ترک وزیراعظم کو شام سے تعلقات کی بحالی کے بیان پر سعودی عرب کی دھمکی

 

100_1-300x169

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک وزیر اعظم کی جانب سے شام سے تعلقات کی بحالی کی بابت بیان دیئے جانے پر سعودی عرب نے اسے دھمکی دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اور ان کے امریکی ہم منصب جان کیری کی ملاقات کے بعد عادل الجبیر نے ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ترکی یہ بات بخوبی جانتا ہے کہ وہ اتنی آسانی سے شامی مخالفین کے ساتھ خیانت نہیں کرسکتا ہے۔

ترک وزیر اعظم کے موقف میں اس ناگہانی تبدیلی سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے یہ بات سمجھ لی ہے کہ ترکی اس وقت کردوں کے ذریعے تقسیم کئے جانے کے دہانے پر کھڑا ہے اور اس غلطی کو انجام دینے کی وجہ سے ترکی نابود ہوسکتا ہے۔الجبیر نے مزید کہا: ترکی اس وقت اپنے مخالفوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ مگر شامی مخالفین بشار اسد کی حکومت گرانے اور ترکی کے مقابل میں کھڑے ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے بن علی کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہم نے انقرہ کے موقف کو جاننے کے لیے ترکی کے سفیر کو سعودی عرب میں طلب کیا ہے تاکہ اس سے سلسلے میں ان سے وضاحت طلب کرسکیں۔

Source:

http://iblagh.com/?p=33140

Comments

comments