اداریہ : ہمدرد یونیورسٹی کے طالب علم کی خود سوزی کا افسوس ناک واقعہ
کوئی ہمدرد یونیورسٹی کی انتظامیہ کو بتاۓ کہ تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے کسی ادارے کا احسان نہیں اور ماں باپ اپنے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیۓ اسکول، کالج اور یونیورسٹی میں بھیجتے ہیں، قتل اور خود کشی کے لیۓ نہیں. محض فیس جمع نہ کرا سکنے یا لیٹ ہونے کی وجہ سے طالب علم کو امتحان میں شمولیت سے نہیں روکا جا سکتا. ہمدرد یونیورسٹی اور تمام نجی جامعات طالب علموں کو انسان سمجھیں، پیسہ کمانے کی مشین نہیں. عبد الباسط کے قتل کی ذمہ دار ہمدرد یونیورسٹی کی انتظامیہ اور وائس چانسلر ڈاکٹر عبد الحنان ہیں.