اداریہ تعمیر پاکستان : ایل یو بی پاک پر پابندی ، لہو پکارے گا آستین کا

اداریہ تعمیر پاکستان : ایل یو بی پاک پر پابندی : لہو پکارے گا آستین کا                

سعودی سنسر شپ 

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے گزشتہ روز انسانی حقوق کے سب سے مقبول بلاگ  تعمیر پاکستان 

www.lubp.com

کو بلاک کردیا اور اس بلاگ کے لاکھوں پاکستانی وزیٹرز کے لئے اس بلاگ تک رسائی کو ناممکن بناڈالا

تعمیر پاکستان بلاگ اول دن سے ہی مختلف قسم کے حملوں کا شکار رہا ہے اور اس کے مخالفین میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں رہی ہے جو اس بلاگ کو نہ صرف بند کرانے کی کوشش کرتے رہے ہیں بلکہ انھوں نے اس بلاگ کے سابق و موجودہ مدیران اور ایڈمن ٹیم کے اراکین کی کردار کشی کی انتہا بھی کی اور ان کے خلاف فرقہ وارانہ پروپیگنڈا کرکے ان کے خلاف لوگوں کے جذبات بھی مشتعل کرنے کی کوشش کی اور یہ بھی ہوا کہ اس بلاگ پر جو

 Cross posts

دوسرے کئی لکھاریوں کی ظاہر ہوئیں ان لکھاریوں کو بھی ڈرائے دھمکائے جانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا

         

تعمیر پاکستان کا اول دن سے نصب العین ایک ہی ہے کہ ایک تو یہ ” انسانی حقوق ” کی سربلندی کے لئے کام کرے گا ، دوسرا یہ پوری دنیا میں جاری مذھبی ، نسلی بنیادوں پر ہونے والے تشدد ، دھشت گردی ، انتہاپسندی اور امتیازی سلوک کو سامنے لیکر آئے گا

تعمیر پاکستان وہ اپنی نوعیت کا واحد بلاگ ہے جو پاکستان کے اندر بسنے والی تمام مذھبی ، نسلی برادریوں کے حقوق کی آواز بلند کررہا ہے اور یہ واحد بلاگ ہے جس نے تکفیری فاشزم کو بے نقاب کرنے اور تکفیری فاشزم کی جڑوں کا سراغ لگانے اور اس بارے میں رائے عامہ کو بیدار کرنے میں بہت ہی بنیادی کردار ادا کیا ہے

پاکستان میں جب تعمیر پاکستان بلاگ نے کام شروع کیا تو اس وقت شیعہ نسل کشی اپنے عروج پر تھی ، جبکہ صوفی سنّی (بریلویوں ) پر بھی حملے معمول بن چکے تھے اور ساتھ ساتھ مسیحی ، احمدی اور ہندؤ بھی اس کا نشانہ بن رہے تھے ، اس زمانے میں پاکستان کا مین سٹریم میڈیا ایک طرف تو مرنے والوں کی ” شناخت ” بارے خاموش رہا کرتا تھا تو دوسری طرف مبینہ قاتلوں کی شناخت کو یا تو چھپایا جاتا یا ان کو ” سنّی شدت پسند ” یا ” سنّی دھشت گرد ” لکھا جاتا تھا ، یہ تعمیر پاکستان بلاگ تھا جس نے مین سٹریم میڈیا کے اس ” چھپانے ، مسخ کرنے ، مبہم بنانے والے ” ڈسکورس کے خلاف آواز اٹھانا شروع کی اور ہم نے سب سے پہلے اصرار کیا کہ ایک تو مارے جانے والوں کی شناخت کا زکر کیا جانا ضروری ہے تو دوسرا مبینہ مارنے والوں کی آئیڈیالوجیکل شناخت کا بیان کیا جانا بھی بہت ضروری ہے

تعمیر پاکستان بلاگ نے ایک لمبی لڑائی اس معاملے پر لڑی ہے کہ ” سنّی اسلام ” کا جو مین سٹریم ڈسکورس ہے اس کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والی دھشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اسی لئے دنیا بھر کی دھشت گرد ، فرقہ پرست تنظیموں کو ” سنّی شدت پسند ، سنّی دھشت گرد ” لکھنا بند کیا جائے اور اس بلاگ نے یہ بھی کہا کہ دیوبندی دھشت گرد یا سلفی دھشت گرد جیسی اصطلاحوں کا استعمال بند کرکے ” تکفیری دیوبندی ، تکفیری سلفی ” دھشت گرد یا انتہا پسند کی اصطلاح استعمال کی جائے ، کیونکہ تعمیر پاکستان بلاگ کا موقف رہا ہے کہ دھشت گردی اور تکفیری انتہا پسند فسطائیت کا سماجی مظہر سارے دیوبند اور سارے اہلحدیثوں پر مسلط کرنا زیادتی اور فرقہ پرستی ہے جبکہ خود دیوبندیوں اور اہلحدیثوں میں یہ تکفیری دھشت گرد ٹولہ اقلیت ميں ہے

تعمیر پاکستان نے پاکستان کے اندر جاری سعودیزائشن اور نیو دیوبندائزیشن و وہابائزیشن کے خلاف آواز بلند کی ہے ، پاکستان میں سعودی عرب پر تنقید کرنا اور اس کی دوسرے ممالک میں مداخلت اور وہاں پر سخت گیر وہابی آئیڈیالوجی کی ایکسپورٹ کو بے نقاب کرنا واقعی ایک بڑا مسئلہ رہا ہے ، تعمیر پاکستان بلاگ نے ” سعودیزائشن ” کو صرف ” شیعہ نسل کشی ” یا صوفی سنّی مارجنلائزیشن ” کے تناظر میں ہی نہیں دیکھا بلکہ اس نے اسے پورے جنوبی ایشیا کے تاریخی ثقافتی تنوع کے لئے انتہائی خطرناک پروسس قرار دیا ، اس سے مذھبی فسطائیت کو جو فروغ مل رہا ہے اس پر بھی تعمیر پاکستان نے کھل کر لکھا ہے ، ہم نے پاکستان کی ریاست کے اداروں اور سوسائٹی کے اندر اثرانداز ہونے والے شعبہ جات چاہے وہ سیاسی جماعتیں ہوں یا پاکستان کا پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ہو یا پاکستان کی بار کونسلز ہوں یا پروفیشنل باڈیز ہوں یا ٹریڈ یونیز ہوں یا تاجروں کی تنظیمیں ہوں کا مدارس کا نیٹ ورک ہو بہت کھل کر وہاں سعودی وہابی لابی کی موجودگی کی نشاندہی کی اور پاکستان میں پھیلتے تکفیری ڈسکورس کے پیچھے ” عرب حکومتوں ” کے ہاتھ کو بھی واضح کیا ہے

تعمیر پاکستان بلاگ نے ایران کے نظام حکومت کو کبھی کلین چٹ نہیں دی اور نہ ہی وہ اپنے آپ کو ایرانی حکومت کا وکیل صفائی خیال کرتا ہے لیکن اس کی نظر میں پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ملکوں میں جاری خلفشار اور وہآن پر ہونے والی شیعہ ، صوفی سنّی ، کرسچن ، یہودی ، یزیدی ، کرد ، احمدیوں وغیرہ کی نسل کشی ، ٹارگٹ کلنگ کو ” سعودی – ایران ” بائنری یا ” شیعہ – سنّی لڑائی کی شکل ميں دیکھنا گمراہ کن طریق کار ہے اور اس پر بلاگ پر درجنوں تحریریں موجود ہیں

تعمیر پاکستان بلاگ اول و آخر ایک لبرل ہیومن رائٹس بلاگ ہے اور اس کا مقصد تکفیری فاشزم کو پروان چڑھانے والے اداروں ، گروپوں ، شخصیات اور نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنا ہے اور یقینی بات ہے کہ سعودی عرب کے حکمرانوں کا یہ ریکارڑ ہے کہ انھوں نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو کبھی برداشت نہيں کیا – سعودی ویکی لیکس نے بہت کھل کر یہ بتاڈالا ہے کہ کیسے سعودی حکمران مڈل ایسٹ ، شمالی افریقہ ، یورپ ، امریکہ ، جنوبی ایشیاء ، مشرق بعید وغیرہ میں میدیا کنٹرول کرنے اور مخالف آوازوں کو چپ کرانے میں مشغول رہتے ہيں

تعمیر پاکستان سمجھتا ہے کہ سعودی عرب کے ایما پر پاکستان کی حکومت نے ایل یو بی پاک کی ویب سائٹ تک پاکستانی صارف کی رسائی ناممکن بنانے کی کوشش کی ہے اور یہ پاکستان میں اپنے ” تکفیری ڈسکورس ” کو تباہ ہونے سے بچانے کی کوشش ہے لیکن یہ کوشش کامیاب نہیں ہوپائے گی ، ہم اس ناروا اقدام پر اپنا احتجاج ریکارڑ کراتے ہیں اور اسے ” اظہار رائے کی آزادی ” اور ” معلومات تک رسائی ” کے حقوق کی نفی خیال کرتے ہیں

 

Comments

comments