سول ہسپتال مت لانا۔سی ایم ایچ لیجانا

13876487_10208669467588627_705086226893806442_n

سول ہسپتال مت لانا۔سی ایم ایچ لیجانا

کیونکہ سول میں چوکیدار بنا اسلحے کے

اور سی ایم ایچ کی باہر کی دیوار سے آگے ایک دیوار ہے پھر مٹی کی بوریاں اور لمبی نال والی مشین گنیں اور راستے میں جگہ جگہ چیکنگ ہے ۔

ریاست ہوگی ماں جیسی- کہاوت یا تو بحریہ ٹاءون و ڈی ایچ اے جیسی کالونیوں میں سچ ہے یا پھر کینٹ ایریاز میں ۔باقی جگہ تو ریاست ہے ڈریکولاجیسی ۔

سول ہسپتال کوئٹہ کے ایم ایس سے رپورٹر نے دریافت کیا کہ کیا آپکے پاس مناسب سیکیورٹی نہیں تھی، بالخصوص جب شہر کے حالات بھی سازگار نہیں؟

ایم ایس کا جواب تھا کہ ہمارے پاس تو بس ہسپتال کی اپنی سیکیورٹی تھی جو کہ ایک چوکیدار ہے جس کے پاس اسلحہ تک نہیں۔ ہم یہ گذارش کریں گے خدانخواستہ خدانخواستہ اگر مستقبل میں ایسا واقعہ ہو تو زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو سول ہسپتال کی بجائے سیدھا سی ایم ایچ لیکر جائیں کیونکہ یہاں کوئی سیکیورٹی نہیں ہے۔

کوئی سمجھنا چاہے تو ایم ایس کے اس جواب میں دکھ، کرب اور احساس محرومی سے لبریز بہت بڑا پیغام ہے۔

Comments

comments