کیا جدید ایران کے نزدیک ایک ورلڈ کپ کوالیفائیر عاشورہ اور عزاداری سے زیادہ اہم ہے؟

5184

ہماری بات ناگوار گذرے تو پیشگی معذرت لیکن یہ عاشورہ پر فٹبال میچ کھیل کر اس پر عزاداری کی چادر چڑھا دینا ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔ اگر آپ اس اقدام کی صرف اس لیے حمایت کرتے ہیں کہ ایسا ایران میں ہوا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ حقیقت پسندی کا تقاضا یہ ہے کہ اس پر اسی طرح تنقید کی جائے جیسے خود سے اختلاف رکھنے والوں پر، بالخصوص عزاداری کے معاملے میں، آپ سارا سال کرتے ہیں۔

وہی ایرانی کھلاڑی جو اسرائیلی باکسرز سے رنگ کے اندر لڑنے سے منع کر دیتے ہیں ، فٹبال کوالیفائینگ راونڈ کا ایک میچ عاشورہ پر ترک نہ کر سکے ، الٹا اسے مذہبی رنگ دے کر لوگوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں۔

کیا جدید ایران کے نزدیک ایک ورلڈ کپ کوالیفائیر عاشورہ اور عزاداری سے زیادہ اہم ہے؟ وہی جدید ایران جو ساری دنیا کے شیعوں کو بتانا چاہتا ہے کہ عزاداری کیسے کی جائے؟ وہی ایران جو پوری دنیا کے شیعوں کو رسوم عزاداری اور ماتم کے طریقے سمجھانا چاہتا یے؟ یہ جانتے ہوئے کہ عراق کے جلیل القدر مجتہد آیت اللہ العظمی علی سیستانی نے ان موضوعات پر بڑھتی ہوئی بحث سے بچنے کی نصیحت کی ہے جو آپس میں تقسیم اور فساد کا باعث بنتے ہوں؟

اگر جدید ایران اور ولایت فقیہ کے ماننے والے دوست واقعی ایک فٹبال میچ کو عزاداری اور عاشورہ سے مقدم سمجھتے ہیں تو ازرہ کرم فٹبال سٹیڈیم کے تماشائیوں کی طرح رو عاشور بجائے کسی جلوس میں جانے کے آپ بھی کسی گراونڈ کا رخ کر لیا کیجئے۔

ہم نے تو ہمیشہ یہی سنا عاشور پر کام پر نہیں جاتے، سوگ کا عالم ہوتا ہے اور یہاں زبردستی ایک میچ پر سوگ کا غلاف چڑھا کر کھیلا جارہا ہے۔ جیسے ایران واقعی ورلڈ چمپئین بننے سے محروم ہوجاتا اگر یہ میچ نہ ہوتا۔

معذرت اگر برا محسوس ہو مگر یہ سب ہمیں غیر منطقی لگا اور شاید منافقت انگیز بھی۔ ہم ایمانداری سے سمجھتے ہیں کہ اس موضوع پر نہ لکھنا بددیانتی ہوتی۔

Comments

comments