لاہور زیادتی کیس پر نجم سیٹھی کے جانبدارانہ اور بے شرمانا تجزیے – عامر حسینی
نجم سیٹھی کہتا ہے کہ ” 15 سالہ مبینہ ریپ کا شکار ہونے والی لڑکی ڈرامہ کررہی ہے ” جبکہ آج اس لڑکی کی بہن نے بتایا کہ مبینہ گینگ ریپ کا شکار لڑکی نے پولیس کی جانب سے ہراساں کئے جانے کے بعد خودکشی کی کوشش کی ، رات کو ٹیرس سے چھلانگ لگائی اور زخمی ہوگئی -جبکہ پولیس کی ابتدائی تفتیشیش کے مطابق لڑکی کو ملزمان نے اس کے گھر کے باہر سے اغواء کیا اور نشہ آور شئے پلاکر اس سے زیادتی کی کوشش کی –
نجم سیٹھی کا جرم بہت بڑا ہے کہ اس نے ایک بچی کی زندگی کو تباہ کرنے والے واقعے کے مرکزی کردار کو صرف اس لئے بچانے کی کوشش کی کہ یہ عدنان ثناء اللہ اصل میں حمزہ شباز شریف کا ” دلّا ” ہے اور اگر اس سے ٹھیک تفتیش کی گئی تو مسلم لیگ نواز ، پنجاب و وفاق کی نوکر شاہی کے کئی لوگ بے نقاب ہوں گے جو ” کم عمر لڑکیوں ” کی عصمت دری کرنے میں مجرمانہ لذت محسوس کرتے ہیں ، جن کی جگہ ریاستی اداروں کی بجائے جیل میں ہے اور ان کا علاج ماہرین نفسیات سے کرایا جانا بہت ضروری ہے
نیچے دئے گئے لنگ میں ڈان نیوز کی رپورٹ پڑھیں آپ کو اندازہ ہوگا کہ کیسے پنجاب کے دارالحکومت میں ایک ” بچّی ” کو انصاف فراہم کرنے کی بجائے تماشہ بنایا جارہا ہے
عائشہ احد ملک کو انصاف دیا گیا ہوتا تو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے