مقدس مقام پر میری والدہ کیساتھ شرمناک حرکت کی گئی ، ندایاسر کے موقف نے سب کو سوچنے پر مجبو ر کردیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو کی میزبان ، ماڈل واداکارہ ندایاسر نے جنسی طورپر خواتین کو ہراساں کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ مقدس مقامات پر بھی خواتین کو جنسی طورپر ہراساں کیا جاتاہے ، میری والدہ کیساتھ بھی ایک ایسے ہی مقام پر ایسا ہوچکا ہے جہاں انسان اپنے گناہ بخشوانے جاتا ہے ، معلوم نہیں عورتوں کو اس طرح ہراساں کرنیوالے مردوں کو کیا ملتاہے ۔
نجی ٹی وی چینل ’اے آروائے ڈجیٹل‘ کے مارننگ شو میں گفتگوکرتے ہوئے ندایاسر نے بتایاکہ 57فیصد خواتین کو لفظی طورپر چھیڑا جاتاہے جس کی وجہ سے بہت سی لڑکیاں گھروں سے نکلنابند کردیتی ہیں ، اسی طرح 41فیصد خواتین کو جسمانی طورپر ہراساں کیاجاتاہے ، سیٹی بجانا، آنکھ مارنا اور موبائل فون نمبر لکھ کر کاغذپھینک دینے کا رواج بھی کسی سے ڈھکاچھپانہیں ۔
ندایاسر نے بتایاکہ سامعین وحاضرین کو حیرت ہوگی کہ عوامی مقامات پر ہراساں کرنے کے واقعات سننے میں آتے ہیں لیکن مذہبی مقامات جہاں آپ تصور بھی نہیں کرسکتے ، وہاں بھی جنسی طورپر ہراساں کیاجاتاہے ، عورت کے جسم کو چھوا جاتاہے جبکہ آپ اس وقت اپنی عبادت میں کھوئے ہوتے ہیں ۔ ندایاسر نے دعویٰ کیاکہ وہ ایسی جگہ کانام نہیں لیں گی لیکن ذاتی طورپر ان کی والدہ کیساتھ بھی ایسی جگہ پر ایسا ہوچکا ہے جہاں ایک آدمی نے اُنہیں چھواتو وہ حیران رہ گئیں ، آپ وہاں عبادت اور گناہ بخشوانے جاتے ہیں لیکن مردوں کا ایسا کردار سوالیہ نشان ہے ۔ ندا یاسر نے جگہ کا نام نہیں بتایالیکن سوشل میڈیا صارفین گناہ بخشوانے کے جملے کی وجہ سے اسے حرم شریف کی طرف اشارہ قراردے رہے ہیں ۔
Source:
http://dailypakistan.com.pk/entertainment/18-May-2016/383481