مودی سرکار وہابی ازم پر پابندی لگائے – اعلامیہ انٹرنیشنل سنّی کانفرنس نئی دلّی
posted by Guest Post | February 11, 2016 | In Original Articles, Urdu Articles
تلک کٹورہ گراؤنڈ نئی دلّی میں انٹرنیشنل سنّی کانفرنس میں ہزاروں صوفی سنّی علماء اور صوفیاء نے وہابی ازم کو غیر اسلامی ، دھشت گرد آئیڈیالوجی قرار دیتے ہوئے مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے وہابی ازم پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ مسلم وقف بورڈ ، مسلم وقف پراپرٹی انتطامیہ ، مسلم وقف ڈویلمپمنٹ کارپوریشن ، صوفی سنّی مساجد و درگاہوں کی انۃطامیہ میں موجود وہابی- دیوبندی عناصر کو نکال باہر کرنے کی قرارداد بھی منظور کرلی گئی –
انٹرنیشنل سنّی کانفرنس آل انڈیا تنطیم علمائے اسلام کے زیر انتظام منعقد کی گئی اور کانفرنس کے شرکاء نے وہابی ازم کوعالمی دھشت گردی کے پھیلاؤ کی زمہ دار فکر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فکر سعودی عرب کے پٹرو ڈالر سے پھیلائی جارہی ہے -کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ مسلم وقف بورڑ سے وہابی – دیوبندی عناصر کو نکال باہر کیا جائے ، صوفی سنّی علماء کی تعنیاتی کی جائے اور مدارس کے نصاب سے وہابی مواد کو نکالا جائے