سعودی عرب میں ایک اور شیعہ مسجد پر حملہ –
ابو بکر لعنتی البغدادی اور اس کی نام نہاد اسلامی خلافت کے یزیدی کارنامے جاری و ساری. ذکر امام حسین ان یزیدیوں کے لیئے موت ہے کیوں کہ اس ذکر کربلا سے ان کے باپ دادا کی بربریت آشکار ہوتی ہے. 1400 سال گزر چکے, یہ نہ ذکر حسین مٹا سکے نہ فکر حسین ختم کرسکے. امام حسین کی سوچ و فکر بڑھتی ہی رہے گی ان شاء اللہ.
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر سیہات میں ایک شخص نےمجلس عزا کے دوران مسجد پرفائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 5 شیعہ عزادار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ دیگر زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
غییر خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک وہابی تکفیری حملہ آور کو ہلاک کردیا جب کہ علاقے سے 2 مسلح افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں ایک سعودی شہری کا کہنا تھا کہ مسلح شخص نے مسجد کے ہال میں پہنچنے کی کوشش کی لیکن مسجد سے کچھ فاصلے پر بنے چیکنگ پوائنٹ پر جب اسے روکا گیا تو اس نے فائرنگ شروع کردی جس میں کچھ لوگ زخمی ہوئے تاہم پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔
http://www.express.pk/story/399613/