برطانیہ میں بدنام زمانہ انجم چوہدری کو بلاخر گرفتار کر لیا گیا

14022306_1566474900328613_4722501248630841934_n

برطانیہ میں بدنام زمانہ انجم چوہدری کو بلاخر گرفتار کر لیا گیا۔ انجم چوہدری کو کھلے عام داعش کی حمایت کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ انجم چوہدری شامی نژاد سلفی ملا عمر بکری کا قریبی ساتھی ہے۔ ان دونوں نے برطانیہ میں المہاجرون نامی تنظیم بنائی تھی جسے بعد میں برطانوی حکومت نے کالعدم قرار دیدیا تھا۔

انکی تنظیم کے مرکز سے اسامہ بن لادن سمیت القائدہ کے دیگر رہنماؤں کی تقریروں کی ریکارڈنگ کے علاوہ اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا جبکہ ان پر جہادی ٹریننگ اور بھرتی مرکز چلانے کا بھی الزام تھا۔ یہاں پر ان دانشوروں سے سوال پوچھنا چاہیئے جو داعش اور القائدہ میں فرق سمجھاتے ہوئے القائدہ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہیں۔

عمر بکری برطانیہ سے بھاگ کر لبنان چلا گیا تھا اور وہاں جاکر بھی خوب فساد پھیلایا تھا۔ بعد ازاں لبنان نے اسے ملک بدر کیا تھا اور یہ واپس برطانیہ آگیا تھا۔

انجم چوہدری نے 9/11 حملوں کی حمایت کے علاوہ لندن حملوں کی بھی حمایت کی تھی۔

ان دونوں کا تعلق سلفی مکتب فکر سے ہے، دولت اسلامیہ بھی اسی فکر سے تعلق رکھتی ہے۔

برطانیہ میں داعش کی مسلسل حمایت اور عملی مدد کے شواہد ملنے پر انجم چوہدری کو گرفتار کیا گیا جبکہ اسکی اور عمر بکری کی تنظیم پہلے ہی کالعدم قرار دی چکی ہے۔ جبکہ ہمارے ملک میں داعش کی حمایت کرنے والا مولوی عبدالعزیز برقعہ سکون کے ساتھ دارالحکومت کے وسط میں بیٹھا ہے۔ سکاٹ لینڈ میں لشکر جھنگوی سپاہ صحابہ کالعدم ہیں، ان سے رابطے کے شبے میں دو مرکزی مساجد کے پاکستانی نژاد اماموں سے تفتیش ہوتی رہی، انکے اکاونٹ منجمد ہیں لیکن ہمارے ملک میں یہ جماعتیں نام بدل کر جلسے کر رہی ہیں، چندے وصول کررہی ہیں اور الیکشن لڑ رہی ہیں۔

Comments

comments