Jihad against mushrik Muslims: from Maulana Mahmood to Omar Fidai

Related articles: Blackwater is the new name of Taliban

Taliban/Sipah-e-Sahaba’s terrorists massacre 50 Barelvi and Shia Muslims at Sakhi Sarwar shrine

The extremist Deobandi-Takfiri jihad against mushrik Barelvis and kafir Shias

A blasphemy against Caliph Omar (RA)!

پاکستان میں آلِ سعود کا دفاع

سعودی عرب میں سعود خاندان کے خلاف عوام کے احتجاج کے بعد پاکستان میں دیوبند مکتبِ فکر کی مذہبی جماعتیں اور علماء سعودی شاہی خاندان کے دفاع کے لیے میدان میں آگئے ہیں۔

پاکستان میں مدارس کی ایک بڑی تعداد کو سعودی عرب حکومت کی جانب سے عطیات دیے جاتے ہیں، جن سے طلبہ کو مفت تعلیم اور کھانے پینے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

یاد رہے تین روز قبل شہر کے بڑے مدرسوں جامعہ بنوریہ، جامعہ فاروقیہ، جامعہ رشیدیہ، جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان، اور جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے ایک مشترکہ اجلاس میں سعودی حکمرانوں کے خلاف چاکنگ پر ناراضی کا اظہار کیا تھا اور سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کو بھی اس سے آگاہ کیا گیا تھا۔

شہر کی بعض مساجد میں نمازِ جمعہ کے خطبوں میں سعودی عرب کے شاہی خاندان سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مفتی نعیم نے خطیبوں سے اپیل کی تھی کہ وہ خطبوں میں سعودی حکومت کی جانب سے دنیا بھر کے حجاج وعمرہ زائرین کی خدمات اوران کی سہولت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو موضوع بنائیں اور تحفظ حرمین شریفین کےلیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام سے لیکر آج تک سعودی حکمران ہی ہیں جنہوں نے ہرمشکل وقت میں پاکستانی عوام کاساتھ دیا لیکن اب تیونس، مصر، لیبیا، یمن، بحرین ودیگراسلامی ممالک کے حالات سے فائدہ اٹھاکر مغرب کے پیروکار اسلام کے روحانی مرکز کے خلاف بھی سازشوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔ مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت اس معاملے کو جواز بنا کر جو پاکستانی شہری وہاں کام کرتے ہیں انہیں بے دخل کرسکتی ہے۔

گزشتہ ماہ امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں سعودی عرب کا کردار بھی زیر بحث آیا تھا۔ مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ اس رہائی میں سعودی عرب نے کردار ادا کیا مگر مذہبی جماعتیں اس کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کے رہنما قاری عثمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں جو معاملات چل رہے ہیں وہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔

کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ بھی سعودی حکمرانوں سے یکہجتی کے لیے ہر کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ’تنظیم کے رہنما مولانا محمودالحسن کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت دوسرے اسلامی ممالک سے مخلتف ہے۔ وہاں اسلامی نظام نافذ ہے اور اسی کے تحت فیصلے ہوتے ہیں۔‘ ’سعوی عرب کے حکمرانوں کے خلاف اگر کوئی بینر اور وال چاکنگ کر ہے ہیں تو یہ وہ ہی عناصر ہیں جن کو سعودی عرب کے اندر سکون اور امن گوارہ نہیں۔ حکومت اور عوام سعودی عرب کا ہر اعتبار سے ساتھ دے۔ اگر یورپ اور امریکہ کے ایما پر وہاں کوئی تحریک کھڑی ہوتی ہے تو اس کا خاتمہ ہونا چاہیے۔‘

مولانا محمودالحسن کا کہنا ہے کہ یہ ان لوگوں کی سازش ہے جنہیں سعودی عرب میں پلنے بڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ وہاں شرک کے اڈے اور مزار بنانے نہیں دیے جاتے ۔ صرف ان لوگوں کو ہی زیادہ تکلیف ہے ۔اب یہ چاہتے ہیں موقعہ آگیا ہے کہ وہ غصہ نکالیں مگر جماعت الدعوہ ہر لحاظ سے سعودی عرب کے ساتھ ہے اگر ضرورت پڑی تو ریلیاں اور جلوس بھی نکالیں گے۔

Source: BBC Urdu

خود کش حملہ آور عمر

سخی سرور دربار پر خود کش حملے کی ناکام کوشش کرنے والے پندرہ سالہ عمر عرف فدائی نے بتایا ہے کہ تین اپریل کو دربارسخی سرور پر ہونے والی کارروائی میں تین مقامی لوگ بھی ملوث تھے۔

عمر کو جمعہ کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جہاں انہوں نے تفصیلات بتائیں۔

ملتان سے غضنفر عباس نے بتایا کہ عمر نے بتایا کہ وہ اور اس کے ساتھی ستائیس مارچ کو میر علی سے روانہ ہوئے اور اسی روز دس حملہ آٓور پنجاب کے مختلف علاقوں کے لیے روانہ کیے گئے۔

’ہم چار لوگوں کو ڈیرہ اسماعیل خان سے پنجابی بولنے والے شخص نعیم نے حاصل کیا اور ڈیرہ غازی خان میں المدینہ ہوٹل میں ٹھہرایا۔ ہم کمرے میں ہی رہتے تھے اور صرف نماز پڑھنے کے لیے کمرے سے باہر نکلتے تھے۔‘

عمر نے یہ بھی کہا کہ انہیں بتایا گیا تھا ’تمہیں جہاد کے لیے افغانستان بھیجا جارہا ہے۔ جو قبروں سے مانگتے ہیں شرک کرتے ہیں ان کو ماروگے تو جنت میں جاؤٔ گے۔‘

Source: BBC Urdu

Interview with Omar Fidai, the suicide bomber who was brainwashed by extremist Deobandi / Wahhabi mullahs of Taliban / Sipahe-e-Sahaba to attack and kill mushrik Barelvis and kafir Shias.

http: //youtu.be/2IC-_CxBrMQ

Sheikh Tauseef ur Rehman’s speech on bidd’at and shirk of Barelvis and Shias

http: //youtu.be/mjQcuw1HwQ4

Mission Accomplished: Omar Fidai’s Attack on Mushrik Barelvis and Kafir Shias in Sakhi Sarwar

http: //youtu.be/iCx4H6HM-Lk

Comments

comments

Latest Comments
  1. Shahzad Kakazai
    -
  2. Shahzad Kakazai
    -
  3. Shahzad Kakazai
    -
  4. Shahzad Kakazai
    -
  5. Khalid Aziz
    -
  6. Zalaan
    -
  7. Bilal Raza Qadri
    -
  8. AHMED BALOCH
    -
  9. Fasi Malik
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.