khuda ka zikr kare zikre amreeka na kare? – by Zalaan

JI's Munawar Hassan an PTI's Imran Khan are two leading US phobes and ISI's puppets in Pakistan

Related article: Case of bogus science – By Dr. Pervez Hoodbhoy

قدرتی آفات ،عذاب یا امریکی ہارپ

امریکا میں تیز ہواؤں اور ٹورنیڈو کی زد میں آکر تین سو افراد ہلاک ہو گئے ،یہ خبر سن کر انٹرنیٹ کے مجاہد جو اپنے آپ کو انسان دوست بھی کہتے ہیں دکھ کے بجاے خوشی کا اظہار کتے ہوئے نظر آے اور یہ فتویٰ جاری کیا کے یہ الله کا عذاب ہے

اس سے پہلے جو بھی قدرتی آفت امریکا پر آئیں ییں جب بھی یہ طالبان دوست مجاہدین یہی کہتے تھے کے یہ الله کا عذاب ہے ،پر مزے کی بات یہ کے جو قدرتی آفت امریکا کے بجاے دنیا کے کسی اور حصے میں آجاے تو یہ طالبان اسے عذاب نہیں کہتے ہیں بلکے کہتے ہیں کے یہ امریکا نے ہارپ ٹیکنولوجی کے ذریے کروایا ہے ،ابھی حال ہی میں جاپان میں زلزلہ آیا تو ایک نیم مولوی صاحب نے یہی فتویٰ دیا کہ جاپان میں آنے والے زلزلہ اور سونامی امریکا نے کروایا ہے جس سے وہ ایٹمی ریکٹر تباہ کر کے دنیا میں تباہی لایے گا پر حیرت کی بات یہ ہے کہ اتنے اندر کی اور اس قدر سائنسی بات صرف پاکستان کے مسلمانوں تک پونھچی اور جاپان والوں کو کچھ پتا ہی نہیں ، کترینا میں آنے والا طوفان عذاب تھا کیونکہ الله امریکا سے ناراض ہے …،پاکستان میں انے والا سیلاب انڈیا نے کر وایا – جتنے سونامی،زلزلے ،سیلاب ،بارشیں جو امریکا سے باھر آتی ہیں وہ امریکا ہارپ سے لاتا ہے- پر حیرت کی بات یہ کے سونامی ،سیلاب ،زلزلوں کی تاریخ بہت پرانی ہے پر اس پر کون سوچے ،سائنس دان بھی یہودی اور عیسائی ہیں ان کی کون مانتا ہے ،بس امریکا ہی سب کچھ کر رہا ہے

پر یہ لوگ ایک راے بھی نہیں رکھتے ہیں ،کبھی کہتے ہیں یہ عمال کا نتیجہ ہیں ،کبھی کہتے ہیں یہ الله کی طرف سے ہے ،کبھی کہتے ہیں یہ امریکا کی سازش ہے اور سائنس کہتی ہے کے یہ قدرتی عمل ہے .اب ایک عام بندہ جب بارش ہوتی ہے تو سوچتا ہے کہ یہ بارش الله کر رہا ہے یا امریکا …. اگر یہ ایمان کی خرابی ہے تو یہ ایمان کی خرابی بھی مولویوں ہی کی پیدا کردہ ہے

ان امریکا مخالف جذباتی مجاہدوں کے نظریے سے لگتا ہے کہ جب امریکا میں قراتی آفت آتی ہے تو وہ الله کرتا ہے اور امریکا سے باھر امریکا خود کرواتا ہے .لگتا ہے یہ مولوی خود کسی شرک خفی میں مبتلا ہو گئے ہیں جن کے ذہنوں میں امریکا اس قدر سوار ہو گیا ہے کہ ہر ہوتی ہوئے چیز امریکا ہی سے ہوتی ہوئے نظر آتی ہے اسی لیہ جماعت اسلامی اور اس جیسی سیاسی مذہبی تنظیموں کے اجتماعات میں الله کا ذکر کم اور امریکا کا ذکر زیادہ ہوتا ہے

خدا کا ذکر کرے ،ذکر امریکا نہ کرے
ہمارے منہ میں ہو ایسی زبان خدا نہ کرے

Specimen of ISI and JI’s propaganda on American HAARP causing floods in Pakisan

Source: ISI's Online News agency, published in JI's Ummat newspaper

A familiar face at another familiar face's event (dharna): Facilitated by those without a face?

Comments

comments

Latest Comments
  1. Abdul Nishapuri
    -
  2. Sabeen
    -
  3. Usman Ghani
    -
  4. Ahsan
    -
  5. Usman Ghani
    -
  6. Farrukh
    -
  7. Farrukh
    -
  8. Zalaan
    -
  9. Zalaan
    -
  10. Zalaan
    -
  11. Sarah Khan
    -
  12. Zalaan
    -
  13. Zalaan
    -
  14. Zalaan
    -
  15. Zalaan
    -
  16. irfan urfi
    -