جماعتِ اسلامی کے صالحین
جماعت اسلامی کے رہنما اور فار منائٹس ہاوٴسنگ سوسائٹی لاہور کے مالک میاں ظہور احمد وٹو ایک ارب روپے سے زائد کا فراڈ کرنے پر ان دنوں نیب کی تحویل میں ہیں ان حضرت نے اپنی ہاوٴسنگ سوسائٹی میں ایک ایک پلاٹ پانچ سے سات بار فروخت کرکے لوگوں کو جی بھر کے لوٹا جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن نے میاں ظہور احمد وٹو کے خلاف دی جانے والی درخواستوں پر کارروائی کی ہوتی تو گیارہ سو کے قریب متاثرین دربدر نہ ہوتے / اب بھی وقت ہے کہ جماعت اسلامی کے اندر موجود پراپرٹی ڈیلرز مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے دوسری صورت میں مزید صالحین گرفتار ہوں گے
جماعت اسلامی نے درجنوں شکایات کے بعد بھی ان شخص کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی نہیں کی – کرتے بھی کیسے یہ شخص جماعت اسلامی کی فنڈنگ کرنے کے حوالے سے جو کافی سرگرم رہتے تھے –
دوسری جانب میڈیا میں موجود جماعتی حضرت انصار عباسی وغیرہ وغیرہ جو سراج الحق کی ڈرامے بازیوں کا دم بھرتے نہیں تھکتے کیا ان کے اندر اتنی شرم و حیاء موجود ہے کہ وہ جماعت اسلامی کے اس رخ پر بھی قلم اٹھا سکیں یا ہمیشہ کی طرح وہ اپنی منافقانہ روش پر قائم رہتے ہوے وچوں وچوں کھائی جاؤ اتوں رولا پائی جاؤ کا مصداق رہنے کو ترجیح دینگے؟