شیخ نمر کی شہادت، احتجاج اور میڈیا کا بیانیہ – عامر حسینی
سعودی عرب میں شیخ نمر کا سرقلم ہونے پر دنیا بھر میں کیا صرف شیعہ ہی سراپا احتجاج ہیں؟
تو کیا بانکی مون بھی شیعہ ہوگیا ہے کیا؟
کیا آئر لینڈ کے مفتی عمر القادری بھی شیعہ ہو گئے؟
کیا مصر کے مفتی عثمان الغامدی بھی شیعہ ہوگئے؟
کراچی میں سول سوسائٹی کے جلوس میں دعوت اسلامی، سنی اتحاد کونسل والوں کی شرکت کیا بطور شیعہ تھی؟
کیا ایمنسٹی انٹرنیشنل مڈل ایسٹ اور ایشیا واچ بھی شیعہ ہوگئیں؟
کیا برطانوی سیاست دان جارج گیلوے بھی شیعہ ہوگیا؟
ایم کیو ایم کی ساری رابطہ کمیٹی شیعہ ہوگئی؟
اگر ان سوالات کا جواب نفی میں ہے تو پھر پاکستان کا مین سٹریم میڈیا شیخ نمر باقر النمر کے سرقلم کئے جانے پر احتجاج کو “شیعہ کمیونٹی” کا احتجاج کیوں کہ رہا ہے؟
اور جو صوفی سنی، مسیحی، کمیونسٹ، لیفٹ و لبرل اس سعودی اقدام کی مذمت کررہے ہیں کیا وہ سب کے سب ایرانی کیمپ سے تعلق رکھتے ہیں؟