سعودی عرب کے افسران نے شام میں فوج بھیجنے کی مخالفت کردی

12742107_1048033668568076_4991430947697087443_n

سعودی عرب کی مسلح افواج کی اعلی قیادت نے ایک خط سعودی ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن نائف کے نام لکھا ہے جس میں انہوں نے شام میں سعودی فوج بھیجنے کی مخالفت کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اس کے خوفناک نتائج برآمد ہوں گے

سعودی افواج کے افسران کا یہ خط یمنی میڈیا میں شایع ہوا اور سوشل میڈیا پر وائرس کی طرح پھیل کيا

شام میں فوج بھیجنے کی تجویز سب سے پہلے سعودی وزرات دفاع کے ترجمان احمد عسیری کی جانب سے پیش کی گئی تھی

ترکی اور سعودی عرب دونوں نے ملکر ایک ” لشکر اسلام ” کے نام سے فوج تشکیل دی ہے جس کا بظاہر مقصد علاقے میں دھشت گردی کا خاتمہ ہے اور اس میں 34 ممالک کے فوجی دستوں کی شمولیت کا دعوی کیا گيا ہے

تقریبا خطے میں اس وقت جتنے بھی انتہا پسند ، دھشت گرد گروپ سرگرم ہیں وہ سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ ہیں اور ان کے اہم کمانڈرز سعودی شہریت رکھتے ہیں – جبکہ داعش ، جبہۃ النصرۃ اور دوسرے انتہا پسند گروپ ایک ہی طرح کی آئیڈیالوجی رکھتے ہیں جو کہ سعودی عرب کا سرکاری مذھب ہے یعنی وہابیت – سعودی عرب کے کئی سو وہابی مولوی داعش اور النصرہ جیسے گروپوں کی صفوں میں ہیں اور وہ دھشت گردوں کی تربیت کرنے پر مامور ہیں

وہابی ازم اب وہ واحد سرچشمہ ہے جس سے داعش کے خود ساختہ اسلامی خلافت کے دار الخلافہ میں قائم اسکولوں کی نصابی کتب تشکیل پائی ہیں اور یہ نصابی کتب وہی ہیں جو سعودی عرب میں اسکول کے بچوں کو پڑھائی جاتی ہیں – وہابی آئیڈیالوجی اپنے سوا دیگر اسلامی مکاتب فکر کو کفر اور شرک کے منابع قرار دیتی ہے

سعودی عرب کی مسلح افواج کے جن افسران نے سعودی وزیر دفاع کو شام میں فوج نہ بھیجنے کے لئے حط لکھا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ جب تک یمن میں سعودی عرب کے جاری فوج آپریشن کے اہداف حاصل نہیں ہوتے تب تک ایک دوسری مہم جوئی تباہ کن غلطی ثابت ہوگی اور ان افسران نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کے فوجی اپریشن کے اہداف تاحال حاصل نہیں کئے جاسکے

خط لکھنے والے فوجی افسران کے نام جنرل عبداللہ بن علی بن عبداللہ النعلۃ ، جنرل صالح بن علی بن محمد المحیا، جنرل علی بن محمد بن علی الخلیفۃ ، جنرل مویع بن حسس بن علی الشہھرانی ، جنرل عبدالرحمان بن عبداللہ بن حمد المرشد ، جنرل اسعد بن عبدالعزیز الزھیر ،جنرل ماجد بن طلحاب بن حمد العتیبی ،جنرل ناصر بن عبدالعزیز بن عبداللہ العرفج ،میجر جنرل عون بن علی بن احمد الشعرانی ، میجر جنرل علی بن ھلھول بن جروان الاشجعی الرویلی ہیں

Comments

comments