تعمیر پاکستان کی جانب سے تحریک انصاف میں بڑھتے ہوے تکفیری رجحانات کی مذمت –

ali zaidi12190908_10205743258440503_339417493164896610_n

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان جو پہلے ہی طالبان اور تکفیری دہشت گردوں کے صدقے واری جاتے نہیں تھکتے تھے اب اپنی جماعت میں موجود طالبان مخالف آوازوں کو دبانے کی کوشش کر کے رہی سہی کسر بھی پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں –

اس تکفیری ہمدرد لابی کا تازہ ترین شکار کراچی سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی ہیں – جن پر یوم عاشورہ کے دن سبیل لگانے کی وجہ سے بیہودہ الزامات لگا کر انھیں سائیڈ لائن کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے –

تعمیر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کے اس رویے کی شدید مذمت کرتا ہے اور عمران خان اور تحریک انصاف کے مخلص کارکنان سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ تکفیری لابی کے دباؤ میں آ کر طالبان مخالف آوازوں کو کارنر کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے –

Comments

comments