پاناما لیکس عالمی سازش ہے، وزیراعظم کا کوئی بال بھی بیکا نہیں کرسکتا – حنیف سمانا

13000344_818247724942491_6092725637261303636_n

یک دیہاتی باشندہ ایک بڑے شہر میں گھومنے پھرنے گیا- اس کے کاندھے پر ایک خوبصورت شال تھی- شہر میں ایک جگہ میلہ لگا ہوا تھا-وہ میلہ دیکھنے چلا گیا- میلے میں رش کے باعث اس کی شال کہیں کھوگئی- جب وہ دیہات واپس آیا تو لوگوں نے اس سے پوچھا کہ شہر کیسا لگا- وہ کچھ سوچ کے بولا کہ شہر تو بہت اچھا ہے- پر شہر کے لوگ بہت برے ہیں- ان لوگوں نے میری خوبصورت شال چرانے کے لئے شہر میں میلہ لگا رکھا تھا

یہ لطیفہ مجھے آج اس وقت یاد آیا جب میں نے محترم فضل الرحمن صاحب کا وزیر اعظم کی حمایت میں بیان پڑھا …موصوف فرماتے ہیں

“پاناما لیکس عالمی سازش ہے – وزیراعظم کا کوئی بال بھی بیکا نہیں کرسکتا”

میں محترم فضل الرحمن صاحب کی دوسری بات سے سو فیصد متفق ہوں- واقعی میں وزیراعظم صاحب نے کثیر زر_مبادلہ خرچ کے جو بال “پلانٹ” کرائے ہیں- انہیں اتنی آسانی سے “بیکا” نہیں کیا جا سکتا

رہی بات یہ کہ پاناما لیکس نواز شریف کے خلاف بین الاقوامی سازش ہے تو یقینا” اس سازش کے پیچھے یہودی لابی اور عمران خان ہوں گے- مگر یہ بات سمجھ نہیں آئی کے اس سازش میں آئس لینڈ کا وزیراعظم کیوں بیچارہ صدقے کا بکرا بنا اور نواز شریف پر واری گیا-

اور ارجنٹائن کا وزیراعظم کیوں بیچارہ اپنی قسمت کو رو رہا ہے- برطانیہ کا ڈیوڈ کیمرون بھی صفائیاں پیش کر رہا ہے- روس کا ولادی میر پیوٹن بھی مشکل میں ہے اور اور تو انڈیا میں امیتابھ اور دیگر کے نام بھی آرہے ہیں- اب کی بار یہودی لابی نے نواز شریف کو لپیٹنے کے چکر میں دنیا کے بیشتر ممالک ہلا کے رکھ دئے ہیں

مجھے مولانا صاحب سے یہ امید نہیں تھی کہ وہ نواز شریف کی محبت اور عمران کی مخالفت میں اس حد تک جائیں گے

Comments

comments