لوگوں میں سب سے زیادہ علم والا فقیہ – امجد عباس

Imam_Jafar_Sadiq_by_rizviGrafiks

امام جعفر صادق علیہ السلام کی امام ابو حنیفہؒ سے ایک علمی محفل میں مختلف سوالات کے حوالے سے گفتگو ہوئی، امام ابو حنیفہ نے چالیس مشکل ترین فقہی سوالات امام سے دریافت کیے۔
امام جعفر صادق نے ہر سوال کے جواب میں اہلِ مدینہ کا نظریہ، اُن کی دلیل، اہلِ عراق کا نظریہ، اُن کی دلیل پھر اپنا نظریہ اور اُس پر دلیل بیان کی۔ امام ابو حنیفہ نے اِس روش کو دیکھ کر فرمایا کہ لوگوں میں سب سے بڑا فقیہ وہ ہے جو سب کی آراء اور دلیلوں سے آگاہ ہے۔

استاذ ابوزہرہ مصری نے امام جعفر صادق کے حوالے سے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ امام ابو حنيفہ ، امام جعفر صادق سے روايت کيا کرتے تھے اور انھيں لوگوں کے اختلافات سے سب سے زيادہ واقف کار اور فقہاء ميں سب سے زيادہ علم والا سمجھتے تھے۔

اصل بات یہ ہے کہ جب انسان کسی مسئلہ میں تمام اختلافی آراء اور اُن کی دلیلوں سے آگاہ ہوجاتا ہے تو اُس کا سینہ وسیع تر ہوجاتا ہے، اُس میں علمی برداشت کا مادہ بڑھ جاتا ہے، وہ معمولی اختلاف پر شرک/کفر/ارتداد/فسق/بدعت کے فتاویٰ نہیں داغتا۔ اُسے اختلاف کی نوعیت کا بھی علم ہوجاتا ہے، زیادہ تر فقہی اختلاف جائز و ناجائز کا نہیں، مناسب اور مناسب تر کا ہے، مفتیٰ بہ اور غیر مفتیٰ بہ کا ہے، مکروہ و مستحب کا ہے۔

علمی وسعت اور برداشت پیدا کرنے کے لیے سبھی مسالک کی کتب کا مطالعہ کیجیے، اختلافی مسائل میں سبھی کا موقف جانیے، اُن کی دلیلوں کا بھی مشاہدہ کیجیے، اِس سے علمی رواداری میں اضافہ ہوگا، ایسا آدمی ہی بڑا متحمل عالم ہو سکتا ہے۔

Comments

comments

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.