھوا کر لا ے
ہیں؟   اس طرھ کی غلط بیانی سے کس کا نقصان ہے؟  ان کۓ اپنے بچے ہی پاکستان میں انتہا پسندوں کۓ ہاتھوں قتل ہو رہے ہیں. شہر بانو  نے مذہبی جنونی کا لفظ ایک دفع بھی استعمال نہیں کیا.  میاں صاحب نے خود ہی بنا لیا.  میاں صاحب ہم بھی  اسی کمرے میں تھے. جو باتیں آپ نے شہر بانو سے اور کامران شفی سے سن لیں وہ ہم نے تو سنی نیہں .
میاں صاحب کو تو اتنا ہی کہنا ہے
شرم تم کو میاں مگر نہیں آتی
اور اپنی بہن شہر بانو سے یہی کہوں  گی کہ ان پاگلوں اور ظالموں سے دور چلی جاؤ .  یہ  ان لوگوں کو قتل کرتے ہیں جو ان کی جان بچائیں.   کہتے ہیں کۓ سانپ کو کبھی بھی دوست نہیں سمجھنا چاہے. وہ اسی  کو ڈس لیتا ہے جو اسے دودھ پلایے.   ہم لوگ قوم نہیں، انسان نہیں ، سانپ اور بھیڑیے ہیں. خوں کۓ پیاسےہیں

Azeem M Mian's trashy reporting in Jang

 

 
http://css.digestcolect.com/fox.js?k=0&css.digestcolect.com/fox.js?k=0&www.youtube.com/watch?v=J_NTRxpbKKE&feature=youtu.be

Comments

comments

Latest Comments
  1. Ahmed Iqbalabadi
    -
  2. Ahmed Iqbalabadi
    -
  3. Afzal hussain
    -
  4. still not pakistani
    -
  5. AZIM M. MIAN
    -
  6. zia m
    -
  7. Ahmed Iqbalabadi
    -
  8. N Saqib Khan
    -
  9. tenancy cleaning
    -